Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

امجدصابری کے قتل کی سازش میں وہ طاقتور قوتیں ملوث ہیں جن کی موجودگی میں جب دل چاہے کراچی میں امن قائم ہوجاتا ہے۔الطاف حسین


امجدصابری کے قتل کی سازش میں وہ طاقتور قوتیں ملوث ہیں جن کی موجودگی میں جب دل چاہے کراچی میں امن قائم ہوجاتا ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 6/23/2016
امجدصابری کے قتل کی سازش میں وہ طاقتور قوتیں ملوث ہیں جن کی موجودگی میں جب دل چاہے کراچی میں امن قائم ہوجاتا ہے۔الطاف حسین
جب ان قوتوں کے اختیارات کی مدت ختم ہونے لگتی ہے توکراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب کرائی جاتیہے تاکہ لوگ یہ کہیں کہ ان کے اختیارات کی مدت میں اضافہ کیاجائے
امجد صابری شہیدؒ کا قتل امن ومحبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنے اورنفرتوں کو ختم کرنے وا لوں کاقتل ہے۔الطا ف حسین 
مہاجروں کے ساتھ جومتعصبانہ سلوک کیا جارہا ہے اسے دیکھ کر ہمیں مولاناابوالکلام آزاد کی تقاریریاد آرہی ہیں۔الطا ف حسین 
ہم تواللہ تعالیٰ سے فریادکررہے ہیں کہ اس کاانصاف کب حرکت میں آئے گا؟ الطا ف حسین 
اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے بین الاقوامی ادار ے خدارا اپنے نمائندے کراچی بھیجیں اورمہاجروں کے قتل کے خلاف آواز بلند کریں
کراچی ، حیدرآباد،میرپورخاص اوراورسیزیونٹوں میں کارکنوں اور ذمہ داران کے اجلاسوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب

لندن ۔۔۔23، جون2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے کہاہے کہ امجدصابری کے قتل کی سازش میں وہ طاقتور قوتیں ملوث ہیں جن کی موجودگی میں جب دل چاہے کراچی میں امن قائم ہوجاتا ہے اور جب ان قوتوں کے اختیارات کی مدت ختم ہونے لگتی ہے توکراچی میں امن وامان کی صورتحال خراب کرائی جاتی ہے تاکہ لوگ یہ کہیں کہ ان کے اختیارات کی مدت میں اضافہ کیاجائے ۔ان خیالات کااظہار جناب الطاف حسین نے کراچی ، حیدرآباداور میرپورخاص میں ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب ارکان اسمبلی اور ذمہ داران اورامریکہ ، کینیڈا، برطانیہ، سعودی عرب کے شہروں جدہ ، ریاض میں کارکنوں کے اجلاسوں سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین کا یہ خطاب ایم کیوایم ویب ٹی وی کے ذریعہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں بھی دیکھااور سنا گیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے عالمی شہرت یافتہ قوال امجدعلی صابری شہید ؒ کے سفاکانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حضرت امجدصابری شہید ؒ ایک دانشور، مفکر اور صوفیانہ کلام میں ملکہ رکھتے تھے اور سچے عاشق رسول ؐ تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جن سفاک درندوں نے امجدصابری ؒ کو قتل کیا اور جن لوگوں نے امجدصابریؒ کے قتل کا منصوبہ بنایا وہ اللہ تعالیٰ سے ہرگز پوشیدہ نہیں ہیں اورہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے جلال سے امجدصابری ؒ کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والی جگہوں ، منصوبہ سازوں اور قاتلوں کو نیست ونابود فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج جہاں جہاں میری تقریر سنی جارہی ہے میں ملکی اوربین الاقوامی اداروں کے علم میں چند انتہائی اہم باتیں لاناچاہتا ہوں جوکہ بظاہر تلخ ہیں لیکن سچ ہمیشہ تلخ ہی ہواکرتا ہے ۔ امجد صابری شہیدؒ کا قتل دراصل امن ومحبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کرنے اورنفرتوں کو ختم کرنے والے کروڑوں اربوں افراد کا قتل ہے ، امجدصابری شہیدؒ ہرکسی سے اخلاق ومحبت سے پیش آتے تھے ، انکے قتل پر شائد ہی کوئی دل دکھی اور کوئی آنکھ اشکبارنہ ہوئی ہو۔ جناب الطاف حسین نے امجدصابری شہیدؒ کے قتل کی سازش بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس سازش میں سب سے پہلے طاقتور اسٹیبلشمنٹ ، بیوروکریسی اور ظالم وسفاک حکومتیں ہیں اور وہ قوتیں بھی ہیں جن کی موجودگی میں جب دل چاہے کراچی میں امن قائم ہوجاتا ہے اور جب ان قوتوں کے اختیارات کی مدت ختم ہونے لگتی ہے تو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے قتل وغارتگری کرائی جاتی ہے تاکہ لوگ یہ کہیں کہ ان قوتوں نے شہرمیں امن وامان قائم کیا ہوا ہے اسلئے انہیں یہیں رکھا جائے اور ان کے اختیارات کی مدت میں اضافہ کیاجائے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جو قوتیں القاعدہ ، طالبان کو سپورٹ کریں ، اپنی چھاؤنی کے قریب القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو جگہ دیں ، ڈینئل پرل کے قاتلوں کوپناہ دینے والوں کی سرپرستی کریں ، امریکہ کی حمایت اور روس کے خلاف جنگ کریں ، مجاہدین تیار کریں اور ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروائیں انہیں اچھے ناموں سے کیسے پکارا جاسکتا ہے ؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ جن لوگوں نے پاکستان کو دولخت کردیا ان ملک توڑنے والوں کی شان میں بعض اینکرپرسنز ٹیلی ویژن پر تبصرہ کرتے نہیں تھکتے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ قوتیں شیعہ اور سنی انتہاء پسند تنظیمیں بناتی رہی ہیں ، جماعت الدعوۃ، لشکرطیبہ، لشکرجھنگوی اورداعش جیسی تنظیموں فنڈز فراہم کرتی رہی ہیں اور ان تنظیموں کے دہشت گردوں کو دیگرممالک میں فسادات کیلئے بھیجتی رہی ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر تنقید نگاروں کی جانب سے مذکورہ بالا حقائق کوالزام قراردیاجائے تو پھر ہمیں بتایاجائے کہ جن لوگوں کو ایم کیوایم کی صفوں سے نکالاگیا، جوقتل وغارتگری ، زمینوں پر قبضے ، بھتہ خوری اوردیگر جرائم میں ملوث ہیں اورجن کے نام مختلف JIT میں شامل ہیں ،انہیں کراچی اور حیدرآباد میں قیمتی ترین بنگلوں میں کس نے رکھاہوا ہے ؟ یہ قوتیں ، ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کو تو گرفتارکررہی ہیں لیکن انہیں خیابان سحرڈیفنس میں قتل وغارتگری، بھتہ خوری، چائنا کٹنگ اور زمینوں پرقبضوں میں ملوث مطلوب جرائم پیشہ دکھائی نہیں دیتے اور بعض اینکرپرسنز بھی ایسے جرائم پیشہ عناصر کو اپنے پروگرام میں بلاکر ان سے ہنس ہنس کے باتیں کرتے ہیں تاکہ انہیں اسٹیبلشمنٹ سے مزید لفافے مل سکیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ قوتیں ،وطن کادفاع کیسے کریں گی کہ ایک جانب ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں ، ذمہ داروں اور کارکنوں کو گرفتارکیاجارہاہے ، خدمت خلق فاؤنڈیشن پرزکوٰۃ ،فطرہ اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کالعدم جہادی تنظیموں کو کھلے عام زکوٰۃ فطرہ جمع کرنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے ایم کیوایم کو ختم کرنے کیلئے ماضی میں جرائم پیشہ عناصر کو جمع کرکے حقیقی بنائی ، انہیں 25 سال تک پال کررکھا اور جب خیابان سحر کے ضمیرفروش عناصر ،حق پرست عوام کے اتحاد کو نقصان پہنچانے میں ناکام ثابت ہوئے تو دوبارہ حقیقی دہشت گردوں کوجدید اسلحہ دیکر لانڈھی ،کورنگی ، ملیر، شاہ فیصل کالونی اورلائنزایریا میں دہشت گردی اور قتل وغارتگری کی کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے ۔