Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بجائے پرامن اور جمہوریت پسند سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کے لئے تمام تر ریاستی وسائل استعما ل کئے جارہے ہیں۔ عبدالحسیب رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بجائے پرامن اور جمہوریت پسند سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کے لئے تمام تر ریاستی وسائل استعما ل کئے جارہے ہیں۔ عبدالحسیب رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 5/31/2016
انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بجائے پرامن اور جمہوریت پسند سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کے لئے تمام تر ریاستی وسائل استعما ل کئے جارہے ہیں۔ عبدالحسیب رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
چند متعصب عناصر اپنی انا کی تسکین کی خاطر اداروں کا وقار بالائے طاق رکھ کر غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے مرتکب ہورہے ہیں۔ اقبال مقدم رکن رابطہ کمیٹی 
ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے تحت میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا 
میرپورخاص :۔۔۔۔31مئی2016ء
ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور لاپتہ کئے جانے ،سابق سیکٹر انچارج حیدرآباد زون ندیم قاضی کی گرفتاری و گمشدگی ، حق پرست بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات نہ دینے،، بجلی کی ظالمانہ بندش ، نکاسی و فراہمی آب کی ناقص صورتحال، پانی کی قلت ، شہر کے انفرااسٹرکچر کی تباہ حالی، غریب ریڑھی بانوں کو بے روزگار کرنے اور ضلعی و میونسپل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت و نااہلی کے خلاف ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے تحت میرپورخاص پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا گیا، جس میں اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب ، اقبال مقدم ، اراکین سند ھ تنظیمی کمیٹی نبیل احمد ، محمد علی شاہ، زونل انچارج مجیب الحق ، جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خا ن و اراکین زونل کمیٹی، حق پرست رکن قومی اسمبلی سنجے پاروانی ،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی و راشد خلجی ، تمام یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان،اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن، لیگل ایڈ کمیٹی اور شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر دھرنے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے ،ایم کیو ایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور لاپتہ کئے جانے اور ضلعی و میونسپل انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بلند کررہے تھے۔دھرنے کے شرکاء سے اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اور اقبال مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے بجائے پرامن اور جمہوریت پسند سیاسی جماعت ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کے لئے تمام تر ریاستی وسائل استعما ل کئے جارہے ہیں۔مذموم مقاصد کے تحت ایک طرف حقیقی دہشت گردوں اور ضمیر فروش ٹولے کو سرگرم کیا جارہا ہے تو دوسری طرف ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتاری کے بعد لاپتہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔چند متعصب عناصر اپنی انا کی تسکین کی خاطر اداروں کا وقار بالائے طاق رکھ کر غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کے مرتکب ہورہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مخصوص طبقہ آبادی کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔حق پرست ایم این اے سنجے پاروانی اور حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ مقامی پولیس ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے مذموم مقاصد کے تحت ایم کیو ایم کے ذمہ داران کے قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں کو بلاجواز گرفتار کرکے ہراساں کرنے کی کوشش کررہی ہے اور گرفتار شدگان کے حوالے سے بتانے سے گریز کررہی ہے۔ضلعی و میونسپل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے اور شدید گرمی میں شہریوں کو پینے کے پانی سے محروم کردیا گیا ہے ۔غریب ریڑھی بانوں کو روزگار سے محروم کرکے شہر کی بڑی آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ تاحال حق پرست بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات نہیں دیئے گئے جس سے عوام میں شدید بے چینی پھیل رہی ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان کی گرفتاریوں اور لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اورمیرپورخاص کی تباہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے عوامی مسائل فی الفور حل کئے جائیں۔ بعد ازاں کارکنان نے قائد تحریک کا خطاب سنا۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سید مہدی شاہ اور ایس ایس پی عثمان غنی صدیقی نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور مسائل سنے اور عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔

4/26/2024 2:01:27 PM