Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کی لطیف آباد سیکٹر ایچ ،یونٹ9 کے انچارج ذوالفقار خانزادہ کی گرفتاری کی شدید مذمت


رابطہ کمیٹی کی لطیف آباد سیکٹر ایچ ،یونٹ9 کے انچارج ذوالفقار خانزادہ کی گرفتاری کی شدید مذمت
 Posted on: 6/27/2016
رابطہ کمیٹی کی لطیف آباد سیکٹر ایچ ،یونٹ9 کے انچارج ذوالفقار خانزادہ کی گرفتاری کی شدید مذمت
جرائم پیشہ کمالو گروپ کے اشارے پر پولیس نے ذوالفقار خانزادہ کو گرفتار کر کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا ۔ رابطہ کمیٹی
ذوالفقار خانزادہ کے گھر پر وال چاکنگ کرنے سے منع کرنے پر کمالو گروپ کے دہشت گردوں نے انہیں شدید زدوکوب کیا ۔ رابطہ کمیٹی
جرائم پیشہ کمالو گروپ نے ذوالفقار خانزادہ اور ان کے بھائیوں سمیت ایم کیو ایم کے آٹھ کارکنان کے خلاف جعلی مقدمہ درج کرادیا۔رابطہ کمیٹی
ذوالفقار خانزادہ سمیت ایم کیوایم کے تمام گرفتار کارکنان اور ہمدردوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی

لندن۔۔26جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدرآباد لطیف آباد میں سیکٹر ایچ ،یونٹ9 کے انچارج ذوالفقار خانزادہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ ذوالفقار خانزادہ پر قائم جعلی مقدمہ ختم کرکے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حیدرآباد میں پولیس حکام جرائم پیشہ کمالو گروپ کی کھلم کھلا سرپرستی کررہے ہیں اور ایم کیو ایم کے کارکنان و ہمدردوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ جرائم پیشہ کمالو گروپ کے اشارے پر پولیس نے یونٹ 9کے انچارج ذوالفقار خانزادہ کو گرفتار کر کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کردیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق ذوالفقار خانزادہ کو لطیف آباد بی سیکشن پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اہل محلہ کے مطابق ذوالفقار خانزادہ کے گھر پر کمالو گروپ کے دہشت گرد وال چاکنگ کررہے تھے ، منع کرنے پر کمالو گروپ کے دہشت گردوں نے انہیں شدید زدوکوب کیا اورذوالفقار خانزادہ اور ان کے بھائیوں سمیت ایم کیو ایم کے آٹھ کارکنان کے خلاف جعلی مقدمہ درج کرادیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ حیدرآباد کی ضلعی انتظامیہ کھلی فسطائیت پر اتر آئی ہے اور گزشتہ دنوں حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے زونل آفس پرفائرنگ کرنے اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کمالو گروپ کے خلاف اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ الٹا ایم کیوایم کے معصوم اور بے گناہ کارکنان کے خلاف جعلی مقدمے بنائے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے ایم کیو ایم کے کارکنوں اورہمدردوں کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ذوالفقار خانزادہ سمیت ایم کیوایم کے تمام گرفتار کارکنان اور ہمدردوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

4/26/2024 5:44:45 AM