دوسری جانب رینجرز اورحساس اداروں کے بعض اہلکار وں اور خیابان سحر کے ضمیرفروش عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے رہنماؤں ، منتخب نمائندوں ،ذمہ داروں اور کارکنوں کو فون کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ ضمیرفروشوں کی پارٹی میں شمولیت اختیارکرلو ورنہ سنگین مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیارہوجاؤ۔ اسی طرح ضمیرفروشوں کی جانب سے جیلوں میں اسیر ایم کیوایم کے کارکنوں کو دھمکایاجارہا ہے کہ ہمارے ساتھ شامل ہوجاؤتو تمام مقدمات ختم ہوجائیں گے ورنہ ساری زندگی جیل میں سڑنا پڑے گالیکن شاباش ہے اسیرکارکنان کو جنہوں نے ہرقسم کی دھونس، دھمکی اور لالچ کو ٹھکرا کر ضمیرفروشوں پر واضح کردیا کہ ہم اپنی سیاسی وفاداری کسی بھی قیمت پرتبدیل نہیں کریں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خیابان سحر کے لوگوں نے امجد صابری شہیدؒ کو بھی دھمکی آمیز کالیں کی ہیں کہ انکے جلسوں میں آکر کلام پڑھو ورنہ تمہیں سنگین نتائج کا سامنا کرناپڑے گا۔بہت سے علماء ، فنکاراوراہم افراد اس بات کے گواہ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ امجدصابری شہیدؒ سچے عاشق رسول ؐ اور صوفی ازم کے دلدادہ تھے ، نجانے کتنے لوگوں نے ان کے ہاتھ پراسلام قبول کیا، سفاک ظالموں نے اسے ہی شہیدکردیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد قاتل اپنی کامیابی پر خوشیاں منائیں اور چراغ جلائیں لیکن انہیں یادرکھنا چاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آتی ہے اور قدرت کا مکافات عمل ہوتا ہے تو بڑے بڑے ایوان خس وخاشاک کی طرح بہہ جاتے ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دے کرپاکستان بنایالیکن آج مہاجروں کے ساتھ پاکستان میں جومتعصبانہ سلوک کیا جارہا ہے اورانہیں جس قسم کے مظالم کانشانہ بنایاجارہاہے اس کو دیکھ کر آج ہمیں برصغیرکی آزادی کے عظیم رہنمامولاناابوالکلام آزاد کی تقاریریاد آرہی ہیں کیونکہ آج ہم مسلمانوں پر مسلمان اسٹیبلشمنٹ والے ظلم کررہے ہیں۔ ہم تواللہ تعالیٰ سے فریادکررہے ہیں کہ اس کاانصاف کب حرکت میں آئے گا؟جناب الطا ف حسین نے اس موقع پر اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے تمام بین الاقوامی اداروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجروں پرظلم ہورہاہے، آج پاکستان کے ممتاز صوفی قوال امجدصابری کو شہید کردیا گیا ، خداراآپ اپنے نمائندے کراچی بھیجیں اوراس ظلم کوبند کرانے کیلئے آوازبلند کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جیسی لبرل اورامن پسند جماعت کوکچلنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ایم کیوایم ملک سے مذہبی انتہاپسندی اورفیوڈل ازم کاخاتمہ چاہتی ہے اورملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت چاہتی ہے ، اس کو ریاستی طاقت کے ذریعے کچلنے کاعمل بند ہوناچاہیے ۔ سندھ میں کروڑوں مہاجربستے ہیں انہیں ختم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے انسانی حقوق پر یقین رکھنے والے تما م اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی مہاجروں کے قتل کے خلاف آواز بلند کریں ۔ جناب الطا ف حسین نے امریکہ ،کینیڈا، برطانیہ اوردیگراوورسیز یونٹوں کے کارکنوں سے کہاکہ وہ امجدصابری کی شہادت اورمہاجروں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ہرسطح پر آوازبلندکریں اورانسانی حقوق کے اداروں کوخطوط لکھیں۔انہوں نے امجدصابری شہیدکے تمام اہل خانہ سے ایک بارپھردلی تعزیت کااظہارکیا۔ 

4/23/2024 6:16:34 AM