Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لانڈھی، کورنگی، ملیر،شاہ فیصل کالونی اورلائنزایریامیں حقیقی اورپی ایس پی کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں پر حملوں،تشدداورگھروں پر قبضہ کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ ندیم نصرت
Posted on: 9/29/2016
ایم کیوایم کے کارکنوں اور کونسلروں کے گھروں پر قبضے کئے جارہے ہیں، ان کی املاک کونقصان پہنچایاجارہاہے
کارکنوں کو گھرچھوڑ نے پر مجبور کیا جارہاہے ۔گزشتہ چندروزمیں کئی کارکنان زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں
پولیس اوررینجر کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اسلئے کہ حقیقی دہشت گردوں کومکمل سرکاری سرپرستی حاصل ہے
کورنگی اوردیگرعلاقوں میں پی ایس پی کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کودھمکیاں دے کر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر مجبورکیاجارہاہے
جوکارکنان اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے سے انکارکررہے ہیں انہیں رینجرزکے ہاتھوں گرفتارکروایاجارہاہے
آپریشن کامقصدکراچی میں امن کا قیام نہیں بلکہ ایم کیوایم کوختم کرناہے ۔ندیم نصرت
چیف جسٹس سپریم کورٹ ان واقعات کا ازخودنوٹس لیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس صورتحال پر آوازاحتجاج بلندکریں۔ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے لانڈھی، کورنگی، ملیر،شاہ فیصل کالونی اورلائنزایریامیں حقیقی دہشت گردوں اورپی ایس پی کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں،ذمہ داروں اورکونسلروں کے گھروں پر حملوں،تشدداورقبضہ کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اورلائنزایریامیں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں پرحملے کئے جارہے ہیں، انہیں تشددکا نشانہ بنایاجارہاہے ،اس قسم کے سب سے زیادہ واقعات لائنزایریا میں ہورہے ہیں جہاں ایم کیوایم کے کارکنوں اور کونسلروں کے گھروں پر کھلی دہشت گردی کے ذریعے قبضے کئے جارہے ہیں، ان کی املاک کونقصان پہنچایاجارہاہے اورانہیں گھرچھوڑکرعلاقہ سے بیدخل ہونے پر مجبور کیا جارہاہے ۔گزشتہ چندروزسے جاری ا س دہشت گردی کے نتیجے میں کئی کارکنان زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پولیس اوررینجرز اس تمام ترصورتحال سے مکمل طورپرآگاہ ہے لیکن انکی جانب سے اس کی روک تھام کے لئے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ حقیقی دہشت گردوں کومکمل سرکاری سرپرستی حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف یہ صورتحال جاری ہے اوردوسری جانب کورنگی اوردیگرعلاقوں میں پی ایس پی کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کودھمکیاں دے کر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے پر مجبورکیاجارہاہے اورجوکارکنان اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے سے انکارکررہے ہیں انہیں رینجرزکے ہاتھوں گرفتارکروایاجارہاہے اورحراست میں تشددکانشانہ بنایاجارہاہے ۔اس کے ساتھ ساتھ سرکاری اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ پر بھی دباؤڈالاجارہاہے کہ اگروہ اپنے پیاروں کی بازیابی چاہتے ہیں توپی ایس پی میں شامل ہوجائیں۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ ساری صورتحال اس حقیقت کوثابت کرتی ہے کہ آپریشن کامقصدکراچی میں امن کا قیام نہیں بلکہ ایم کیوایم کوختم کرناہے ۔انہوں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ، جناب جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات کا ازخودنوٹس لیں۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال پر آوازاحتجاج بلندکریں۔
*****
12/28/2025 12:34:08 AM
شمائلہ عمران مرحومہ کی تحریکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ الطاف حسین
...
24 Dec 2025
سندھ ہائیکورٹ میں ایم کیوایم کے سینئر رکن نثار احمد پنہور اور انکے صا
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نماز جنازہ لندن کی مرکزی ریجنٹس پارک مسجد میں
...
24 Dec 2025
مرحومہ شمائلہ عمران کی نمازجنازہ کا شیڈول
...
23 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن اورسابق رکن قومی اسمبلی نثارپن
...
23 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر کراچی کے علا
...
21 Dec 2025
ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران تحریک کا سرمایہ تھیں، آج و
...
21 Dec 2025
شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران کے انتقال پر بہت دک
...
19 Dec 2025
پورے پاکستان میں کہیں بھی یوم سانحہ مشرقی پاکستان نہیں منایا گیا، سقوط
...
17 Dec 2025
صرف جنرل فیض حمیدکو سزادینا ادھوراانصاف ہے
...
14 Dec 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us