Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اس کی فلاحی سرگرمیوں کوبھی نفرت اورتعصب کانشانہ بنایاجارہاہے۔الطاف حسین


ایم کیوایم اس کی فلاحی سرگرمیوں کوبھی نفرت اورتعصب کانشانہ بنایاجارہاہے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/30/2016
ایم کیوایم اس کی فلاحی سرگرمیوں کوبھی نفرت اورتعصب کانشانہ بنایاجارہاہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم 38 برسوں سے غریب ومستحق افرادکی بلاامتیازامداد کررہی ہے ،اس کی فلاحی خدمات سب سے زیادہ ہیں
انشاء اللہ ایک دن آئیگاجب بے گناہوں کوماورائے عدالت قتل کرنے والے عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔الطاف حسین
اسٹیبلشمنٹ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح الطا ف حسین کوراستے سے ہٹادیا جائے ۔الطاف حسین
اگرمجھے راستے سے ہٹادیاجائے تو کارکنان وعوام تحریک کوجاری ر کھیں اوراپنے حقوق حاصل کرکے دم لیں
رینجرزنے ہمیں زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے نہیں دیا، صنعتکاروں،تاجروں کوبھی دھمکیاں دیں کہ وہ ایم کیوایم کو عطیات نہ دیں
ہم نے تمام ترمشکلات اوررکاوٹوں کے باوجودمستحقین کی مددکے لئے امدادی پروگرام کاانعقادکیا۔الطاف حسین
اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ انسانوں کی خدمت کرناسب سے بڑی عبادت ہے۔الطاف حسین
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سالانہ امدادی پروگرام سے فون پرخطاب
لندن ۔۔۔ 30 جون 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم 38 برسوں سے غریب ومستحق افرادکی بلاامتیازامداد کررہی ہے ،اس کی فلاحی خدمات سب سے زیادہ ہیں لیکن ایم کیوایم اس کی فلاحی سرگرمیوں کوبھی نفرت اورتعصب کانشانہ بنایاجارہاہے۔انہوں نے یہ بات آج عزیزآبادمیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سالانہ امدادی پروگرام سے فون پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سینکڑوں مستحقین میں کروڑوں روپے مالیت کاامدادی سامان تقسیم کیاگیا۔ تقریب سے ایم کے سینئرڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار، کے کے ایف کے ٹرسٹیزڈاکٹرارشدوہرہ، احمدعلی اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کی 38سالوں سے یہ روایت ہے کہ وہ رمضان المبارک میں غریبوں ، ناداروں، بیواؤں اوریتیموں میں امدادی اشیاء تقسیم کرتی ہے تاکہ یہ غریب ومستحقین بھی عیدکی خوشیوں میں شریک ہوسکیں لیکن افسوس کہ نہ تو حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ اورسیاسی جماعتوں نے ہمارے انسانی خدمت کے اس عمل کوسراہااورنہ ہی ٹی وی یااخبارات نے ایم کیوایم کے عوامی خدمت کے ان کارناموں کو آج تک جگہ دی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال بنایا،اسی طرح گلوکارابرارالحق،شہزادرائے نے بھی کالج اوراسپتال بنایا، ہم نے اس کوہمیشہ سراہا۔ان شخصیات کے بڑے بڑے انٹرویوآئے لیکن ہم نے جونذیرحسین اسپتال بنایاجوگزشتہ 30سالوں سے چل رہاہے اس کے بارے میں کہیں کوئی ذکرنہیں کرتا۔ پاکستان میں سب سے اچھابلڈبینک خدمت خلق فاؤنڈیشن کاہے ،شہرمیں چارسردخانے بنائے ہیں لیکن اس کاتذکرہ کہیں نہیں آتا۔ کراچی کی طرح ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے حیدرآبادمیں بھی ایک بڑااسپتال بنایاہے جس میں 12سے زائدبچوں کے وینٹی لیٹر کی سہولت بھی دستیاب ہے اور جہاں اندرون سندھ اوردور دورسے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں لیکن اس کاذکرکہیں نہیںآتاجبکہ جماعت اسلامی کی الخدمت کی سرگرمیوں کی خبریں آتی ہیں۔ 2005ء میں آزادکشمیرمیں تاریخ کابدترین زلزلہ آیاتوایم کیوایم نے بہت بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں، چھ مہینے تک سہیلی سرکارپر فیلڈ اسپتال قائم کرکے لوگوں کوعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کی لیکن اس کاکوئی چرچہ نہیں ہوا۔ ملک میں سیلا ب آیاتوایم کیو ایم نے وزیراعظم کے فنڈ میں 50لاکھ روپے کاعطیہ دیا۔ ملک میں جب بھی سیلاب، زلزلہ آیا، تھریابلوچستان میں قحط پڑایا کوئی حادثہ ہواتوایم کیوایم کی امدادی ٹیموں نے ہرجگہ جاکرمتاثرین کی مدد کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک ایسی جماعت ہے جوملک میں صحیح معنوں میں جمہوری حکومت قائم کرناچاہتی ہے اورغریب ومتوسط طبقہ کو اقتدارکے ایوانوں میں پہنچاناچاہتی ہے ۔ ایم کیوایم قومی خزانہ لوٹنے والوں سے دولت واپس لے کرغریب عوام کو دیناچاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل سپریم کورٹ میں کرپشن کے ایک کیس کی سماعت کے دوران سامنے آیاکہ رینجرزوالے کراچی میں پیٹرول بیچ رہے ہیں۔