Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تنظیم سازی، فیصلہ سازی اورپالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔الطاف حسین


تنظیم سازی، فیصلہ سازی اورپالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔الطاف حسین
 Posted on: 8/24/2016

تنظیم سازی، فیصلہ سازی اورپالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔الطاف حسین
دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ رابطہ کمیٹی کوملک وقوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ الطاف حسین 
ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں، ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کرتاہوں کہ وہ رابطہ کمیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔ الطاف حسین
میں اب رابطہ کمیٹی کے مشورے کے مطابق اپنی صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دوں گا۔الطاف حسین
پے درپے حادثات ، افسوسناک خبروں اور رات دن تنظیمی مصروفیات کی وجہ سے میں شدیدذہنی تناؤ کاشکارتھا۔ الطاف حسین
میری تقریرسے پاکستان کے عوام کی جو دل آزاری ہوئی ہے اس پر ایک بارپھر معذرت چاہتاہوں۔الطاف حسین
میں اپنے اس عہد کی تجدید کرتاہوں کہ پاکستان میراوطن تھا، ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔ الطاف حسین
رابطہ کمیٹی سے اپیل کرتاہوں کہ وہ شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی،ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اور
اسیرساتھیوں کے مقدمات کی پیروی پر خصوصی توجہ دیں۔الطاف حسین

لندن ۔۔۔ 23 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ایم کیوایم کے سینئررہنماڈاکٹرفاروق ستاراوردیگررہنماؤں نے اپنی پریس کانفرنس میں جن خیالات کااظہارکیاہے،میں ان کااحترام کرتے ہوئے بحیثیت بانی وقائد،تنظیم سازی، فیصلہ سازی اورپالیسی سازی کے مکمل اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں اوردعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ رابطہ کمیٹی کوملک وقوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام منتخب نمائندوں، ذمہ داروں ، کارکنوں اورہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک کی بہتری کیلئے رابطہ کمیٹی کے ہاتھ مضبوط کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اب رابطہ کمیٹی کے مشورے کے مطابق اپنی صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ دوں گاکیونکہ پے درپے حادثات اور افسوسناک خبروں اورمسلسل رات دن تنظیمی مصروفیات کی وجہ سے میں شدیدذہنی تناؤ کاشکارتھا اوراپنی صحت پر توجہ نہیں دے پارہاتھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میری تقریرسے پاکستان کے عوام کی جو دل آزاری ہوئی ہے اس پر میں ایک بارپھر دل کی گہرائی سے معذرت چاہتاہوں اوراپنے اس عہد کی تجدید کرتاہوں کہ پاکستان میراوطن تھا، ہے اور انشاء اللہ رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ شہیدوں کے لواحقین، لاپتہ کارکنوں کی بازیابی ،ان کے پریشان حال اہل خانہ کی دیکھ بھال اوراسیرساتھیوں کے مقدمات کی پیروی پر خصوصی توجہ دیں۔

4/26/2024 2:09:05 AM