Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرزکی جانب سے سرکاری ونیم سرکاری محکموں سے ایم کیوایم اوراس کی حمایت یافتہ یونینوں کے دفاتر ختم کرنےا ور کارکنوں کوملازمتوں سے برطرف کرنے کے احکامات ظالمانہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


رینجرزکی جانب سے سرکاری ونیم سرکاری محکموں سے ایم کیوایم اوراس کی حمایت یافتہ یونینوں کے دفاتر ختم کرنےا ور کارکنوں کوملازمتوں سے برطرف کرنے کے احکامات ظالمانہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 7/3/2016 1
رینجرزکی جانب سے سرکاری ونیم سرکاری محکموں سے ایم کیوایم اوراس کی حمایت یافتہ یونینوں کے دفاتر ختم کرنےا ور کارکنوں کوملازمتوں سے برطرف کرنے کے احکامات ظالمانہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
سرکاری اداروں پر دباؤ ڈالاجارہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان کو ملازمتوں سے برطرف کیاجائے ، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے مہاجروں کے سیاسی اور جسمانی قتل عام کے بعد اب معاشی قتل عام کاسلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے
رینجرزکے ظالمانہ احکامات ایم کیوایم اور مہاجروں کے سیاسی و معاشی قتل کے احکامات ہیں۔رابطہ کمیٹی 
ان احکامات نے ایک بارپھر ثابت کردیاہے کہ آپریشن کااصل مقصد کراچی میں قیام امن نہیں بلکہ ایم کیوایم کو سیاسی طورپرختم کرنا اور مہاجروں کوسیاسی، معاشی اورمعاشرتی طورپرکچلناہے۔رابطہ کمیٹی
کراچی میں کالعدم عسکری تنظیموں نے اپنے دفاترقائم کررکھے ہیں لیکن انکی سرگرمیوں پر کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تنظیمیں ان غیرقانونی، غیرآئینی اورظالمانہ احکامات کے خلاف آوازبلندکریں۔رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔3،جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے سرکاری ونیم سرکاری محکموں سے ایم کیوایم اوراس کی حمایت یافتہ یونینوں کے دفاتر ختم کرنے اور ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوملازمتوں سے برطرف کرنے کے ظالمانہ احکامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوران احکامات کوایم کیوایم اور مہاجروں کے سیاسی و معاشی قتل کے احکامات قراردیاہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پہلے علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاترپرمسلسل چھاپے مار کر اور بڑے پیمانے پرکارکنوں کی گرفتاریاں کرکے ایم کیوایم کے علاقائی دفاتربندکرائے گئے اور اب تمام سرکاری ونیم سرکاری اداروں میں ایم کیوایم اوراس کی حمایت یافتہ ورکرزیونینوں کے دفاتربندکرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ تمام اداروں کے حکام کوحکم دیاگیاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوملازمتوں سے برطرف کردیاجائے ۔ساتھ ساتھ جوکارکنان ماورائے عدالت قتل اورگرفتاریوں سے بچنے کیلئے ملازمتوں پر جانے سے قاصرہیں انہیں بھی گھوسٹ ملازم کہہ کرملازمتوں سے نکالاجارہاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کالعدم عسکری تنظیموں نے اپنے دفاترقائم کررکھے ہیں، ان کالعدم تنظیموں سے وابستہ افرادکھلے عام اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں، شہر کے بازاروں اورمساجد کے باہر کھلے عام زکوٰۃ فطرہ اورچندہ جمع کررہے ہیں لیکن ان کی سرگرمیوں پر کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے جبکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوبڑے پیمانے پرگرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہا ہے، ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں اوراب سرکاری ونیم سرکاری محکموں سے ایم کیوایم اور اس کی حمایت یافتہ یونینوں کے دفاتر بند کرنے اورایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوملازمتوں سے برطرف کرنے کے ظالمانہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے اب مہاجروں کے سیاسی اور جسمانی قتل عام کے بعد اب معاشی قتل عام کاسلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے اور سرکاری اداروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ایم کیوایم کے کارکنان وہمدردوں کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کیاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قوم کو بتایا گیا تھا کہ کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن کیاجارہاہے لیکن رینجرزکے ان تازہ ظالمانہ احکامات نے ایک بارپھر ثابت کردیاہے کہ اس آپریشن کااصل مقصد کراچی میں قیام امن نہیں بلکہ صرف اور صرف ایم کیوایم کو سیاسی طورپرختم کرنا اور مہاجروں کوسیاسی، معاشی اورمعاشرتی طورپرکچلناہے ،انہیں ان کے سیاسی، جمہوری ، آئینی قانونی حق سے محروم کرنا اوران کے سیاسی ومعاشی حق پر ڈاکہ ڈالنا ہے ۔ رینجرز کے یہ اقدامات مہاجروں کا کھلا معاشی قتل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوکچلنے کیلئے پوری ریاستی طاقت استعمال کرنے والے اس بات کاجواب دیں کہ کراچی میں رینجرزکی ناک کے نیچے کالعدم عسکری تنظیمیں کس طرح آزادی کے ساتھ زکوٰۃ فطرہ جمع کر رہی ہیں اور اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں؟ ایم کیوایم کوسیاسی طورپرکچل کراورکالعدم عسکری تنظیموں کو آزادی فراہم کرکے ضرب عضب کیوں ناکام بنائی جارہی ہے؟رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم محمد نواز شریف ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی سے مطالبہ کیاکہ رینجرز کی جانب سے سرکاری ونیم سرکاری محکموں سے ایم کیوایم اوراس کی حامی یونینوں کے دفاتر ختم کرنے اورایم کیوایم کے کارکنوں کوملازمتوں سے برطرف کرنے کے ظالمانہ احکامات کا فوری نوٹس لیاجائے اور مہاجروں کے معاشی قتل عام کا سلسلہ فی الفور بند کرایا جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان غیرقانونی، غیرآئینی اورظالمانہ احکامات کے خلاف آوازبلندکریں۔

4/19/2024 1:31:38 AM