Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امجدفریدصابری ؒ شہیدکے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


امجدفریدصابری ؒ شہیدکے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 7/24/2016
امجدفریدصابری ؒ شہیدکے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
امجدصابری ؒ کے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی سازشیں شروع کردی گئیں،گلفرازخان خٹک 
جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرشکیل اوج ،نعمت رندھاوایڈوکیٹ اورکئی شخصیات کے قتل میں بھی پہلے ایم کیوایم کوملوث کیاگیا، گلفراز خان خٹک
ایم کیوایم کوجھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کاسلسلہ بندکیاجائے ،ورنہ اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہونگے، گلفراز خان خٹک
ایسالگتاہے کہ امجدفریدصابری کا قتل کرایاہی اسی لئے گیاتھاکہ اس کوایم کیوایم کے سرتھوپ کراس کی بنیادپر ایک اوربڑاآپریشن کیاجائے
کرپٹ سیاستداں ،بیورو کریسی اوراسٹیمبلشمنٹ ،ایم کیوایم کی مقبولیت سے شدیدخوف زدہ ہیں وہ ایم کیوایم کے خلاف منفی ہتھکنڈوں کااستعمال کررہے ہیں
ایم کیوایم کی پروازکوروکنے کے لئے منفی ہتھکنڈوں اورطے شدہ گھناؤنی سازشوں کے ذریعے گرفتارکارکنان کی جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے
کراچی میں کوئی بھی واقعہ ہواس کابراہ راست الزام ایم کیوایم پرعائدکرکے اس کامیڈیاٹرائل کیاجاتاہے
میڈیاسے بھی اخلاقی طورپرگزارش کی کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کریں اورکسی بے گناہ کواس کیس میں پھنسانے میں حصہ دار نہ بنیں
کراچی پولیس چیف نے خود یہ کہہ دیاہے کہ امجدصابری قتل کیس میں پولیس نے کسی مشتبہ شخص یاملزم کی تصویرکل میڈیاکوجاری نہیں کی
تحقیقات ہونی چاہئے کہ آیاوہ کونسی قوتیں ہیں جوقتل کی تحقیقات کوخراب کرنے کی سازشیں کررہی ہیں اوراس طرح کے ہتھکنڈے اختیارکررہی ہیں
کراچی:۔۔۔24؍جولائی2016ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرازخان خٹک نے ایم کیوایم کوامجدفریدصابری ؒ شہیدکے قتل میں ملوث کرنے کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امجدصابری ؒ کے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی سازشیں شروع کردی گئیں۔انہوں نے کہاکہ امجدفریدصابری کا قتل کرایاہی اسی لئے گیاتھاتاکہ بعد میں اس کوایم کیوایم کے سرتھوپ کراس کی بنیادپر ایم کیوایم کے خلاف ایک اوربڑاآپریشن کیاجائے اورمتحدہ قومی موومنٹ کوبدنام کیاجائے ، گذشتہ روزمیڈیاپرجھوٹی اوربے بنیادخبریں نشرکی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کرپٹ سیاستداں ،بیورو کریسی اوراسٹیمبلشمنٹ ایم کیوایم کی مقبولیت سے شدیدخوف زدہ ہے ،ایم کیوایم کی پروازکوروکنے کے لئے منفی ہتھکنڈوں اورطے شدہ گھناؤنی سازشوں کے ذریعے گرفتارکارکنان کی جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں کوئی بھی واقعہ ہواس کابراہ راست الزام ایم کیوایم پرعائدکرکے اس کامیڈیاٹرائل کیاجاتاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان محفوظ یارخان اورساتھی اسحاق اورعمران محمودصدیقی کی اہلیہ اوربہنوں کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔گلفرازخان خٹک نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم وجودمیں آئی ہے اس کوبدنام کرنے اورملک کے عوام کی نظروں میں اس کاامیج خراب کرنے اورعوام کواس سے