Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں کانفرنس کا انعقاد


ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں کانفرنس کا انعقاد
 Posted on: 7/28/2016
ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیر اہتمام خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں کانفرنس کا انعقاد 
اراکین رابطہ کمیٹی، انچارج و اراکین میڈیکل ایڈ کمیٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت 
کانفرنس میں طبی ماہرین نے ہیپاٹائٹس کے مرض، اثرات اور اس سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی
کراچی ۔۔۔ 29، جولائی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے طبی شعبہ میڈیکل ایڈ کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادر خانزادہ، ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کے انچارج ڈاکٹر حافظ ذاکر و اراکین میڈیکل ایڈ کمیٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام حکومت سندھ کی انچارج ڈاکٹر شازیہ، محترمہ ڈاکٹر کوثر (گائناکولوجسٹ)، ڈاکٹر مسعود احمد (کنسلٹنٹ فزیشن)، ڈاکٹر جمیل اختر (ماہر شعبہ اطفال) اور دیگر نے ہیپاٹائٹس کے مرض، اثرات اور اس سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ بعدازاں رکن رابطہ کمیٹی عبدالقادر خانزادہ اور انچارج ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی ڈاکٹر حافظ ذاکر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی شعبہ صحت میں کی جانے والی خدمات اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد نے شرکاء کو آگاہ کیا۔
تصاویر

4/26/2024 6:54:35 AM