Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان پر ظلم اور جبر کے اندھیروں کا قبضہ ہے،مبینہ قاتل کو اردو بولنے والا کہہ کر مہاجر قوم کو بدنام جبکہ اصل قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ۔ بابر خان غوری


پاکستان پر ظلم اور جبر کے اندھیروں کا قبضہ ہے،مبینہ قاتل کو اردو بولنے والا کہہ کر مہاجر قوم کو بدنام جبکہ اصل قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ۔ بابر خان غوری
 Posted on: 6/27/2016
پاکستان پر ظلم اور جبر کے اندھیروں کا قبضہ ہے،مبینہ قاتل کو اردو بولنے والا کہہ کر مہاجر قوم کو بدنام جبکہ اصل قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ۔ بابر خان غوری 
امجد صابری سچے عاشق رسولﷺ ، عاشق اہل بیت اور کٹر حق پرست تھے انکا بہیمانہ قتل ایک بڑا ظلم ہے، فیصل سبزواری
متحدہ قومی موومنٹ ہیوسٹن چیپٹر کے زیر اہتمام شہید امجد فرید صابری کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائیہ اجتماع 
شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہیوسٹن شوگر لینڈ، کیٹی، کانرو اور رچمنڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بشمول بزرگوں ،مردو خواتین اور بچوں کی سیکڑوں کی تعداد میں شرکت،شہید کی یاد میں مومی شمعیں روشن کی گیءں
(واشنگٹن) ۲۷ جون ۲۰۱۶: بین القوامی شہرت یافتہ معروف صوفی فنکار او ر قوال امجد فرید صابری کے ایصال ثواب کیلئے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں متحدہ قومی موومنٹ ہیوسٹن چیپٹر کے تحت فاتحہ خوانی کی محفل منعقد کی گئی اورشہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مومی شمعیں روشن کی گیءں۔ تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن بابر خان غوری، رکن اسمبلی سندھ سید فیصل علی سبزواری، ایم کیو ایم امریکہ سینٹرل ذون کے انچارج امتیاز احسن، جوائنٹ انچارج کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سیل شاہد فرہاد، ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے انچارج جمشید وارثی، جوائنٹ انچارجز عارف رؤف اور عدیل احمد، ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کے دیگر ذمہ داران اور کارکنان سمیت ہیوسٹن اور قریبی شہروں شوگر لینڈ، کیٹی، کانرو اور رچمنڈمیں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول بزرگوں، مردو خواتین اور بچوں نے سیکڑوں ی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مجموعی طور پر ماحول سوگوار تھا جبکہ لوگ آپس میں شہید امجد صابری کی یادوں خصوصاََ انکے گزشتہ ماہ کے دورہ ہیوسٹن کی یادوں کے حوالے سے گفتگو کرتے دکھائی دئے۔ ایم کیو ایم کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن بابر غوری نے اس موقع پر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بہت بڑی تعدادمیں جمع ہونے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امجد فرید صابری شہید ملک و قوم کا اثاثہ بالخصوص کراچی کا فخر تھے جنہیں سفاک قاتلوں نے ہم سے چھین لیا ہے لیکن انکی یادیں ،باتیں،دوستی و محبتیں اور کلام ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں زندہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سفاک قاتلوں نے جس وقت امجد صابری کو بہیمانہ طریقے سے شہید کیا وہ روزے سے تھے اللہ تعالی اپنے حبیب محمد مصطفیﷺ کے صدقے انکے درجات کو بلند فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر ظلم اور جبر کے اندھیروں کا قبضہ ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے جو کراچی میں امن کا دعوی کرتے نہیں تھکتے دراصل حقائق اور اپنی ذمہ داریوں سے منہ چراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے جن کی توجہ اور ارتکاز دہشت گردی ار جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہونا چاہئے وہ اپنے مذموم سیاسی ایجنڈے پر کا م کر رہے ہیں، انتظامیہ اور مخصوص اداروں کی جانب سے نامعلوم قاتلوں کو بغیر تحقیق و تفتیش اردو بولنے والا قرار دیا جانا سراسر تعصب، بدنیتی اور مہاجر دشمنی ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان کی قومی زبان اردو ہے مگر مبینہ قاتل کو اردو بولنے والا کہہ کر ایک طرف تو مہاجر قوم کو بدنام کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب اصل قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے تحقیقات کو غلط رخ دینے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ کالعدم طالبان کی جانب سے شہید کے قتل کی ذمہ داری قبول کئے جانے کے باوجود متعصب، نسل پرست بکاؤ لفافہ اینکرز واقعہ میں ایم کیو ایم کو ملوث کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادراے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے ہیں انکی نظروں کے نیچے کالعدم دہشت گرد جماعتیں اپنا کام کر رہی ہیں ،ایسے نام نہاد مدارس جو دہشت گردی کی تربیت اور خود کش بمبار پیدا کررہے ہیں انہیں سیاسی مقاصد کیلئے۳۰ کروڑ روپے کی امداد پیش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حقیقی دشمنوں اور اصل دہشت گردوں کو پالا اور انکے سہولت کاروں کی نشو نما کی جارہی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے شہید امجد فرید صابری کیلئے حیدر عباس رضوی کے اشعار پڑھتے ہوئے کہا کہ امجد صابری سچے عاشق رسولﷺ ، عاشق اہل بیت اور کٹر حق پرست تھے انکا بہیمانہ قتل ایک بڑا ظلم ہے۔ ۔قبل ازیں تقریب کا آغاز میں نوجوان حسام عالم کی حمدباری تعالی سے ہوا ،افتخار احمد نے شہید کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور جنت میں اعلی مقام کیلئے دعا کروائی جبکہ شرکاء نے مومی شمعیں روشن کرکے امجد صابری سے اپنی محبت، عقیدت اور ظلم و دہشت گردی سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقامی شاعر ظفر احمد نے منظوم خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ہیوسٹن کے مقبول ریڈیو نیا انداز کے ریحان احمدنے انجام دئے۔
 



4/26/2024 5:35:44 AM