Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے اسیرکارکن آصف کی اہلیہ نورین کوسرکاری اہلکاروں کی دھمکیوں کافوری نوٹس لیاجائے اورانہیں تحفظفراہم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی کی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل


ایم کیوایم کے اسیرکارکن آصف کی اہلیہ نورین کوسرکاری اہلکاروں کی دھمکیوں کافوری نوٹس لیاجائے اورانہیں تحفظفراہم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی کی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل
 Posted on: 7/30/2016
ایم کیوایم کے اسیرکارکن آصف کی اہلیہ نورین کوسرکاری اہلکاروں کی دھمکیوں کافوری نوٹس لیاجائے اورانہیں تحفظفراہم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی کی چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل
نائن زیروپر چھاپے کے دوران رینجرزاہلکاروں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ شہید ہوگئے تھے
رینجرزنے وقاص شہید کے قتل میں ایم کیوایم کے ہی ایک اورکارکن آصف کوگرفتارکرلیا 
آصف کی اہلیہ نورین اپنے شوہرکی بے گناہی کامقدمہ لڑرہی ہیں لیکن انہیں انصاف فراہم کرنے کے بجائےسرکاری اہلکاروں کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہاہے کہ وہ مقدمہ سے الگ ہوجائیں
ان دھمکیوں سے صاف ظاہر ہے کہ آصف کواس کیس میں پھنسایاگیاہے اوراب اسے سزادلانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہوقاص شاہ کے قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو بچایا جائے ۔ رابطہ کمیٹی
یہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ نوٹس لیں۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔ 30 جولائی 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل کی ہے کہ ایم کیوایم کے اسیرکارکن آصف کی اہلیہ کوسرکاری اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کافوری نوٹس لیاجائے اورانہیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 11مار چ 2015ء کوایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر رینجرزکے چھاپے کے دوران رینجرزاہلکاروں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے جواں سال کارکن وقاص شاہ شہید ہوگئے تھے لیکن رینجرزنے اس کے الزام میں ایم کیوایم کے ہی ایک اورکارکن آصف کوگرفتارکرلیااوراس جھوٹے مقدمے میں انہیں سزادلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آصف کی اہلیہ نورین جوعدالت میں اپنے شوہرکی بے گناہی کامقدمہ لڑرہی ہیں لیکن انہیں انصاف فراہم کرنے کے بجائے سرکاری اہلکاروں کی جانب سے آصف کی اہلیہ کوبھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اوران پر دباؤڈالاجارہاہے کہ وہ مقدمہ سے الگ ہوجائیں۔آج آصف کی اہلیہ نے یہ تمام تفصیلات اوراپنے خدشات ایک پریس کانفرنس میں بیان کئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ صورتحال انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے اور ان دھمکیوں سے صاف ظاہر ہے کہ آصف کواس کیس میں پھنسایاگیاہے اوراب اسے سزادلانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وقاص شاہ کے قتل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کو بچایا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی سے اپیل کی کہ آصف کی اہلیہ نورین کوسرکاری اہلکاروں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیاجائے اور انہیں تحفظ فراہم کیاجائے ۔ 

4/26/2024 12:32:10 AM