Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، سید شاہد پاشا


 Posted on: 7/28/2016
ایم کیوایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، سید شاہد پاشا
انسداد دہشتگردی ایکٹ اور پی پی او کے تحت رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہوچکی ہے لہٰذا اس صورت میں رینجرز کے تمام چھاپے اور گرفتاریاں خود آئین و قانون کے خلاف ہے جس پر رینجرز کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے، سید شاہد پاشا
گرفتار اور اسیر کارکنان پر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے ضمیر فروش ٹولے میں شامل ہونے کیلئے شدید دباؤ ڈالا جارہا ہے، سید شاہد پاشا
ان تمام کارروائیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس آپریشن کا مقصدصرف اور صرف ایم کیوایم کو کچلنا ہے، سید شاہد پاشا
ایم کیو ایم ایک نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی اور ان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد آخری سانس تک جاری رکھے گی، سید شاہد پاشا 
انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیمیں پاکستان میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مہاجر نسل کشی کا نوٹس لیں، سید شاہد پاشا 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر سید شاہد پاشا کا خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ 28، جولائی 2016ء
ماضی میں 1992 ء میں بھی ایم کیو ایم کو کچلنے کیلئے ریاستی آپریشن کیا گیا تھا جس کے دوران ایم کیو ایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کو گرفتار، جبری گمشدہ اور ماورائے عدالت قتل کیا گیا اور 2013ء میں ایک بار پھر ایم کیو ایم کے خلاف اسی قسم کا آپریشن کیا جارہا ہے جس کے دوران 61 کارکنان کو ماورائے عدالت قتل، 131 کارکنان کو جبری گمشدہ اور ہزاروں کارکنان و ہمدردوں کو بلاجواز گرفتار کرکے ان پر بدترین تشدد کے ذریعے پی ایس پی میں شامل ہونے کیلئے دباؤ دالا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر سید شاہد پاشا نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج شاہ فیصل اور سرجانی ٹاونز میں ایم کیوا یم کا جنرل وورکرز اجلاس منعقد ہونے تھے لیکن رینجرز نے شاہ فیصل اور سرجانی کے ٹاؤن آفسس پر چھاپے مار کر وہاں متعدد کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ اور پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت جو رینجرز کو جو خصوصی اختیارات حاصل تھے ان کی مدر تو ختم ہوچکی ہے لہٰذا اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رینجرز نے شاہ فیصل اور سرجانی میں کس قانون کے تحت چھاپے مارے اور گرفتاریاں کی؟۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں رینجرز کے تمام چھاپے اور گرفتاریاں خود آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر رینجرز کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کالعدم تنظیموں کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے جو ناصرف آزادانہ فنڈز جمع کررہے ہیں بلکہ ان کا جب اور جہاں جی چاہتا ہے وہ فوجی جوانوں، پولیس و رینجرز کے اہلکاروں، سرکاری تنصیبات، نامور شخصیات اور معصوم شہریوں کو کھلے عام نشانہ بنارہے ہیں جس کی ایک تازہ مثال دو روز قبل صدر میں دو فوجی جوانوں کو فائرنگ کر کے شہیدکرنے کا واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو ان کالعدم تنظیموں کے خلاف کاورائی کرنے کے بجائے بدستور ایم کیو ایم کو نشانہ بناتے ہوئے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان ، ذمہ داران حتی کہ منتخب نمائندوں کو بھی بلاجواز گرفتار کرکے انہیں طرح طرح کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ضمیرفروش ٹولے کوسرکاری سرپرستی میں کراچی پرمسلط کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کے کارکنان اور ذمہ داران کو گرفتاری کے بعد ان پر بدترین تشدد کرکے ان پر ضمیر فروش ٹولے میں شامل ہونے کیلئے دباؤڈالاجارہاہے ناصرف یہ بلکہ جیلوں میں اسیر کارکنوں پر بھی دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ اگر مقدمات میں سزاؤں اورلمبی قیدسے بچنا ہیں تو ضمیر فروش ٹولے میں شامل ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین، مرکزی ذمہ داران، اراکین اسمبلی کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام کارروائیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس آپریشن کا مقصدصرف اورصرف ایم کیوایم کوکچلناہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام ایم کیو ایم دشمن عناصر کو صاف پیغام دے دینا چاہتے ہیں کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی لاکھ کوششیں کی جاچکی لہٰذا تاریخ سے کچھ سبق سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک نظریاتی سیاسی جماعت ہے جو 98 فیصد غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی اور ان کے جائز حقوق کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد آخری سانس تک جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیمیں پاکستان میں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مہاجر نسل کشی کا نوٹس لیں۔ 

4/19/2024 11:17:10 AM