Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے تحت مسی ساگا میں ماورائے عدالت قتل ، لاپتہ کارکنان کے لئے احتجاج


ایم کیو ایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے تحت مسی ساگا میں ماورائے عدالت قتل ، لاپتہ کارکنان کے لئے احتجاج
 Posted on: 8/21/2016
ایم کیو ایم کینیڈا ٹورنٹو چیپٹر کے تحت مسی ساگا میں ماورائے عدالت قتل ، لاپتہ کارکنان کے لئے احتجاج 
رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی ، نگراں ڈاکٹر ندیم احسان ، سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی کا مظاہرین سے خطاب 
ایم کیو ایم کے کارکنان ، ہمدرد اور بڑی تعداد میں مقامی شہریوں نے مظاہرے میں شرکت کی اور ظالمانہ رویوں کی بھرپور مذمت کی 
کراچی میں تادم مرگ بھوک ہڑتالی ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جبر کے سلسلے کو ختم کریں 
ٹورونٹو :21؍ اگست 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا نے گزشتہ ہفتے مسی ساگا میں میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا ۔ اجتماع ٹورونٹو کے علاقے مسی ساگا میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے سابقہ ممبر قومی اسمبلی ، اییم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے فکر انگیز خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے پر مدلل خطاب میں تحریک پاکستان سے لے کر اب تک کی تاریخ اور بانیان پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے جبرو ظلم کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ اس کے ساتھ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان دنیا بھر میں قائدِ تحریک کے فلسفے اور نظریئے پر کاربنداور متحدہ ہیں ، اس موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا کے نگراں ڈاکٹر ندیم احسان نے بھی خطاب کیاور کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کی ۳۲سالہ جدوجہد قائدِ تحریک الطاف حسین کی قربانیوں اور تربیت کا مظہر ہے اسے کوئی طاقت زورزبردستی ختم نہیں کر سکتی۔ ایم کیو ایم کینیڈا کے سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پر مسلط کئے گئے آپریشن کی آڑ میں اردو بولنے والے اور پاکستان کے بانیان کے اولادوں کی نسل کشی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ مسی ساگا شہر میں منعقد کئے گئے اس مظاہرے میں مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ ماورائے عدالت قتل، بہیمانہ تشدد اور لاپتہ کارکنان کی فوری بازیابی جیسے نعرے درج تھے۔ مقریرین نے اپنی تقاریر میں کہا کہ مہاجر آج تک اپنے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ظلم و جبر کا یہ سلسلہ اب رک جانا چاہیے اس کے لیے انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافی برادری کا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا


تصاویر

4/26/2024 5:37:11 PM