Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سمیت سندھ بھرمیں ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کرائی جائے ، وسیم اختر


کراچی سمیت سندھ بھرمیں ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کرائی جائے ، وسیم اختر
 Posted on: 6/27/2016
کراچی سمیت سندھ بھرمیں ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کرائی جائے ، وسیم اختر
سندھ حکومت ، طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے، وسیم اختر
طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات کیے جائیں،وسیم اختر
کراچی ۔۔۔27، جون2016ء
ایم کیوایم کے نامزد میئرکراچی وسیم اخترنے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھرمیں برساتی نالوں کی ہنگامی بنیادوں پرصفائی کرائی جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ میں مون سون کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اوربتایاجارہا ہے کہ اس سال بارشوں میں15سے 20 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے لیکن اس صورتحال کے پیش نظراب تک پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں۔برساتی نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث برساتی پانی آبادی میں داخل ہوکرشہریوں کی صحت وزندگی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب تو کراچی اورسندھ کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو عوام کی خدمت کرنے سے محروم کیاجارہا ہے اور دوسری جانب سندھ حکومت کی جانب سے بھی عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیاجارہا ہے۔وسیم اختر نے کہاکہ کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اور سندھ بھر میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئیوں کے باوجودسندھ حکومت کی جانب سے طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بچاؤاور برساتی پانی کی نکاسی کیلئے نالوں کی صفائی کے لئے کسی قسم کے اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔وسیم اختر نے کہاکہ اگر طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات بروئے کارنہیں لائے گئے تو شہریوں کی جان ومال کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی۔ وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں ہنگامی بنیادوں پر برساتی نالوں کی صفائی کرائی جائے ، طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اورعملی اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے ۔


4/19/2024 9:07:19 PM