Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اور مہاجروں پرمظالم کے خلاف کل بروزہفتہ وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔احتجاجی مظاہرے سے قائد تحریک الطاف حسین خطاب کریں گے


ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اور مہاجروں پرمظالم کے خلاف کل بروزہفتہ وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔احتجاجی مظاہرے سے قائد تحریک الطاف حسین خطاب کریں گے
 Posted on: 7/22/2016
ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اور مہاجروں پرمظالم کے خلاف کل بروزہفتہ وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔احتجاجی مظاہرے سے قائد تحریک الطاف حسین خطاب کریں گے
وہائٹ ہاؤس واشنگٹن پر کیا جانے والا مظاہرہ مہاجر حقوق کی جدوجہد کا سنگ میل ثابت ہوگا۔ متین یوسف
ظلم و بربریت کے خلاف ہماری آوازسننے والااورانصاف فراہم کرنے والاکوئی نہیں ہے۔متین یوسف
ایم کیوایم امریکہ کاتین روزہ کنونش آج بروزجمعہ سے واشنگٹن میں شروع ہورہاہے
کنونشن کے افتتاحی سیشن میں تربیتی نشستیں منعقد کی جائیں گی ،خصوصی سالانہ مجلہ کا اجراء کیا جائے گا
سہ روزہ کنونشن میں شرکت کیلئے امریکہ بھر کی ریاستوں سے کارکنان کی واشنگٹن آمد شروع ہوگئی
ایم کیو ایم امریکہ کی پری کنونشن بریفنگ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد میں شرکت
واشنگٹن ڈی سی۔۔۔22 جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کا20واں سالانہ کنونشن آج بروز جمعہ22جولائی سے امریکہ کے دارلخلافہ واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہورہا ہے جو تین روز تک جاری رہے گا۔ سالانہ کنونشن میں شرکت کیلئے امریکہ کی بیس سے زائد ریاستوں کے مختلف شہروں سے کارکنان کی واشنگٹن آمد جاری ہے۔ سالانہ کنونشن کے دوسرے روزہفتہ کو کراچی میں ایم کیوایم کے خلاف جاری متعصبانہ آپریشن، کارکنان کی جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر و بیانات پر غیر آئینی پابندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف وہائٹ ہاؤس کے سامنے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔یہ اعلان ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر متین یوسف نے پری کنونشن پریس بریفنگ میں کیاجس میں پاکستانی اور مقامی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین عدنان نقوی، کامران حیدر، محفوظ حیدری، کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل کے انچارج عمران حسین، زونل انچارج سید فرخ حسین، واشنگٹن ڈی سی چیپٹر کمیٹی کے اراکین اظہار خان، عرفان جمالی اور مطلوب زیدی موجودتھے۔ 
متین یوسف نے کہا کہ یہ ایم کیو ایم امریکہ کی روایت ہے کہ وہ امریکہ میں اپنی تنظیم سازی اور کارکنان کی و فکری و شعوری تربیت ، امریکہ بھر میں پھیلے ایم کیو ایم امریکہ کے چیپٹرز، کونٹیکٹ کمیٹیز، شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لینے، امریکہ میں تنظیمی اور تحریکی کام کو مزید بڑھانے کیلئے ہر سال ورکرزکنونشن کا انعقاد کرتی ہے ۔ اس سال بھی واشنگٹن، رچمنڈ، بالٹی مور، نیویارک، نیو جرسی، فلاڈلفیا، شکاگو، ڈیٹرائٹ، ہیوسٹن، سان انتونیو، ڈیلاس، آسٹن، اٹلانٹا، فلوریڈا، لاس اینجلس، البقرقی اور سان فرانسسکو سمیت امریکہ کی بیس سے زائدریاستوں کے مختلف شہروں سے کارکنان اور ذمہ داران شرکت کررہے ہیں۔ کنونشن کے افتتاحی سیشن میں تربیتی نشستیں منعقد کی جائیں گی جبکہ حسب روایت اس سال بھی خصوصی سالانہ مجلہ کا اجراء کیا جائے گا۔متین یوسف نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی اور پورے پاکستان سے جرائم و دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بلاامتیاز آپریشن کی قانونی اور اخلاقی سطح پرحمایت کی۔ مگر دہشت گردی ،جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے نام پر شروع کیا جانے والا آپریشن 1992کے فوجی آپریشن کی طرح ایک بار پھر دانستہ طور پر مہاجر قوم اور بالخصوص ایم کیو ایم کی جانب موڑ دیا گیاہے۔گزشتہ تین برسوں کے دوران ایم کیوایم کے 7000 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا،جبکہ 61 کارکنا ن کو ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے،جبکہ 135 کارکنان تاحال لاپتہ ہیں ۔ حال ہی میں ایم کیو ایم کے کارکنان آفتاب احمد اور لاپتہ کارکن ریاض الحق کو سرکاری حراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ دوروزقبل نامزد حق پرست مئیر کراچی وسیم اختر اور حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی کو گرفتار کرلیاگیا ۔اسی طرح رابطہ کمیٹی کے بزرگ رکن، سینئر پروفیسر و سائنسدان اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ کے گھر پر غیر چھاپہ مار ا گیا اور انکے صاحبزادے کو گرفتار کیا جو ریاستی مظالم کی بدترین مثال ہے۔مہاجروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ہم ہرسطح پر پرامن احتجاج کررہے ہیں مگر پورے پاکستان میں اس ظلم و بربریت کے خلاف ہماری آوازسننے والااورانصاف فراہم کرنے والاکوئی نہیں ہے۔ مقامی حکومتوں کے انتخابات کو آٹھ ماہ سے زائد کا عرصہ گز چکا ہے مگراب تک میئر ڈپٹی میئرکے انتخابات نہیں کرائے گئے ہیں ۔متین یوسف نے کہاکہ ان ریاستی مظالم کے خلاف ہفتہ 23جولائی کو واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گاجس میں ایم کیو ایم کے کارکنان و ذمہ داران اورہمدرد شرکت کریں گے ۔ مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کے دیگررہنماؤں کے علاوہ قائد تحریک الطاف حسین بھی لندن سے بذریعہ ٹیلیفون خطاب کریں گے۔ شام کو آخری سیشن میں واشنگٹن میں ایک بڑے عوامی اجتماع کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کنونشن کے تیسرے اور آخری روز تنظیمی سیشن ہونگے جن میں تمام تنظیمی چیپٹرز، کمیٹیز اور شعبہ جات اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کریں گے نیز آئندہ سال کیلئے تنظیمی کام کوبڑھانے کیلئے حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔


4/25/2024 11:06:40 AM