Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اورجواں سال کارکن سیدعبدالنویدکو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا


متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اورجواں سال کارکن سیدعبدالنویدکو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا
 Posted on: 10/16/2016

متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اورجواں سال کارکن سیدعبدالنویدکو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا
سیدعبدالنوید کو31 جنوری 2015ء کو رینجرز نے کورنگی میں ان کے گھرسے گرفتارکیاتھا 
سیدعبدالنویدکے اہل خانہ نے ان کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی 
سیدعبدالنوید شہید کی تشددزدہ لاش ٹھٹھہ سے 60 کلومیٹر دوردرازعلاقے اونگر میں 30ستمبر 2016ء کو پائی گئی
ایدھی سینٹرنے لاش کی شناخت کیلئے نادراسے رابطہ کیا، گزشتہ روزنوید کے اہل خانہ کو لاش کی شناخت کیلئے ایدھی سینٹربلایاگیا
عبدالنویدشہیدکی عمر26سال تھی اوروہ غیرشادی شدہ تھے ۔ سیدنویدشہید کے پسماندگان میں والدہ، ایک چھوٹابھائی اورچھ بہنیں شامل ہیں
2013سے جاری حالیہ آپریشن کے دوران پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں یہ 67 واں ماورائے عدالت قتل ہے


کراچی ۔۔۔ 16 اکتوبر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے ایک اورجواں سال کارکن سیدعبدالنویدکو ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ ان کی لاش ٹھٹھہ کے دوردرازعلاقے میں پائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کورنگی ٹاؤن کے جواں سال کارکن سیدعبدالنوید کو31 جنوری 2015ء کو رینجرزکے اہلکاروں نے کورنگی میں ان کے گھرسے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکیاتھااورگرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ سیدعبدالنویدکے اہل خانہ نے ان کی گرفتاری کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی جس کانمبر890/15 ہے ۔ ان کے گھروالے رینجرزکے ہیڈکوارٹراوردیگر دفاتر کے چکرلگاتے رہے ،لیکن ان کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیاجبکہ سیدنوید رینجرز کی حراست میں ہی تھے ۔ایک مصدقہ اطلاع کے مطابق سیدنوید کو مجید کالونی میں واقع 82 ونگ بھٹائی رینجرز کے سیل میں رکھا گیاتھا جہاں ان پر تشددکیاجاتارہا۔ رینجرزکی جانب سے نویدشہیدکوکسی عدالت کے روبروپیش نہیں کیاگیا۔ ایک سال8 ماہ تک حراست میں رکھنے اور بہیمانہ تشددکانشانہ بنانے کے بعدان کی تشددزدہ لاش ٹھٹھہ سے 60 کلومیٹر دوردرازعلاقے اونگر میں 30ستمبر 2016ء کوپھینک دی گئی ۔وہاں سے یہ لاش ایدھی سینٹرکے حوالے ہوئی۔ ایدھی سینٹرنے لاش ملنے کے بعدان کی شناخت شروع کردی۔ جب ایدھی سینٹرکے عملے نے فنگرپرنٹ لے کر نادرا سے رابطہ کیا تووہاں سے شناخت ہوئی جس کے بعد ایدھی سینٹرنے لاش کی شناخت کے لئے گزشتہ روزنوید کے اہل خانہ کوبلایاجنہوں نے ایدھی سینٹرسہراب گوٹھ جاکر عبدالنویدکی لاش کی شناخت کرلی ۔ سیدعبدالنویدشہیدکی عمر26سال تھی اوروہ غیرشادی شدہ تھے ۔ سیدنویدشہیدایک مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے۔ ان کے پسماندگان میں والدہ، ایک چھوٹابھائی اورچھ بہنیں شامل ہیں۔2013سے جاری حالیہ آپریشن کے دوران پولیس اوررینجرزکے ہاتھوں یہ 67 واں ماورائے عدالت قتل ہے۔

4/26/2024 6:03:00 PM