Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شاہ فیصل اور سرجانی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے دفاترپر رینجرز کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، رابطہ کمیٹی


شاہ فیصل اور سرجانی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے دفاترپر رینجرز کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/28/2016
شاہ فیصل اور سرجانی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے دفاترپر رینجرز کی کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، رابطہ کمیٹی
شاہ فیصل کالونی اورسرجانی ٹاؤن میں کارکنان کی تربیتی نشست قائد تحریک الطاف حسین کو خطاب کرنا تھا، رابطہ کمیٹی
رینجرز نے تربیتی نشست میں شرکت کرنے والے یوسی آرگنائزر محمد صمداور کمیٹی کے رکن عمران سرمدی اور کارکن عدنان کو گرفتارکرلیا، رابطہ کمیٹی
آئینی اور قانونی طورپر پیراملٹری رینجرز کو دیئے گئے پولیس کے اختیارات کی مدت ختم ہوچکی ہے، رابطہ کمیٹی
رینجرز کو کراچی میں چھاپوں اورگرفتاریوں کاکوئی اختیار نہیں ہے، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں کراچی میں رینجرز کی غیرقانونی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی 
گرفتارشدگان کو فی الفور رہااور مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرایاجائے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔28، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل کالونی اورسرجانی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے ٹاؤن آفسوں پر رینجرز کے غیرقانونی چھاپوں اوربلاجواز گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں جنگل کا قانون رائج ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج شاہ فیصل کالونی اورسرجانی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکنان کی تربیتی نشست کے اجتماعات منعقد ہونے تھے جن سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کوٹیلی فونک خطاب کرنا تھالیکن رینجرز اہلکاروں کی بھاری نفری نے ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن اور شاہ فیصل کالونی ٹاؤن کے دفاترکا محاصرہ کرکے تربیتی نشستوں کے شرکاء کو ہراساں کیا، انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے شاہ فیصل کالونی سے ایم کیوایم یوسی 9 کے آرگنائزر محمد صمد، کمیٹی ممبر عمران سرمدی اور کارکن عدنان کو گرفتارکرلیاجبکہ اسی یوسی کے جوائنٹ آرگنائزر محمد یاسر کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ ماراجبکہ سرجانی ٹاؤن میں تربیتی نشست میں شرکت کرنے والے ذمہ داران وکارکنان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر بھگادیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آئینی اور قانونی طورپر پیراملٹری رینجرز کو دیئے گئے پولیس کے اختیارات کی مدت ختم ہوچکی ہے اور رینجرز کو کراچی میں چھاپوں اورگرفتاریوں کاکوئی اختیار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے دفاترپر غیرقانونی چھاپے مارکر ذمہ داران اور کارکنان کو گرفتارکیاجارہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ رینجرز اہلکاروں کی نظر میں آئین اورقانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور رینجرز نے کراچی میں جنگل کاقانون رائج کررکھا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب قائد تحریک جناب الطاف حسین کو اظہار رائے کی آزادی کے حق سے محروم کردیا گیا ہے اور دوسری جانب ہزاروں کارکنان کو جناب الطاف حسین کاخطاب سننے کے حق سے محروم کرکے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم ، پرامن جمہوری جدوجہدپریقین رکھتی ہے اور غیرقانونی چھاپوں گرفتاریوں سے نہ تو ایم کیوایم کو حقوق کی جدوجہد سے بازرکھا جاسکتا ہے اور نہ ہی کارکنان کو خوف زدہ کیاجاسکتا ہے ،ہمارا عزم ہے کہ تمام ترمظالم کے باوجود ہم پرامن جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ کراچی میں پیراملٹری رینجرز کی غیرقانونی کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیاجائے اور اس کے خلاف آواز بلند کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم محمد نوازشریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے دفاترپر رینجرز کے غیرقانونی چھاپوں اور بلاجواز گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے ، تمام گرفتارشدگان کو فی الفور رہا کرایاجائے اور مہاجروں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔

5/1/2024 2:56:48 PM