Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانگھڑ میں گھاس کاٹنے کی پاداش میں 9سالہ معصوم بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کئے جانے کے دالخراش واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


 Posted on: 6/28/2016
سانگھڑ میں گھاس کاٹنے کی پاداش میں 9سالہ معصوم بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کئے جانے کے دالخراش واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
دالخراش واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ اندرون سندھ میں غریب ہاریوں ،کسانوں ،مزارعین ، خواتین اور بچوں پر وڈیروں اور بااثر افراد نے ظلم کی انتہاء کردی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
اندرون سندھ میں کاروکاری ، قرآن مجید سے شادی اور دیگر خود ساختہ اور فرسودہ رسومات کے سبب غریب عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بااثر افراد اور وڈیرے غریب ہاریوںِ ، کسانوں ، مزارعین ، خواتین اور بچوں کو خود ساختہ رسومات کے تحت ظلم و جبر اور قتل و غارتگری کا نشانہ بنائیں تو ان کے خلاف کوئی حکومت ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں نہیں آتے ، رابطہ کمیٹی
واقعہ میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ،رابطہ کمیٹی کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔28، جون 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ میں گھاس کاٹنے کی پاداش میں 9سالہ معصوم بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کئے جانے کے دالخراش واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ 9سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ اندرون سندھ میں غریب ہاریوں ،کسانوں ،مزارعین ، خواتین اور بچوں پر وڈیروں اور بااثر افراد نے ظلم کی انتہاء کردی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 9سالہ معصوم بچی کو گھاس کاٹنے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتارنے کا واقعہ انسانی حقوق کی سنگین خلا ف ورزی ہے اور اس میں ملوث درندہ صفت عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اندرون سندھ میں کاروکاری ، قرآن مجید سے شادی اور دیگر خود ساختہ اور فرسودہ رسومات کے سبب غریب عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں اور آئے روز خود ساختہ رسومات کے تحت قتل و غارتگری کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ اندرون سندھ میں وڈیروں اور بااثر افراد کی حکمرانی ہے اور آئین وقانون کی عملداری مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سانگھڑ میں نو سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کی واردات سے ہر درد مند دل رکھنے والا شخص افسردہ، دکھی اور بے چین ہوگیا ہے او ر اس طرح کے واقعات اندرون سندھ میں آئین ، قانون کے نفاذ ، امن وامان کے قیام اور انصاف کی فراہمی کے دعوؤں کی مکمل نفی کرتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بااثر افراد اور وڈیرے غریب ہاریوںِ ، کسانوں ، مزارعین ، خواتین اور بچوں کو خود ساختہ رسومات کے تحت ظلم و جبر اور قتل و غارتگری کا نشانہ بنائیں تو ان کے خلاف کوئی حکومت ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں نہیں آتے ہیں اور اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بجائے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ بااثر افراد اور وڈیروں کی چاپلوسی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سانگھڑ میں پیش ہونے والا یہ واقعہ انسانیت کی کھلی توہین ہے اور اس کے مرتکب سفاک عناصر مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سانگھڑ میں گھاس کاٹنے کی پاداش میں 9سالہ معصوم بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک اور درندہ صفت افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سز ا دی جائے ۔

4/24/2024 1:44:31 PM