Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملیر میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں کی نشاندہی، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور ایم کیوایم چھوڑنے کی دھمکیاں دینے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ملیر میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں کی نشاندہی، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور ایم کیوایم چھوڑنے کی دھمکیاں دینے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/30/2016
ملیر میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں کی نشاندہی، انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور ایم کیوایم چھوڑنے کی دھمکیاں دینے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
جرائم پیشہ حقیقی ہشت گردوں کا سرکاری سرپرستی میں لانڈھی، شاہ فیصل، لائینز ایریا، کورنگی کے علاقوں میں دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا بازار گرم رکھنا ملک کی تمام سیاسی، مذہبی اور جمہوریت پسند جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رابطہ کمیٹی 
حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان پر حملے کرنا ، انہیں تشدد کا نشانہ بنانا اور ایم کیوایم چھوڑنے کیلئے جبر و تشدد کرنا کیا امن و امان کی خرابی کے زمرے میں نہیں آتا ہے ؟، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
حقیقی کی کھلی دہشت گردی پر کراچی میں امن کے دعوے کرنے والے قانون نافذ کرنے والے ادارے ، حکومت اور انتظامیہ آخر کیوں خاموش ہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
کارکنان کو اسی طرح جبر و تشد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر صبر کا پیمانہ لبریز اور ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے تو اس کے بعد کی ذمہ داری ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین پر ہرگز عائد نہیں کی جاسکتی، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں کی نشاندہی ، ان پر نشانات لگانے ، کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور جبراًسیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے اوچھے ہتھکنڈوں اورکھلی دہشت گردی کا نوٹس لیاجائے، وزیر اعظم ، آرمی چیف ، وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر حکام سے مطالبہ 
حقیقی دہشت گردوں کو حاصل غیر قانونی ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی سرکاری سرپرستی کا سلسلہ بند کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم کے کارکنان اور حامیوں کے تحفظ کیلئے فی الفور اور مثبت نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔۔29مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملیر میں جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھر وں کی نشاندہی، انہیں تشددکا نشانہ بنانے اورایم کیوایم چھوڑنے کی دھمکیاں دینے کے بڑھنے ہوئے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملیر کے علاوہ جرائم پیشہ حقیقی ہشت گردوں نے سرکاری سرپرستی میں لانڈھی ، شاہ فیصل ، لائینز ایریا ،کورنگی کے علاقوں میں دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا جو بازار گرم کررکھا ہے وہ ملک کی تمام سیاسی ، مذہبی اور جمہوری پسند جماعتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان پر حملے کرنا ، انہیں تشدد کا نشانہ بنانا اور ایم کیوایم چھوڑنے کیلئے جبر و تشدد کرنا کیا امن و امان کی خرابی کے زمرے میں نہیں آتا ہے ؟اور اس کھلی دہشت گردی پر کراچی میں امن کے دعوے کرنے والے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت اور انتظامیہ آخر کیوں خاموش ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ظلم ، جبر اور تشدد کے یہ ایسے واقعات ایم کیوایم کے کارکنان نے ماضی میں بھی جھیلے ہیں اور ہمت اور حوصلے کے ساتھ تمام مصائب کا سامنا کیا ہے اور ایسے اوچھے ہتھکنڈوں نہ کل ایم کیوایم کے کارکنان کے عزم و حوصلوں کو توڑ سکے ہیں اور نہ آئندہ ایسا ہوسکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ایم کیوایم ملک کی تیسری بڑی سیاسی قوت ہے اور کروڑوں عوام کا مینڈیٹ رکھتی ہے اگر جرائم پیشہ حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کو لانڈھی ، کورنگی ، ملیر اور لائینزایریا اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں میں اسی طرح جبر و تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور اس پر کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے تو اس کے بعد کی ذمہ داری ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پر ہرگز عائد نہیں کی جاسکتی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، ڈی جی رینجرز بلال اکبر اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ لانڈھی ، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور لائینز ایریا میں ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں کی نشاندہی ، ان پر نشانات لگانے ، کارکنان کو تشدد کا نشانہ بنانے اور جبراًسیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے کے اوچھے ہتھکنڈوں اورکھلی دہشت گردی کا نوٹس لیاجائے اور حقیقی دہشت گردوں کو حاصل غیر قانونی ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی سرکاری سرپرستی کا سلسلہ بند کرایاجائے اور ایم کیوایم کے کارکنان اور حامیوں کے تحفظ کیلئے فی الفور اور مثبت نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔

4/25/2024 4:20:04 PM