Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ کا پاکستان میں ایم کیوایم کےکارکنوں کی بڑی تعدادمیں جبری گمشدگی کے واقعات پر سخت تشویش کااظہار


اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ کا پاکستان میں ایم کیوایم کےکارکنوں کی بڑی تعدادمیں جبری گمشدگی کے واقعات پر سخت تشویش کااظہار
 Posted on: 6/28/2016
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ کا پاکستان میں ایم کیوایم کےکارکنوں کی بڑی تعدادمیں جبری گمشدگی کے واقعات پر سخت تشویش کااظہار
ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی نے ایم کیوایم کے 158 لاپتہ کارکنوں کے کیسز حکومت پاکستان کوبھیج دیے 
ان تمام افراد کو28جون 2015ء سے جنوری 2016ء کے درمیان کراچی میں رینجرز کی جانب سے گرفتارکیاگیا
اقوام متحدہ کے آرٹیکل نمبر 7کے تحت کسی بھی حال میں کسی بھی فردکوکسی بھی بنیادپر جبراً لاپتہ کرنے کاجوازنہیں ہے ۔یواین ورکنگ گروپ
آرٹیکل 10کی شق 2کے تحت کسی بھی شخص کوحراست رکھنے کی صورت میں اس کے اہل خانہ ،وکلاء یا ایسے افرادجن کااس کیس سے جائزتعلق ہوانہیں اس زیرحراست فرد کے بارے میں صحیح معلومات سے آگاہ کیا جانا چاہیے ۔ ورکنگ گروپ 
ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ نے پاکستان پر ذوردیاہے کہ وہ لاپتہ کئے جانے والے افرادکے بارے میں جلد از جلد آگاہ کرے
نیویارک ۔۔۔ 28 جون 2016ء
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی ( Working Group on Enforced or Involuntary Disappearances) نے پاکستان میں رینجرزکے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی بڑی تعدادمیں جبری گمشدگیوں کے واقعات پر اپنی سخت تشویش کااظہارکیاہے اور ایم کیوایم کے 158 کارکنوں کی جبری گمشدگی کے کیسز کوحکومت پاکستان کوبھیجے ہیں اوراس سے اس حوالے سے جلد ازجلدکارروائی کیلئے کہاہے ۔ 15 اپریل 2016ء کو جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ نے 8 سے 12 فروری 2016ء تک ہونے والے اپنے 108 ویں سیشن میں دنیاکے مختلف ممالک کی جانب سے ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ کوموصول ہونے والے کیسز کاجائزہ لیااور ان کی روشنی میں ورکنگ گروپ نے اپنے مشاہدات پیش کیے ۔ اجلاس میں ورکنگ گروپ نے مشاہدہ کیاکہ جبری گمشدگیوں کے حوالے سے اسے سب سے زیادہ کیسزپاکستان سے موصول ہوئے جن کی تعداد158 تھی۔ ورکنگ گروپ نے ارجنٹ ایکشن کرتے ہوئے 158 کیسز حکومت پاکستان کو روانہ کئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ نے اپنے سیشن میں پاکستان سے بڑی تعدادمیں جبری گمشدگیوں کے کیسزموصول ہونے پر اپنی سخت تشویش کااظہارکیاجن میں ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادشامل ہے ۔ان تمام افراد کو28جون 2015ء سے جنوری 2016ء کے درمیان کراچی میں پیراملٹری رینجرز کی جانب سے گرفتارکیاگیاہے اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔ ورکنگ گروپ نے اس بات کااعادہ کیاکہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل نمبر 7کے تحت چاہے کسی بھی حال میں کسی بھی فردکوکسی بھی بنیادپر جبراً لاپتہ کرنے کاجوازنہیں ہے ۔ اورآرٹیکل 10کی شق 2کے تحت کسی بھی شخص کوحراست رکھنے کی صورت میں اس کے اہل خانہ ،وکلاء یا ایسے افرادجن کااس کیس سے جائزتعلق ہوانہیں اس زیرحراست فرد ، اس کے حراستی مقام یاکسی جگہ منتقل کئے جانے کی مکمل اورصحیح معلومات سے آگاہ کیا جانا چاہیے ۔ رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ نے 28 ستمبر2015ء کو4 کیس، 19 اکتوبر 2015ء کو 87 کیسز، 27 اکتوبر 2015ء کو19 کیسز،9 نومبر2015ء کوایک کیس، 16 نومبر 2015ء کوایک کیس، 7 دسمبر2015ء کو33کیسز، 21جنوری 2016ء کو 13 کیسز روانہ کئے ۔ اس طرح ورکنگ گروپ نے حکومت پاکستان کو مجموعی طورپر158لاپتہ افرادکے کیسز روانہ کئے ہیں اورپاکستان پر ذوردیاہے کہ وہ 158جبری طورپرلاپتہ کئے جانے والے افرادکے بارے میں جلد از جلد آگاہ کرے۔ ورکنگ گروپ نے جبری گمشدگی کے 13 تازہ کیسزموصول ہونے پراپنی تشویش کابھی اظہارکیااورانہیں بھی حکومت پاکستان کوکارروائی کیلئے بھیج دیا۔ ورکنگ گروپ کاکہناہے کہ اس سے پہلے موصول ہونے والے کیسز کے بارے میں پاکستان کی جانب سے 2 سے 4 فروری 2016ء کوموصول ہونے والے جواب کاجائزہ ورکنگ گروپ کے 109ویں سیشن میں لیاجائے گا۔
Link 



4/26/2024 6:37:38 PM