Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستانی فوج ، ہماری فوج ہے ، فوج سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے ،الطاف حسین


پاکستانی فوج ، ہماری فوج ہے ، فوج سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے ،الطاف حسین
 Posted on: 7/2/2016 1
پاکستانی فوج ، ہماری فوج ہے ، فوج سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے ،الطاف حسین
فوج کا ویسے ہی احترام کرتے ہیں جیسے دوسرے محب وطن پاکستانی کرتے ہیں، ہم پاک فوج سے محاذ آرائی کاتصور بھی نہیں کرتے
فوج کی صفوں میں ایسے عناصر گھس گئے ہیں جو ایم کیوایم اورپاک فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں 
قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی کے شہریوں کوزکوٰۃ کی ادائیگی سے جبری طورپر روک رہے ہیں
لوگوں پر یہ دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ایم کیوایم کے رجسٹرڈ فلاحی ادارے کوزکوٰۃ فطرہ نہ دیں
زورزبردستی کا عمل سراسرغیراسلامی ہے، اقوام متحدہ کے تمام اصولوں اورچارٹرکے خلاف ہے، پاکستان کے آئین وقانون کے خلاف ہے
لوگوں کواسلام کے بنیادی رکن کی ادائیگی سے جبراًروکناایک قابل سزا عمل ہے اورجوایساکررہے ہیں ان کوسزاملنی چاہیے 
کراچی میں کالعد م تنظیمیں کھلے عام چندہ جمع کررہی ہیں رینجرزانہیں تحفظ فراہم کررہی ہے،کالعدم تنظیمیں رینجرزکی سرپرستی میں کام کررہی ہیں
پوری فوج جہادی نہیں بلکہ فوج اور رینجرز میں شامل چند عناصرجہادیوں کوسپورٹ کررہے ہیں۔فوج اوررینجرزکوایسے عناصرسے پاک کرنے کی ضرورت ہے
جنرل راحیل شریف اس معاملے کانوٹس لیں اورانتہاپسندعناصر کوسپورٹ کرنے والوں کاکورٹ مارشل کریں 
عمران خان نے مدرسہ حقانیہ کو 30کروڑ روپے دیئے جہاں طالبان تعلیم حاصل کرتے ہیں اورملک بھر میں دہشت گردی کرتے ہیں 
مغربی ممالک اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی ادار ے جہادی عناصرکے سب سے بڑے تربیتی مرکزکو30کروڑ روپے فنڈز
دینے پر پاکستان کے حکمرانوں اور ارباب اختیار سے سوال کریں
قائدتحریک الطاف حسین کاپاکستان اوراوورسیزمیں کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب
لندن۔۔۔یکم ، جولائی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستانی فوج ، ہماری فوج ہے ، پاکستانی فوج سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے ، ہم پاکستانی فوج کا ویسے ہی احترام کرتے ہیں جیسے کہ دوسرے محب وطن پاکستانی کرتے ہیں اور ہم پاک فوج سے محاذ آرائی کاتصور بھی نہیں کرتے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاک فوج کی صفوں میں ایسے عناصر گھس گئے ہیں جو ایم کیوایم اورپاک فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار جناب الطاف حسین نے جمعہ کی شب کارکنوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کایہ خطاب کراچی سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اورپاکستان کے علاوہ بیرون ملک امریکہ کی مختلف ریاستوں اور کینیڈا کے مختلف شہروں اورمختلف ممالک میں سناگیا۔ ، مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاسوں میں ایم کیویم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اورکارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو جمعۃ الوداع اور عید کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ جھوٹوں ، منافقین ، اورشیاطین پر لعنت بھیجتا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی فوج ، ہماری فوج ہے ، پاکستانی فوج سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے ، ہم پاکستانی فوج کا ویسے ہی احترام کرتے ہیں جیسے کہ دوسرے محب وطن پاکستانی کرتے ہیں اور ہم پاک فوج سے محاذ آرائی کاتصور بھی نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ میں ، پاکستان کی مسلح افواج سے یکجہتی کااظہار متعدد بار کرچکا ہوں لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاک فوج کی صفوں میں ایسے عناصر گھس گئے ہیں جو ایم کیوایم اورپاک فوج کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ پاکستانی فوج کی وردی میں ملبوس کوئی بھی سپاہی اپنی فوج، ملک اور ملک کی سلامتی کے خلاف کام کرے تو وہ ملک ، فوج اور عوام کا دوست نہیں بلکہ کھلادشمن ہے ، میں علی الاعلان پوری دنیا کے سامنے کہتا ہوں کہ فوج کے