Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی نامور اداکار اور ٹی وی میزبان ندیم جعفری پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت


ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی نامور اداکار اور ٹی وی میزبان ندیم جعفری پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
 Posted on: 7/1/2016 1
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کی نامور اداکار اور ٹی وی میزبان ندیم جعفری پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت 
شہر قائد میں ایک سازش کے تحت تواتر کے ساتھ فنکار برادری کے افراد پر حملے کرائے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
گزشتہ ڈھائی سال سے آپریشن جاری ہے لیکن آج بھی کراچی کے شہریوں کو سرعام لوٹا اور قتل کیاجارہاہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
شہر میں کسی بھی سانحہ کے بعد آپریشن میں تیزی کے نام پر ایم کیو ایم کے بیگناہ ذمہ داران اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور نائن زیرو کے طواف کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی 
کراچی میں قیام امن کوئی انہونی نہیں بلکہ اس کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صرف تعصب اور ذاتی عداوتوں کو پس پشت ڈال کر آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کے بجائے جرائم پیشہ عناصر کی جانب موڑنے کی ضرورت ہے۔ ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔ 01، جولائی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامور اداکار اور ٹی وی میزبان ندیم جعفری پر گلشن اقبال میں واقع ان کے گھر کے سامنے مسلح ڈکیتوں کی جانب سے انہیں لوٹنے اور ان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں ایک سازش کے تحت تواتر کے ساتھ فنکار برادری کے افراد پر حملے کرائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ ڈھائی سال سے دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے لیکن آج بھی یہ عناصر کراچی کے شہریوں کو سرعام لوٹ اور قتل کررکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران درجنوں بار رینجرز اور پولیس کی جانب سے امن و امان قائم کرنے، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی کمر توڑنے کے بلند و بانگ دعوے کئے جاتے رہے ہیں لیکن ان تمام دعوؤں کے باوجود امن و امان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور ہر سانحہ کے بعد آپریشن میں تیزی کے نام پر ایم کیو ایم کے بیگناہ ذمہ داران اور کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور نائن زیرو کے طواف کا کا سلسلہ شروع کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی انتہائی غیرتسلی بخش ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے شہریوں کے ٹیکسوں کا ایک بڑا حصہ ان اداروں پر خرچ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کوئی انہونی چیز نہیں بلکہ اس کیلئے صرف حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعصب اور ذاتی عداوتوں کو پس پشت ڈال کر آپریشن کا رخ ایم کیو ایم کے بجائے جرائم پیشہ عناصر کی جانب موڑنے کی ضرورت ہے۔ 

4/25/2024 10:42:39 AM