Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے اوپر مظالم ڈھانے والوں اوپر والے کے عذاب سے ڈرو۔ آصف قاضی


بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے اوپر مظالم ڈھانے والوں اوپر والے کے عذاب سے ڈرو۔ آصف قاضی
 Posted on: 8/22/2016
بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے اوپر مظالم ڈھانے والوں اوپر والے کے عذاب سے ڈرو۔ آصف قاضی
ان کی تقدیر کے فیصلے کا حق تمیں ہر گز نہیں۔ ان کے نصیب کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دو
ایم کیو ایم کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان، سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی، جوائنٹ آرگنائزر مسعود الحسن، اراکینِ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کینیڈا بھر کے تمام چیپٹر ز کے ذمہ داران کراچی پریس کلب کے باہر حق پرستوں کی تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں
کینیڈا :22؍ اگست 2016ء 
بانیان پاکستان کی اولادوں پر عسکری قوتوں کی جانب سے مسلسل نارواں سلوک سے تنگ آکر متحدہ قومی موومنٹ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کے فیصلے کی حمایت میں گزشتہ روز ٹورنٹو میں ایک جلسہ منعقد ہوا جسمیں ایم کیو ایم کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان‘ سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی‘ ارکین سینٹرل کمیٹی ‘ ٹورنٹو و مسسز ساگاہ چیپٹرز کے ذمہ داران کے علاوہ کارکنان و ہمدردوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پرسینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے عمائدین شہر کے اجتماع سے مخاطب ہوتے ہوئے ‘ سندھ و کراچی کی تقدیر کے ساتھ کھلوار کرکے اس کے نصیب کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے خواب دیکھنے والوں کو انتہائی سخت لہجے میں کہا کہ خدارا بانیانِ پاکستان کی اولادوں کے ساتھ قیام پاکستان سے لے کر آج تک رکھے جانے والے نارواں سلوک کا سلسلہ فوری طور پرختم ہونا چاہئے ۔انہوں نے عسکری قیادت کو جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تمھارے اس عمل سے مہاجر قوم میں احساس محرومی جس شدت کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے اس کا اندازہ شاید تم نہ لگا سکو ۔ تمھارے اس ہی عمل کی وجہ سے ۱۹۷۱ میں ملک دولخت ہوا جسے آج دنیا بنگلہ دیش کے نام سے جانتی ہے۔خدا را عقل کے ناخن لو مہاجر قوم میں پیدا ہونے والے احساس محرومی کے تدارک کے لئے نفرتوں کے اس سلسلے کو فوری طور پر روکو خدا نہ خواستہ کہیں ایسا نہ ہو جب تمہیں ہوش آئے پانی تمھارے سروں سے اوپر اُٹھ چکا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کینیڈا کراچی پریس کلب کے باہر سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے ساتھ مسلسل ذیادتیوں کی پاداش میں ہونے والی تا دم مرگ بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر ہمارے سارے جائز مطالبات پورے کئے جائیں۔ہمارے کئی ذمہ داران و کارکنان مسلسل بھوک کی شدت کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہو چکے ہیں۔اگر خدا نہ خواستہ کسی ایک کی جان کو بھی تقصان ہوا اس کی ذمہ دار حکومت وقت ہوگی اور اسکا خمیازہ حکومت کو ادا کرنا ہوگا۔ آصف قاضی نے کہا کہ آج کے دن ہم لوگ ایک بار پھر تجدید عہد وفا کرتے ہیں کہ بُرے سے بُرے وقت میں بھی ہم قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے وفادار تھے اور رہیں گے اور مرتے دم تک اپنے قائد کے فکر و فلسفے کو دُنیا کے کونے کونے تک پہنچانے میں اپنا فرض انتہائی ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتے رہیں گے۔ آخر میں قائد تحریک کی صحت ‘درازی عمر اور صحت یابی کے لئے دعا کی گئی اور تحریک کی راہ میں شہید ہونے والے تمام ساتھیوں اور ہمدردوں کی مغفرت کے لئے بھی دعا کی گئی۔

4/25/2024 1:19:59 PM