رینجرز کے وکیل نے جواب دیا کہ رینجرز نے پیٹرول پمپ میں شیئرلیاہواہے ۔ اس پر سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس گلزارنے کہاکہ رینجرز کا کام بموں کے دھماکے کرنے والوں، تخریب کاروں اوردہشت گردوں کے خلا ف کار روائی کرناہے یاپیٹرول بیچناہے ؟اگررینجرز پیٹرول بیچ رہی ہے تووہ آٹادال بھی بیچے۔ انہو ں نے کہاکہ کراچی میں لوگ پانی کوترس رہے ہیں اسلئے کہ ٹینکرمافیاکوسپورٹ کرنے والی رینجرزہے ۔ اسی طرح بجلی چوری کرنے والی کنڈا مافیا بھی رینجرز کی سرپرستی میں کام کررہی ہے اورجب کنڈے سے بجلی چوری ہوگی توقانونی طورپربل بھرنے والے شہریوں کوبجلی کیسے فراہم ہوگی۔ ممتاز صوفی قوال امجدصابری شہید کا ذکرکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک سچاعاشق رسولؐ ، پنجتن پاک، اہل بیت ؓ ، صحابہ کرامؓ ، بزرگان دین اور اولیائے کرام ؒ سے محبت کرنے والے واحد قوال حضرت امجدصابری ؒ جودنیابھرمیں مقبول تھے اوردنیابھرمیں صوفیائے کرام کاامن ومحبت کاپیغام دینے والے تھے ، ان کوکراچی میں دن دہاڑے شہید کردیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ آج بھی جب ٹی وی پر امجدصابری شہیدؒ کی قوالی آتی ہے تومجھ سے سنی نہیں جاتی اورمیری آنکھوں سے بے اختیارآنسو نکل آتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ رینجرزاوراسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصرکی مہاجروں سے نفر ت کاعالم یہ ہے کہ امجدصابری کی شہادت کے فوراً بعد ہی قتل میں ملوث مشتبہ شخص کااسکیچ جاری کیاگیاجس میں کہاگیاکہ مشتبہ شخص کے آنکھوں اوربالوں کارنگ معلوم نہیں لیکن اس کی لسانی شناخت اردواسپیکنگ ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ نے شکایات آتی ہیں کہ الطاف حسین فوج کے خلاف بات کرتاہے۔انہوں نے سوال کیاکہ کیافوج رسول پاک ؐ ، اہل بیت، صحابہ کرام اوربزرگان دین سے زیادہ محترم اورپاک ہیں؟ کیافوج کے غلط کاموں کوغلط نہیں کہاجائے گا؟ 2013ء سے جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 60کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ چندروزقبل ڈاکٹرفارو ق ستار کے کوآرڈی نیٹر آفتاب احمدکو رینجرزنے گرفتارکرکے حراست میں تشددکرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔ ہم نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ انصاف فراہم کریں ۔ وہ حال ہی میں کراچی آئے ، ہمیں امیدتھی کہ وہ آفتاب احمدشہیدکے گھرجائیں گے اورماورائے عدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کو سزا دیں گے لیکن ہمیں افسوس ہے کہ انہوں نے الٹاڈی جی رینجرز کی پیٹھ تھپتھپائی اوررینجرز کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ ایک دن آئیگاجب ملک میں انصاف وقانون کی حکمرانی ہوگی اوربے گناہوں کوماورائے عدالت قتل کرنے والے عدالت کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح الطا ف حسین کوراستے سے ہٹادیا جائے ۔ انہوں نے کارکنوں اورعوام سے کہاکہ اگرمجھے راستے سے ہٹادیاجائے توآپ تحریک کوختم نہیں کیجئے گا، تحریک کوجاری رکھئے گااوراپنے حقوق حاصل کرکے دم لیجئے گا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ عمران خان پوری دنیامیں جاکراپنے کینسراسپتال کے لئے چندہ جمع کرتے ہیں لیکن اس پر کسی کوکوئی اعتراض نہیں ہوتالیکن ہم اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لئے عطیات جمع کرتے ہیں تواسٹیبلشمنٹ اوراداروں کواس پر اعتراض ہوتاہے ،رینجرزنے ہمیں زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے نہیں دیااورسارے صنعتکاروں،تاجروں کوبھی دھمکیاں دیں کہ وہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کو عطیات نہ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام ترمشکلات اوررکاوٹوں کے باوجودمستحقین کی مددکے لئے امدادی پروگرام کاانعقادکیا۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے اس کارخیرمیں حصہ لیا انہوں نے صحیح معنوں میں عبادت کی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے کہ انسانوں کی خدمت کرناسب سے بڑی عبادت ہے ۔انہوں نے امدادی پروگرام کے انعقادمیں حصہ لینے والے کارکنوں اورذمہ داروں کوسلام تحسین پیش کیااورسب کے لئے دعاکی۔ انہوں نے ایم کیوایم کے رہنماؤں،منتخب نمائندوں، ذمہ داروں اورکارکنوں پر ذوردیاکہ وہ شہداء کونہ بھولیں اورانکے گھروں پر جائیں۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں رہنے والے حق پرستوں سے اپیل کی کہ وہ تحریک کی مددکریں تاکہ ہم مستحقین کی مدد کرسکیں۔ 
 

4/25/2024 7:32:33 AM