بعض افسران اپنے عمل سے ثابت کررہے ہیں کہ وہ بظاہر فوجی افسر ہیں لیکن درحقیقت وہ ملک اورعوام کے دشمن ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم اور الطاف حسین ملک کے دشمن اور غدارنہیں بلکہ قومی سلامتی اور انسانیت کے خلاف کام کرنے والے اور ان کے ساتھی ملک وقوم کے دشمن اور غدار ہیں، ایم کیوایم نے اپنی صفوں سے چوروں ، بھتہ خوروں ، چائناکٹنگ اور زمینوں پر قبضہ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کو نکالاتو قانون نافذ کرنے والے ادارے کے بعض افسران نے ان جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کی ، انہیں کراچی اور حیدرآباد میں کروڑوں روپے مالیت کے بنگلوں میں ٹھہرایاتاکہ ایم کیوایم کو ختم کیاجاسکے لیکن اس سازشی منصوبہ پر عملدرآمد کرانے والے دراصل باقی ماندہ پاکستان کو توڑنے کی سازش کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ٹیلی ویژن کے بعض متعصب اینکرپرسنز بھی ایسے عناصرسے ملے ہوئے ہیں جوکراچی میں امن عامہ کاتذکرہ کرکے یہاں مزیدسخت ایکشن کی باتیں کرتے ہیں لیکن انہیں بلوچستان، فاٹا، لاہور،اسلام آباداورملک کے دیگرشہروں میں پانی وبجلی کی چوری، اغواء کی وارداتیں، خواتین کا قتل اورغریب کسانوں پر مظالم دکھائی نہیں دیتے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے ایم کیوایم دشمنی میں ہمارے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو گزشتہ سال زکوٰہ فطرہ اورقربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دیں جو پاکستان میں ایدھی سینٹر کے بعد سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے جس کے کراچی اورحیدرآباد میں اسپتال ، موبائل میڈیکل کیمپ، ایمبولینس سروس، میت بس سروس، بلڈ بنک ، چارمردہ خانے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ، اس ادارے کے تحت ہزاروں شہداء کے لواحقین ، غریب بیواؤں، یتیموں ، مستحق طلباء اور مساکین کی ماہانہ امداد کی جاتی ہے ، ہرسال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سالانہ امدادی پروگرام کے ذریعہ غریب ومستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کیاجاتا ہے جبکہ غرباء ومساکین کی امداد کاسلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے ، ڈی جی رینجرز نے گزشتہ سال یہ کہہ کرکہ زکوٰۃ فطرہ دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتا ہے ، خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زکوٰۃ فطرہ اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے سے روک دیا، زورزبردستی کرکے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے قربانی کی کھالوں سے بھرے ٹرک چھین لیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جوفرد تعصب اورنفرت کی بنیاد پر اپنی طاقت کاناجائز استعمال کرے ، حق داروں کا حق غصب کرے اور عوام کو ظلم وستم کا نشانہ بنائے اسے ظالم نہ کہاجائے تو پھرکیاکہاجائے گا؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج صبح رینجرز نے ٹھٹھہ کے قریب دھابیجی میں واٹربورڈ اسٹاف کالونی کو چاروں جانب سے گھیرکر ایم کیوایم کے 12 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیاجن میں سے حماد زیدی، عامر بھیا، سہیل اورخالد جمیل کو رینجرز کی حراست میں اس لئے بہیمانہ تشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے کہ انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کیلئے زکوٰۃ فطرہ کیوں جمع کیا۔انہوں نے سوال کیاکہ کیا غریبوں اورمساکین کی امداد کیلئے زکوٰۃ فطرہ جمع کرنا گناہ ہے ؟انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ دھابیجی سے گرفتارکئے گئے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں کوفی الفور رہا کیا جائے اوربے قصورلوگوں کو گرفتار کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسلام کے پانچ بنیادی ارکان ہیں جن میں توحید، نماز، روزہ ، زکوٰۃ اورحج شامل ہیں۔ زکوٰۃ ایک لازمی چیز ہے جواللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبرکے ذریعے نافذ کی اورہرمسلمان پر واجب ہے کہ وہ غریبوں،ناداروں، یتیموں اور مستحقین کی مدد کیلئے زکوٰۃ دے۔ انہوں نے امریکہ کے صدربارک اوبامہ ، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں ،ہیومن رائٹس واچ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اورانسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف اورار باب اختیارسے پوچھیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی کے شہریوں کوزکوٰۃ کی ادائیگی سے جبری طورپر کیوں روک رہے ہیں ؟لوگوں پر یہ دباؤکیوں ڈال رہے ہیں کہ وہ ایم کیوایم کے رجسٹرڈ فلاحی ادارے کوزکوٰۃ فطرہ نہ دیں؟یہ زورزبردستی نہ صرف سراسرغیراسلامی عمل ہے، اقوام متحدہ کے تمام اصولوں اورچارٹرکے خلاف ہے، پاکستان کے آئین وقانون کے خلاف ہے بلکہ لوگوں کواسلام کے بنیادی رکن کی ادائیگی سے جبراًروکناایک قابل سزا عمل ہے اورجوایساکررہے ہیں ان کوسزاملنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مفتیان کرام سے بھی اگراس بارے میں پوچھاجائے کہ کسی کوزکوٰۃ دینے سے جبراً روکنے کی کیاسزاہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج عمران خان نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دعویٰ کیاکہ انہوں نے کراچی میں ایک گھنٹے میں 12کروڑ روپے جمع کئے جبکہ رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوزکوٰۃ فطرہ جمع کرنے سے روکاجارہاہے۔ انہوں نے سوال کیاکہ کراچی کے سرمایہ دار ہمیں عطیات دینے کیلئے یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ رینجرزکی جانب سے دھمکیوں کاسامناہے جبکہ وہ کراچی کے دشمنوں کوخوب فنڈز دیتے ہیں جبکہ ہم نے ہمیشہ تحریک کے حوالے سے بڑے فیصلے تاجروں اورصنعتکاروں سے صلاح مشورے اوران کی رائے کی روشنی میں کئے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عمران خان نے مدرسہ حقانیہ کو 30کروڑ روپے دیئے جہاں سے جی ایچ کیو، مہران بیس، نیول بیس،کامرہ ایئربیس پر حملہ کرنے والے، داتادربار، عبداللہ شاہ غازی اوردیگر مزارات پر بموں کے دھماکے کرنے والے تیارہوئے ،جہاں سے طالبان تعلیم حاصل کرتے ہیں اورملک بھر میں دہشت گردی کرتے ہیں اورشہریوں کوشہید کرتے ہیں ۔ جنہوں نے ملک بھرمیں درودو سلام پڑھنے والوں کوشہیدکیا،امجدصابری کوبھی ایسے ہی عناصر نے شہیدکیا،عمران خان ایک طرف توامجدصابری شہیدکے گھر جاکرتعزیت کرتے ہیں اوردوسری جانب درودوسلام پڑھنے والوں کوشہیدکرنے والوں کے مدرسے کوفنڈزدیتے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے مغربی ممالک اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ جہادی عناصرکے سب سے بڑے تربیتی مرکزکو30کروڑ روپے فنڈزدینے پر پاکستان کے حکمرانوں اور ارباب اختیار سے سوال کریں۔انہوں نے انٹرنیشنل ورلڈسے یہ بھی سوال کیا کہ وہ ایک طرف توانسانی حقوق کے علمبردارہیں اور مذہبی انتہاپسندی کے خلاف ہیں لیکن دوسری جانب ایسے شخص کواپنے ہاںآنے کے ویزے دیتے ہیں جوجہادیوں کی پرورش کرنے والوں کوفنڈزدے رہاہے 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی میں رینجرزنے ایم کیوایم کے فلاحی ادارے پرزکوٰۃ فطرہ دیگرعطیات جمع کرنے پر غیراعلانیہ پابندی عائدکررکھی ہے اور وہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اورکارکنوں کوعطیات جمع کرنے پردھمکیاں دے رہی ہے ،انہیں گرفتارکررہی ہے اور عوام کوبھی عطیات دینے سے روک رہی ہے جبکہ دوسری جانب کراچی میں کالعد م جہادی تنظیموں کے لوگ کھلے عام چندہ جمع کررہے ہیں لیکن ر ینجرزکے اہلکاران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کررہی ہے ۔ اس موقع پر جہادی تنظیموں کی جانب سے کراچی میں کھلے عام چندہ جمع کرنے کی وڈیوبھی دکھائی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ شواہد اس بات کوثابت کرتے ہیں کہ کراچی میں کالعدم تنظیمیں رینجرزکی سرپرستی میں کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری فوج جہادی نہیں بلکہ فوج اور
رینجرز میں شامل چند عناصرجہادیوں کوسپورٹ کررہے ہیں۔فوج اوررینجرزکوایسے عناصرسے پاک کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیاکہ اس معاملے کانوٹس لیں اورانتہاپسندعناصر کوسپورٹ کرنے والوں کاکورٹ مارشل کریں۔ جناب الطاف حسین نے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوعیدالفطرکی پیشگی مبارکباددی اوران سے کہاکہ وہ عید کے موقع پر شہیدوں کے گھروں پرجاکران کے لواحقین کی دلجوئی کریں اوراس بات کاعہدکریں کہ ہم غلام بن کرزندگی نہیں کزاریں گے اوراپنی قوم کے حقوق کے حصول کیلئے ہرقسم کی قربانی دیں گے۔
تصاویر 

4/25/2024 2:25:21 PM