Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جمہوری حکومتیں اقتدار کے نشے بد مست ہیں انہیں عوام مسائل اور پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جمہوری حکومتیں اقتدار کے نشے بد مست ہیں انہیں عوام مسائل اور پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 8/10/2016
جمہوری حکومتیں اقتدار کے نشے بد مست ہیں انہیں عوام مسائل اور پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
سرمایہ دار اور جاگیردار اس ملک پر حکمران بن بیٹھے ہیں جوعوام کو صرف اپنا غلا م سمجھتے ہیں ،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم مخالفین اپنی طر زسیاست میں جاری رکھے اور ایم کیو ایم عوامی خدمت جاری رکھے گی،سراج راجپوت
رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متاثرین برسات اور میڈیا سے گفتگو
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لطیف آباد کے مختلف متاثرہ علاقوں اور پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا جن میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن،عالم ٹاؤن ، مہرعلی ہاؤسنگ سوسائٹی اور لطیف آباد کے نشیبی علاقے شامل تھے۔ 
اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر سراج راجپوت واراکین آرگنائز نگ کمیٹی حق پر ست ارکان سمبلی راشد خلجی،رعنا انصار سمیت خدمت خلق فاؤنڈیشن ڈاکٹراور رضاکاران،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان نومنتخب چیئرمینز ،کونسلرز کی بڑی تعداد موجود تھی
حیدرآباد ۔۔۔10 ،اگست،2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی ابتر صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے لطیف آباد کے مختلف متاثرہ علاقوں اور پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا جن میں تلسی داس پمپنگ اسٹیشن،عالم ٹاؤن ، مہرعلی ہاؤسنگ سوسائٹی اور لطیف آباد کے نشیبی علاقے شامل تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر سراج راجپوت واراکین آرگنائز نگ کمیٹی حق پر ست ارکان سمبلی راشد خلجی،رعنا انصار سمیت خدمت خلق فاؤنڈیشن ڈاکٹراور رضاکاران،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان نومنتخب چیئرمینز ،کونسلرز کی بڑی تعداد موجود تھی اوررکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ودیگر ایم کیو ایم ذمہ داران نے نشیبی علاقوں میں جاکر متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں اشیاء خوردنوش تقسیم کی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل میں مریضوں کا چیک کیا ۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے متاثرین برسات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری حکومتیں اقتدار کے نشے بد مست ہیں انہیں عوام مسائل اور پریشانیوں سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ دار اور جاگیردار اس ملک پر حکمران بن بیٹھے ہیں جوعوام کو صرف اپنا غلا م سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اس طرزحکمرانی کے خلاف برسرپیکار ہے اور اپنی بسات کے مطابق عوامی خدمت میں کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے سیاست میں خدمت کے جذبے کو متعارف کروایا اور آج دکھی انسانیت کی خدمت ایم کیو ایم کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر سراج راجپوت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت سے غافل حکمران اپنی تمام تر توانائی ایم کیو ایم مخالفت پر خرچ کررہے ہیں اور ایم کیو ایم کی طر ز سیاست صرف اورصرف عوامی خدمت پر مبنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مخالفین اپنی طر زسیاست میں جاری رکھے اور ایم کیو ایم عوامی خدمت جاری رکھے گی ۔



تصاویر

9/27/2016 3:40:52 PM