Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الطاف حسین سے مخالفت اور ان کے نام پر ملنے والے عوامی عہدوں کے مزے اڑانا کھلی منافقت ہے، قاسم علی رضا

 Posted on: 9/16/2016
سینیٹر طاہر مشہدی اور سرداراحمد منتخب ایوانوں کی رکنیت کے حصول کیلئے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی منتیں کیاکرتے تھے ،قاسم علی رضا
الطاف حسین کی قیادت سے انکار کرنے والے منتخب نمائندوں کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی اپنی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں،قاسم علی رضا
طاہر مشہدی اورسرداراحمد کوقائد تحریک الطاف حسین کی قیادت سے اختلاف ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ میڈیا پر لفاظی
کے بجائے سینیٹ اورسندھ اسمبلی کی رکنیت کولات ماردیں، قاسم علی رضا
سینیٹر طاہر مشہدی اورسرداراحمدہرسال قائد تحریک الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پرتجدید عہدوفا کرتے رہے ہیں، قاسم علی رضا
افسوس یہی نمائندے آج قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت سے انکار کررہے ہیں، قاسم علی رضا
سینیٹر طاہرمشہدی اور رکن سندھ اسمبلی سرداراحمد کے بیانات پر تبصرہ

متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی لندن کے رکن سید قاسم علی رضا نے ایم کیوایم کے سینیٹر طاہرمشہدی اور رکن سندھ اسمبلی سید سردار احمد کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے مخالفت اور ان کے نام پر ملنے والے عوامی عہدوں کے مزے اڑانا کھلی منافقت ہے ۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت سے انکار کرنے والے منتخب نمائندگان کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ اپنی اپنی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اچھی طرح واقف ہیں کہ سینیٹر طاہر مشہدی ، سرداراحمد صاحب اور ان جیسے دیگر منتخب ایوانوں کی رکنیت کے حصول کیلئے کس کس طرح قائد تحریک جناب الطاف حسین کی منتیں کیاکرتے تھے ، جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پرہرسال تجدید عہدوفا کرتے رہے ہیں اور حلف اٹھاکر جناب الطاف حسین سے اپنی وفاداری کا یقین دلاتے رہے ہیں ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی حمایت اور ان کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں کو سینیٹ ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت ملی ہے لیکن افسوس اس حقیقت کوتسلیم کرنے کے بجائے بعض منتخب نمائندے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم کا بانی اور قائد تسلیم کرنے سے انکارکررہے ہیں جونہ صرف انتہائی افسوسناک ہے بلکہ قابل مذمت بھی ہے ۔ قاسم علی رضا نے سینیٹر طاہر مشہدی اور سید سرداراحمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سوچ اوران کی قیادت سے آپ کوکسی قسم کااختلاف ہے اورآپ میں زرہ برابر بھی پاکستان سے محبت کا جذبہ موجود ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ میڈیا پر لفاظی کے بجائے سینیٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت لات ماردیں اوراپنی اپنی نشستوں سے استعفیٰ دیدیں ۔ قاسم علی رضا نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت سے انکار کرنا اور ان کے نام پر ملنے والے عوامی عہدوں کے مزے اڑانا کھلی منافقت ہے ، یہ عمل کرنے والے ہزاروں حق پرست شہداء کے معصوم بچوں کی بددعاؤں اور روزمحشر اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ہرگزمحفوظ نہیں رہ سکتے، ایسے جہنمی عناصر قیامت تک جہنم کی آگ میں جلتے رہیں گے۔ یہ صرف میری نہیں بلکہ ایک ایک حق پرست کارکن کے دل کی آواز ہے ۔ بہتر ہے کہ طاہر مشہدی صاحب اور سید سردار احمد صاحب پہلے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں اور پھر اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کریں تاکہ آپ کی عاقبت سنور سکے۔
*****

لندن۔۔۔16، ستمبر2016ء

4/24/2024 7:58:21 AM