بدظن کرنے کیلئے اس کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں،ایم کیوایم کی پروازکوروکنے کے لئے اس پر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں،ایم کیوایم مخالف قوتوں کی جانب سے ایک ہتھکنڈہ استعمال کیاجاتارہاہے کہ کراچی میں ہونے والے ہرواقعہ میں کسی نہ کسی طرح ایم کیوایم کوملوث کردیاجائے تاکہ اس کی بنیادپر ایم کیوایم کے خلاف عوام میں منفی پروپیگنڈہ کرایاجائے اور عوام کواس سے دورکردیا جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ جس طرح ماضی میں کراچی میں قتل اوردہشت گردی کے کئی واقعات میں ایم کیوایم کوملوث کیاگیااب پھروہی پرانی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست قوال امجدصابریؒ شہیدنہ صرف خودایک بڑے صوفی قوال گھرانے سے تعلق رکھتے تھے بلکہ خودبھی ایک بڑے صوفی قوال تھے،ان کے فن کا دنیابھر میں لوگ احترام کرتے تھے ۔ ہمیں فخرہے کہ ان کا تعلق ایک مہاجرگھرانے سے تھا،وہ مہاجروں کی شناخت تھے،22جون 2016ء کو مہاجروں کے دشمنوں نے امجدصابری ؒ کوبیدردی سے شہید کردیا۔گلفرازخان خٹک نے کہاکہ ایم کیوایم دشمن عناصر کی جانب سے پہلے روزسے ہی یہ کوشش کی جانے لگی کہ کسی طرح امجدصابری ؒ کے بہیمانہ قتل میں بھی ایم کیوایم کوملوث کیاجائے اسی سازش کے تحت جس روز حضرت امجد صابری ؒ کو شہید کیا گیااسی روزپولیس کی جانب سے اس واقعہ میں ملوث مشتبہ قاتل کاجوخاکہ میڈیاکوجاری کیاگیااس میں مشتبہ شخص کی شناخت کے بارے میں ایک طرف تویہ کہاگیاکہ اس کے بالوں اورآنکھوں کارنگ معلوم نہیں لیکن ساتھ ساتھ خاص طورپریہ کہاگیاکہ اس کی لسانی شناخت ’’اردو اسپیکنگ ‘‘ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس بات سے ہی آپ بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ پہلے روز سے ہی ایک سازش کے تحت حضرت امجد صابری ؒ کے قتل میں ایم کیوایم کوملوث کرنے کی سازشیں شروع کردی گئیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جس مشتبہ شخص کا خاکہ میڈیا کو جاری کیاگیااورجس خاکے کے بارے میںیہ دعویٰ کیاگیاکہ وہ 70 فیصدقاتل سے ملتا ہے ۔ اگلے ہی روز آگرہ تاج سے تعلق رکھنے والی ایک بلوچ خاتون نے میڈیاپر آکربتایاکہ یہ خاکہ ان کے بیٹے کاہے جوکافی دنوں سے غائب ہے ۔ اس خاتون کایہ بیان بھی میڈیاکے ریکارڈپر موجود ہے کہ وہ تحریک انصاف میں تھیں اوراس سے پہلے وہ پیپلزپارٹی کی کونسلربھی رہ چکی ہیں اور ان کابیٹاگینگ وار والوں کے ساتھ کام کرتاتھالیکن اس معاملے کی کوئی تحقیقات سامنے نہیں آئیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کے بعدپولیس اوررینجرزنے لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریاسے ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا اوربعض کارکنوں پر دوران حراست بہیمانہ تشددکرکے ان پر یہ دباؤڈالاگیاکہ وہ حضرت امجدصابری ؒ کے قتل میں ملوث ہونے کااعتراف کرلیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ اس حقیقت سے بھی واقف ہیں کہ میڈیاپر یہ خبریں بھی آچکی ہیں کہ حضرت امجدصابری ؒ کے قتل میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد ملوث ہیں لیکن بعض عناصر اس کوشش میں مسلسل مصروف رہے کہ اس واقعہ کاالزام بھی ایم کیو ایم کے سرتھوپاجائے ۔ چنانچہ اسی سازش کے تحت گزشتہ روزٹی وی چینلزپرایم کیوایم پاک کالونی ٹاؤن یوسی 7کے فائنانس سیکریٹری عمران صدیقی ولدعرفان صدیقی کی تصویر جاری کی گئی اوریہ کہاگیاکہ امجد صابری کے قتل کامرکزی ملز م گرفتارکرلیاگیا ہے،اس کانا م عمران صدیقی ہے اوراس کاتعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عمران صدیقی کورینجرزاور سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں نے 16 جولائی کوگھرسے گرفتارکیاتھاجس کے بعدسے ان کاکوئی پتہ نہیں تھا۔ عمران صدیقی کی اہلیہ نے ان کی بازیابی کے لئے ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی۔انہوں نے کہاکہ کل ہفتے کی شام سے رات بھریہ ٹی وی چینلزپرعمران صدیقی کے بارے میں یہ خبرنشرہوتی رہی،اسے قاتل کے طورپرپیش کیا جاتا رہا،اس کے گھروالوں پر اس خبر سے بجلیاں گرتی رہیں اورآج کراچی پولیس کے سربراہ مشتاق مہرصاحب نے میڈیاکوخودیہ بیان دیاہے کہ پولیس نے امجد صابری کے قتل کیس کے حوالے سے کوئی تصویر جاری نہیں کی،پولیس نے امجدصابری قتل کیس کی تفتیش کے سلسلے میں بعض لوگوں کوضرورحراست میں لیاتھا لیکن ثبوت وشواہدنہ ہونے پر انہیں رہا کردیا گیاتھا۔کراچی پولیس چیف نے یہ بات بھی واضح الفاظ میں کہی ہے کہ اب تک اس کیس میں کسی کوباقاعدہ گرفتارنہیں کیاگیاہے اوراس حوالے سے میڈیا پرکسی کا نام اورتصویر جاری نشرکرکے اس کیس کی تفتیش کو خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس چیف مشتاق مہرکے اس بیان سے یہ حقیقت ثابت ہوگئی ہے کہ بعض قوتیں دیگرواقعات کی طرح امجدصابری شہید کے قتل میں بھی ایم کیوایم کوملوث کرنے کی سازشیں کررہی ہیں اورعمران صدیقی کومیڈیاپر امجدصابری قتل کیس کے مرکزی ملزم کے طورپر پیش کرنااسی سازش کاحصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح بعض قوتیں امجدصابری کیس کوایم کیوایم کے سرتھوپنے کی کوشش کررہی ہیں اس سے تویہ صاف ظاہرہوتاہے کہ یہ قتل کرایاہی اسی لئے گیاتھاتاکہ بعد میں اس کوایم کیوایم کے سرتھوپ کراس کی بنیادپر ایم کیوایم کے خلاف ایک اوربڑاآپریشن کیاجائے اورایم کیوایم کو بدنام کیاجائے۔گلفرازخان خٹک نے مزیدکہاکہ اسی طرح جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرشکیل اوج ، نعت رندھاوا اورکئی شخصیات کے قتل میں بھی پہلے ایم کیوایم کوملوث کیاگیا،ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے ملزم کے طورپرپیش بھی کیا گیا لیکن بعد میں حقیقت کھل کرسامنے آئی اورخود پولیس افسران نے قوم کوبتایاکہ اس میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردملوث تھے۔ آج پھر یہی کیا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ گھناؤناکھیل بند کیاجائے،امجدصابری شہیدکے اصل قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اورمتعصبانہ نہیں غیرجانبدارانہ اورمنصفانہ تحقیقات کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اب جبکہ کراچی پولیس چیف نے خود یہ کہہ دیاہے کہ امجدصابری قتل کیس میں پولیس نے کسی مشتبہ شخص یاملزم کی تصویرکل میڈیاکوجاری نہیں کی توپھراس بات کی تحقیقات کرائی جائیں کہ وہ کونسی قوتیں ہیں جوقتل کی تحقیقات کوخراب کرنے کی سازشیں کررہی ہیں اوراس طرح کے ہتھکنڈے اختیارکررہی ہیں۔گلفرازخان خٹک نے میڈیاسے بھی اخلاقی طورپرگزارش کی کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کریں اورکسی بے گناہ کواس کیس میں پھنسانے میں حصہ دار نہ بنیں۔گلفرازخان خٹک نے پیمراسے بھی مطالبہ کیا کہ غیرذمہ داری کامظاہرہ کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔


4/20/2024 1:36:46 AM