Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پولیس بھرتیوں میں خواتین کو قد اور دوڑ کی رفتارمیں نہ الجھایاجائے، رکن قومی اسمبلی کشو ر زہرا


پولیس بھرتیوں میں خواتین کو قد اور دوڑ کی رفتارمیں نہ الجھایاجائے، رکن قومی اسمبلی کشو ر زہرا
 Posted on: 7/28/2016
پولیس بھرتیوں میں خواتین کو قد اور دوڑ کی رفتارمیں نہ الجھایاجائے، رکن قومی اسمبلی کشو ر زہرا 
صوبہ سندھ میں محکمہ پولیس نے خواتین کی پولیس میں بھرتی کیلئے ہر اضلاع میں الگ معیار بنا رکھا ہے، رکن قومی اسمبلی کشور زہرا 
کراچی ۔۔۔28، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی اور شعبہ خواتین کی انچارج محترمہ کشورزہرا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس بھرتیوں میں خواتین کو قد اور دوڑ کی رفتارمیں نہ الجھایاجائے بلکہ خواتین کی پولیس بھرتی میں حوصلہ افزائی کو اولیت دی جائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں محکمہ پولیس نے خواتین کی پولیس میں بھرتی کیلئے ہر اضلاع میں الگ معیار بنا رکھا ہے ، عمر ، طبی موذونیت اور تعلیمی قابلیت کی مطلوبہ حد رکھنے کے باوجود قد اور دوڑ جیسے ٹیسٹ میں خواتین کو نفسیاتی طور پر الجھانا قابل مذمت اور خواتین کی حوصلہ شکنی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس میں بھرتی کیلئے دیئے گئے اشتہارات میں ایک ہی محکمہ (سندھ پولیس ) بھرتی کیلئے ہرضلع میں امیدواروں سے مختلف نوعیت کی درخواست طلب کی جارہی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ محکمہ پولیس میں خواتین کی بھرتیوں کے معاملے میں تعصب برتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی ضلع میں محکمہ سندھ پولیس براہِ راست درخواستیں طلب کررہا ہے تو کہیں یہ ہی محکمہ سندھ پولیس دوسرے اضلاع میں امیدواروں سے NTSٹیسٹ کے ذڑیعے درخواستیں لے رہا ہے جبکہ کراچی سے شائع ہونیو الے اخبارات میں NTSکا ذکر تک نہیں ہے ۔ کشور زہرا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ پولیس میں حکومت سندھ کی دو رخی حکمت عملی کا نوٹس لیاجائے اور ، ریکرونمنٹ بھرتی قانون میں نرمی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین قابلیت اور معیار کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں بھرتی ہوکر اپنی کارکردگی اور صلاحیت کا مظاہرہ کرسکیں ۔

4/25/2024 2:59:56 AM