Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی جانب سے چھاپوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل سراسر غیرقانونی ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


رینجرز کی جانب سے چھاپوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل سراسر غیرقانونی ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/29/2016
رینجرز کی جانب سے چھاپوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا عمل سراسر غیرقانونی ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
رینجرز کو حاصل پولیس اختیارات کی مدت ختم ہوچکی ہے لیکن رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رابطہ کمیٹی
قانون کے نام پر ہی قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جو قابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رینجرز کی جانب سے غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں پر سوموٹو لیں۔ رابطہ کمیٹی
گرفتار شدگان کو فی الفور رہا کیا جائے، غیرقانونی طور پر چھاپے اور گرفتاریاں کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 29 جولائی 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزاورپولیس کی جانب سے ایم کیوایم کے دفاترپرچھاپوں اورکارکنوں اورذمہ داروں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرزکوقانونی طورپرپولیس جواختیارات حاصل تھے جس کے تحت وہ چھاپے مارسکتی تھی اورگرفتاریاں کرسکتی تھی ان اختیارات کی مدت ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے دفاتراورکارکنوں کے گھروں پرچھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے ۔گزشتہ روزیعنی بروزجمعرات کوبھی رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفس پر چھاپہ مارکرتین کارکنوں یوسی 9کے آرگنائزر عبدالصمد، کمیٹی ممبر عمران سہروردی اور کارکن عدنان کوگرفتار کیا تھا جبکہ سرجانی ٹاؤن کے ٹاؤن آفس پر بھی چھاپہ مارا۔اس کے علاوہ پولیس اوررینجرزنے نارتھ کراچی یوسی 4کے جنرل کونسلر اعتزازاحمداوریوسی 5کے کارکن محمد فیضان شاہ کو گرفتارکرلیا۔ اسی طرح پولیس اور رینجرزنے 28جولائی کوہی اورنگی ٹاؤن کے کارکن ندیم ملک اورلیاقت آباد ٹاؤن یوسی 37کی کمیٹی کے رکن خالد جمیل کو گرفتارکرلیا۔ رینجرز نے 29جولائی کی شب ملیر میں ٹاؤن آفس کے قریب چھاپہ مارکر کارکن اطہرعلی خان کو گرفتارکرلیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اب جبکہ رینجرز کو چھاپوں گرفتاریوں کے اختیارات کی مدت ختم ہوچکی ہے لہٰذااس کی جانب سے چھاپے اورگرفتاریوں کایہ عمل سراسرغیرقانونی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قانون کے نام پر ہی قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں جوقابل مذمت ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ ر ینجرزکی جانب سے غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں پر سوموٹولیاجائے، گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کرایا جائے اورغیرقانونی طور پر چھاپے اور گرفتاریاں کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ 

4/23/2024 6:25:02 AM