Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
محمد اقبال کی خودکشی کے ذمہ دار کرپٹ سرکاری افسران کو قرارواقعی سزا دی جائے، متحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 10/24/2016
محمد اقبال کی خودکشی کے ذمہ دار کرپٹ سرکاری افسران کو قرارواقعی سزا دی جائے، متحدہ قومی موومنٹ
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق ملازم محمد اقبال گزشتہ تین برسوں سے پنشن کے حصول کیلئے ٹھوکریں کھارہے تھے، رابطہ کمیٹی
کرپٹ سرکاری افسران کی وجہ سے عمررسیدہ ریٹائرڈ ملازمین کوپنشن کیلئے اذیت کا سامنا کرناپڑتا ہے ، رابطہ کمیٹی
محمداقبال مرحوم کے اہل خانہ کی کفالت کیلئے مناسب انتظامات کیے جائیں، رابطہ کمیٹی
ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کوپنشن کی فراہمی کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں،رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی عبوری رابطہ کمیٹی نے پنشن کی عدم فراہمی پرکے ایم سی کے سابق ملازم محمد اقبال کی خودکشی پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے اورمطالبہ کیا ہے کہ اس المناک واقعہ کے ذمہ دار کرپٹ عناصر کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق ملازم محمد اقبال گزشتہ تین برسوں سے پنشن کے حصول کیلئے ٹھوکریں کھارہے تھے اورکے ایم سی کے کرپٹ افسران کی جانب سے پنشن واگزار کرنے کیلئے رشوت طلب کی جارہی تھی اورگزشتہ تین برسوں سے پنشن کی عدم فراہمی کے باعث محمد اقبال کو خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھانا پڑا ۔اس سے قبل کراچی کے شہری غوث اللہ بیگ کو مسلسل تنخواہ کی عدم فراہمی کا سامنا رہا اور تنخواہ نہ ملنے کے باعث وہ شدیدذہنی دباؤ میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے لیکن اس افسوسناک واقعہ کابھی کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کرپٹ سرکاری افسران کی وجہ سے عمررسیدہ سابق سرکاری ملازمین کواپنی پنشن کے حصول کیلئے شدید سردوگرم موسم میں طویل قطاروں میں لگ کر اذیت کا سامنا کرناپڑرہا ہے جبکہ دوسری جانب رشوت نہ دینے کے باعث انہیں پنشن سے محروم بھی رکھا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ محمد اقبال کی خودکشی کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ، انہیں سخت ترین سزا دی جائے ، محمداقبال مرحوم کے اہل خانہ کی کفالت کیلئے مناسب انتظامات کیے جائیں اورملک وقوم کی خدمت کرنے والے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کوپنشن کی فراہمی کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
رابطہ کمیٹی نے کے ایم سی کے ریٹائرڈ سرکاری ملازم محمد اقبال کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کے صغیرہ کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے ، انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)
*****
6/26/2026 8:45:03 AM
کشمیرکشمیریو ں کاہے لہٰذا کشمیر یوں کے حقوق کی آواز کو سازشی ہتھکنڈوں
...
24 Jun 2026
میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ، بزرگ رہنما صبغت الل
...
23 Jun 2026
ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کے فوجی آپریشن کے دوران ڈھائے گئے بھیانک مظ
...
22 Jun 2026
اگر 1992ء میں پورے ملک سے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے خلاف آواز
...
21 Jun 2026
19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے……الطاف حسین
...
19 Jun 2026
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کیلئےغریبوں کی حکمرا
...
15 Jun 2026
کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دی
...
15 Jun 2026
اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، ک
...
14 Jun 2026
حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے
...
14 Jun 2026
بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پا
...
14 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us