Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت


ایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 8/22/2016
ایم کیوایم کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ ندیم نصرت
رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کنور نوید، عامر خان، قمر منصور اور شاہد پاشا کو بھی رینجرز دفتر بلوایا گیا تھا 
خدشہ ہے کہ کنور نوید، عامر خان، قمر منصور اور شاہد پاشا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ندیم نصرت 
پریس کلب کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیاقت آباد ٹاؤن کے جوائنٹ یوسی انچارج عارف حسین شہید ہوگئے
ایک اور نوجوان بھی پولیس کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کئی بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کرلیا 
مظالم کا نشانہ بننے والوں کوانصاف فراہم کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں سراسرظلم ہیں
ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اورمہاجر عوام پر مظالم ڈھانے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ ندیم نصرت 
انسانی حقوق کی تنظیمیں ان مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلند کریں۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 22 اگست 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے ایم کیوایم کے سینئررہنما،رابطہ کمیٹی کے سینئرڈپٹی کنوینراورقومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 62کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیاجبکہ سوسے زائدکارکنان لاپتہ ہیں جبکہ گھرگھر گرفتاریاں اور چھاپے جاری ہیں ۔ ایم کیوایم کے کارکنان نے ان مظالم کے خلاف کراچی پریس کلب پر پرامن بھوک ہڑتال شروع کی تھی لیکن چھ روز گزرجانے کے باوجود حکمرانوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ آج ایک ٹی وی چینل کے دفترکے باہر بعض لوگوں کے احتجاج کے واقعہ کوجوازبناکرایم کیوایم کے رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پریس کلب کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایم کیوایم لیاقت آبادٹاؤن یوسی 39 کے جوائنٹ انچارج عارف حسین شہید ہوگئے ۔اسی طرح ایک اورنوجوان بھی پولیس کی فائرنگ سے شدیدزخمی ہوگئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے کئی بے گناہ کارکنوں کوگرفتار کرلیاگیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہارالحسن آج شب جب اس بارے میں پریس کانفرنس کرنے پریس کلب پہنچے تورینجرزنے انہیں حراست میں لے لیا۔اسی طرح رینجرز کے حکام کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں کنورنوید، عامرخان، قمرمنصوراورشاہدپاشاکوبھی رینجرزدفتربلوایاگیا تھا لیکن رات گئے ان کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے خدشہ ہے کہ ان رہنماؤں کوبھی حراست میں لے لیاگیاہے۔ ندیم نصرت نے فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن ، کنورنوید، عامرخان، قمرمنصوراورشاہدپاشا کی گرفتاریوں اورلیاقت آباد ٹاؤن کے کارکن عارف حسین کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ،کارکنوں کولاپتہ کرنے اورمظالم کانشانہ بننے والوں کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں سراسرظلم ہیں ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ یہ ظلم بند ہونا چاہیے ، ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں کوفی الفوررہاکیاجائے اورمہاجر عوام پر مظالم ڈھانے کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ ندیم نصرت نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان مظالم اورانسانی حقوق کی خلاف ورذیوں پر صدائے احتجاج بلند کریں۔

4/23/2024 7:32:58 PM