Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی


تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 7/25/2016
تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے، رابطہ کمیٹی
تحریک انصاف، صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت کررہی ہے تو اس کے کارکنان کے منفی طرزعمل کا یہ حال ہے، رابطہ کمیٹی
اگر یہ جماعت ملک بھر میں برسراقتدار آگئی تو اس کے اجتماعات میں شرکت کرنے والی خواتین اور صحافیوں کا اللہ ہی حافظ ہوگا، رابطہ کمیٹی
تحریک انصاف کے کارکنان کو اخلاقی تربیت کی اشد ضرورت ہے، رابطہ کمیٹی
ماضی میں بھی تحریک انصاف کے اجتماعات میں اس قسم کے متعدد افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں، رابطہ کمیٹی
ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی خواتین تک کو وحشیانہ طرزعمل کا نشانہ بنایا گیا، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔25، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں اورکیمرہ مینوں کو تشددکا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو اخلاقی تربیت کی اشد ضرورت ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اجتماعات میں صحافیوں ، فوٹوگرافرز، کیمرہ مینوں اور خواتین اینکرز کو تشددکا نشانہ بنانے اور ان کے ساتھ غیرمہذبانہ سلوک روارکھنا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے، ماضی میں بھی تحریک انصاف کے اجتماعات میں اس قسم کے متعدد افسوسناک واقعات رونما ہوچکے ہیں حتیٰ کہ ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی خواتین تک کو وحشیانہ طرزعمل کا نشانہ بنایا گیا لیکن تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود آج تک ان واقعات کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے ہیںیہی وجہ ہے کہ آج اسلام آباد میں ایک مرتبہ پھر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک انصاف ابھی صرف صوبہ خیبرپختونخوا میں حکومت کررہی ہے تو اس کے کارکنان کے منفی طرزعمل کا یہ حال ہے اگر یہ جماعت ملک بھرمیں برسراقتدارآگئی تو اس کے اجتماعات میں شرکت کرنے والی خواتین اورصحافیوں کا اللہ ہی حافظ ہوگا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک مہذب معاشرے میں صحافیوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے اور اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے تحریک انصاف کی قیادت کو اپنے کارکنان کی اخلاقی تربیت کرنی چاہیے تاکہ سیاسی اجتماعات میں ہلڑبازی، بدتمیزی ،بدتہذیبی اورپرتشددواقعات کورونما ہونے سے روکا جاسکے۔ رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے مطالبہ کیاکہ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے کیمرہ مینوں کو تشددکا نشانہ بنانے کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، اس واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے اورایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافیوں سے دلی یکجہتی کابھی اظہار کیا۔

4/19/2024 12:40:26 PM