Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے ایم کیوایم کوئٹہ زونل کمیٹی کے رکن سید نعیم اختر کی پولیس کی جانب سے گرفتاری پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت


کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے ایم کیوایم کوئٹہ زونل کمیٹی کے رکن سید نعیم اختر کی پولیس کی جانب سے گرفتاری پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت
 Posted on: 7/23/2016
کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے ایم کیوایم کوئٹہ زونل کمیٹی کے رکن سید نعیم اختر کی پولیس کی جانب سے گرفتاری پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارِ مذمت
ذمہ دارن و کارکنان کی باقاعدہ شناخت کے بعد گرفتاری کا عمل ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش کا تسلسل ہے، رابطہ کمیٹی
سید نعیم اختر پر کوئی مقدمہ نہیں اور نہ ہی وہ کسی مقدمے میں مطلوب ہیں اس کے باوجو دان کی شناخت کے بعد گرفتاری سراسر ظلم و زیادتی ہے
سید نعیم اختر کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے اور انہیں فی الفور بازیاب کروا کر ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کروایا جائے
چیف جسٹس سپریم کورٹ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی:۔۔۔23؍جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ سے کراچی آتے ہوئے ایم کیوایم کوئٹہ زونل کمیٹی کے رکن سیدنعیم اخترکوپولیس کی جانب سے گرفتار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورذمہ دارن وکارکنان کی باقاعدہ شناخت کے بعدگرفتاری کے عمل کوایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش کاتسلسل قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کوئٹہ زونل کمیٹی کے رکن سید نعیم اختر پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ کوئٹہ سے بذریعہ بس کراچی آرہے تھے کہ پولیس نے انہیں موچھکو پرروکا اور بس سے اتار کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس طرح ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان بلاجوازگرفتارکرکے ڈرایا ڈھمکایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سید نعیم اختر پرکوئی مقدمہ نہیں اورنہ ہی وہ کسی مقدمے میں مطلوب ہیں اس کے باوجو دان کی شناخت کے بعدگرفتاری سراسرظلم وزیادتی اور ایم کیوایم کودیوارسے لگانے کاعمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوراستوں سے گرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاجس کے بعدسے کارکنان وذمہ داران کی بڑی تعداد یاتو لاپتہ ہے یا پھر انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر بے دردی سے شہید کردیا گیا ہے یاپھران پردباؤ ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرادی گئیں۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس طرح کے سازشی ہتھکنڈوں کاسہارالیکرنہ پہلے ایم کیوایم کوختم کیاجاسکااورنہ اب کیا جاسکتا ہے، ایم کیوایم تمام سازشی ہتھکنڈوں کوڈٹ کرمقابلہ کررہی ہے اورانشاء اللہ تعالیٰ پہلے سے زیادہ طاقتور جماعت بن کرسامنے آئیگی۔رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاکہ وہ ایم کیو ایم کوئٹہ زونل کمیٹی کے رکن سید نعیم اخترکی گرفتاری کانوٹس لیں اورانہیں فی الفور بازیاب کروا کرایم کیوایم کودیوارسے لگانے کاعمل بند کروائیں۔

4/26/2024 11:36:00 AM