Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برمنگھم میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا


برمنگھم میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا
 Posted on: 6/30/2016
برمنگھم میں ایم کیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا
دعوت افطار میں برمنگھم یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان سمیت خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت 
قائد تحریک الطاف حسین کی تقریر اور تصویرمیڈیاپر دکھائے جانے پر پابندی نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کردی ہے۔ ہاشم اعظم
آزادی صحافت اور سول سوسائٹی کے نام نہاد علمبردار محض تعصب کی بنیاد پر قائد تحریک الطاف حسین پرلگائی گئی پابندی کے خلاف
مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ہاشم اعظم
دن رات ٹی وی چینلز پر جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کی اس اہم مسئلے پر خاموشی ان کی دوغلی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ہاشم اعظم
آرگنائزنگ کمیٹی نے برمنگھم میں مقیم ایم کیو ایم برطانیہ کے سینئر کارکن عظمت بیگ سے ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی اوران کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی

لندن۔۔29جون2016ء
برطانیہ کے شہربرمنگھم میں ایم کیو ایم برطانیہ برمنگھم یونٹ کے زیر اہتمام دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم کیو ایم برمنگھم یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان سمیت خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔دعوت افطار میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں قائد تحریک الطاف حسین کی تقریر اور تصویرمیڈیاپر دکھائے جانے پر پابندی نے آمرانہ دور کی یاد تازہ کردی ہے۔ پاکستان میں دراصل جمہوریت کے نام پر آمرانہ حکومت قائم ہے۔ کسی بھی جمہوری اور مہذب معاشرے میں اظہار رائے پر پابندی انتہائی ناپسندیدہ عمل ہے لیکن آزادی صحافت اور سول سوسائٹی کے نام نہاد علمبردار محض تعصب کی بنیاد پر قائد تحریک الطاف حسین پرلگائی گئی پابندی کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دن رات ٹی وی چینلز پر جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کی اس اہم مسئلے پر خاموشی ان کی دوغلی ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ دعوت افطار سے ایم کیو ایم برطانیہ کے جوائنٹ آرگنائزر سہیل زیدی، رکن آرگنائزنگ کمیٹی راشد احمد اور برمنگھم یونٹ کے انچارج انعام کریم نے بھی اظہار خیال کیا۔ 
علاوہ ازیں آرگنائزنگ کمیٹی نے برمنگھم میں مقیم ایم کیو ایم برطانیہ کے سینئر کارکن عظمت بیگ سے ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی اوران کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ عظمت بیگ نے آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طبعیت کی ناسازی کے باوجود وہ تحریک کے مشن و مقصد کے لئے ہمیشہ عملی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ 






4/25/2024 5:45:09 AM