Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجر قوم پاکستان کا نظریاتی اثاثہ ہے، نظریاتی اثاثہ کو تباہ کرکے پاکستان کی بنیاد کو تباہ کیا جارہا ہے۔ فاروق ستار


مہاجر قوم پاکستان کا نظریاتی اثاثہ ہے، نظریاتی اثاثہ کو تباہ کرکے پاکستان کی بنیاد کو تباہ کیا جارہا ہے۔ فاروق ستار
 Posted on: 7/24/2016
مہاجر قوم پاکستان کا نظریاتی اثاثہ ہے، نظریاتی اثاثہ کو تباہ کرکے پاکستان کی بنیاد کو تباہ کیا جارہا ہے۔ فاروق ستار
مہاجر پاکستان کے قیام سے پہلے بھی پاکستانی تھے اگر مہاجر قوم نہ ہوتی تو پاکستان کا قیام صرف خواب ہی رہتا، اس بات کے باوجود ہمیں اپنا دکھڑا رونے کیلئے وہائٹ ہاؤس پر احتجاج کرنا پڑتا ہے۔ زریں مجید 
مہاجر قوم پاکستان کو بنانے والی قوم ہے اگر مہاجر محب وطن نہیں ہیں تو اس ملک میں کوئی بھی محب وطن نہیں ہے۔ بابر خان غوری
قائد تحریک الطاف حسیں کے امریکہ کے دورے کی خبر نے پورے امریکہ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ متین یوسف
کنونشن کے دوسرے روز بڑے عوامی اجتماع کا انعقاد۔ کراچی میں رینجرز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور ماورائے عدالت قتال کے خلاف شرکاء کی متفقہ قرادادمنظور
لندن ۔۔۔ 23 جولائی 2016ء
 متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے ۲۰ویں سالانہ کنونشن کے دوسرے روز کے آخری سیشن میں واشنگٹن میں مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا گیا۔ اجتماع میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پالریمانی لیڈر فاروق ستار، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکن محترمہ زرین مجید، ایم کیو ایم کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن سابق سینیٹر بابر خان گوری، ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف ، اراکین سینڑل آرگنائزنگ کمیٹی سمیت واشنگٹن میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کرزچی میں جاری غیر قانونی آپریشن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، جنگی جرائم اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی۔
اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مہاجر قوم پاکستان کا نظریاتی اثاثہ ہیں، نظریاتی اثاثہ کو تباہ کر کے پاکستان کی بنیاد کو غیر مستحکم اور تباہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے شعر پڑھتے ہوئے کہا کہ مہاجر وں نے پاکستان بننے سے بھی پہلے پاکستانی ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا اسی وجہ سے انھوں نے اس بات کو خاطر میں لائے بغیر پاکستان کے قیام کی جدوجہد کی کے جن علاقون پر مشتمل پاکستان وجود میں آئے گا ان میں مسلم اکثریتی علاقے شامل نہیں ہونگے۔اس کے باوجود مہاجر قوم پر ظلم و ستم کی انتہا ہیاور انہیں تعصب کی بنیاد پر دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ جس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارا سب سے موثر ہتھیار ہمارا اتحاد ہے۔ ہمارا کام ہے کہ ایسی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جایءں اپنے اتحاد کو ختم نہ ہونے دیں۔ یہی اتحاد مہاجر قوم کی بقا کی ضمانت ہے اور مہاجر قوم کی بقا در اصل پاکستان کی بقا ہے ہے جس کی ضمانت الطاف حسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مخلصی کا اس سے بڑے ثبوت اور کیا پیش کریں کہ ہمارا ہر مطالبہ مہاجروں کیلئے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لئے ہے ۔ پاکستان کی بقا اور ترقی کیلئے ایک نیا عمرانی معاہدہ اور نئےانتظامی یونٹس کی ضرورت ہے جب تک تمام لسانی اکئیوں کو انکے حقوق برابری کی بنیاد پر نہیں ملیں گے پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ 
محترمہ زرین مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہاجر پاکستان کے قیام سے پہلے بھی پاکستانی تھے اگر مہاجر قوم نہ ہوتی تو پاکستان کا قیام صرف خواب ہی رہتا۔ اس بات کے باوجود ظلم و ستم کی انتہا ہے اور پورے پاکستان میں کوئی ہماری سننے کو تیار نہیں محب وطن پاکستانی ہونے کے باوجود اس بات کا دکھڑا رونے کیلئے وہائٹ ہاؤس پر احتجاج کرناپڑ رہا ہے کہ ہمارے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی، جبری گمشدگی، ماورائے عدالت قتل صرف اس لئے کہ ہم نے پاکستان بنایا اور آج اس پاکستان کو بچانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ملک میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی تو یہ ایم کیو ایم کہ کارکنان تھے جو الطاف حسین کی ہدایت پر سب سے پہلے مدد کو پہنچے۔ مگر اس کے صلے میں ہمارے بچوں کو اٹھایا جارہا ہے۔ بابر غوری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم پاکستان کو بنانے والی قوم ہے اگر مہاجر محب وطن نہیں ہیں تو اس ملک میں کوئی بھی محب وطن نہیں ہے۔ اگر آپ مہاجر قوم کو دیوار سے لگایءں گے تو اس کا نتیجہ کبھی بھی اچھا نہیں نکلے گا۔ پاکستان کے تمام شہریوں اورْ ومیتوں کو برابر کے حقوق دئیے جائیں ان کو برابر کا پاکستانی سمجھا جائے اور ان سے محرومیوں کا ازالہ کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہاجر اکابرین نے قیام پاکستان کی تحریک میں بیش بہا قربانیاں دیں لیکن آج ان کی اولادیں پاکستان میں بدترین ریاستی ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک المیہ ہے کہ مہاجر قوم پر ہونے والے ظلم و ستم پر پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں خاموش ہیں۔ کنوینشن کے عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے کہا کہ کنوینشن اس حوالے سے یاد گاررہے گاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے امریکہ کے دورے کا اعلان اسی کنوینشن سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کے دورے کے اعلان نے امریکہ بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والی مہاجر کمیونیٹی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شاندار اورتاریخی استقبال کر کے ثابت کر دے گی کہ پاکستان سیلے کر امریکہ تک مہاجروں کے دلوں کی دھڑکن صرف جناب الطاف حسین ہیں۔
ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے 20ویں سالانہ کنوینشن کے موقع پر پہلی بار تعلیمی۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ تعلیم کو اہمیت دی ہے اسی فکر کو سامنے رکھتے ہوئے ایم کیو ایم امریکہ نے پہلے لطاف حسین گولڈ میڈل کا اجرا کیا جس سے آئندہ ہر سال تعلیمی میدان میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کو نوازا جائے گا۔ اپنے اجراء کے پہلے سال میں تیس زائد طلبہ و طالبات کو الطاف حسین میڈل سے نوازا گیا۔
 
 
تصاویر


4/24/2024 1:03:55 PM