Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ دھرتی کے دو بیٹے ہیں، سندھ ون اور دوسرا سندھ ٹو، ان دونوں بیٹوں کے علیحدہ علیحدہ صوبے بنائے جاسکتے ہیں، الطاف حسین


سندھ دھرتی کے دو بیٹے ہیں، سندھ ون اور دوسرا سندھ ٹو، ان دونوں بیٹوں کے علیحدہ علیحدہ صوبے بنائے جاسکتے ہیں، الطاف حسین
 Posted on: 5/28/2016
سندھ دھرتی کے دو بیٹے ہیں، سندھ ون اور دوسرا سندھ ٹو، ان دونوں بیٹوں کے علیحدہ علیحدہ صوبے بنائے جاسکتے ہیں، الطاف حسین
سندھ ون ہاریوں ، کسانوں،غریبوں اورمتوسط طبقہ پر مشتمل ہوگااورسندھ ٹو وڈیروں جاگیرداروں کاصوبہ ہو
سندھ ون صوبے کی دوسرکاری زبانیں ہونگی ، ایک اردو اوردوسری سندھی ہوگی، ہر سر کاری فارم اردواورسندھی زبان میں ہوگا
ہمارے صوبے میں ہرکسی کوآنے جانے اوررہنے سہنے کی آزادی ہوگی۔ الطاف حسین
نیاصوبہ ایک گلدستے کی مانندہوگا، یہاں سندھی، مہاجر، پنجابی ، پختون ، بلوچ،سرائیکی ، ہزارے وال، تمام قومیتوں ، برادریوں،تمام مذاہب اورعقائدکے لوگ بھائیوں کی طرح مل کررہیں گے ، الطاف حسین
وڈیرے غریب سندھیوں کے ساتھ غلاموں جیساسلوک کرتے ہیں، سندھی بہنوں بیٹیوں کو کاری قراردیکرقتل کرتے ہیں
غریب سندھی عوام انتظارمت کریں اورظلم کے اس نظام سے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کریں 
شاہ لطیف بھٹائی ؒ کی دھرتی کی قسم کھاکر وعدہ کرتا ہوں کہ نئے صوبہ میں کوئی جاگیرداری اور وڈیرا شاہی نہیں ہوگی۔الطاف حسین
میں بھی سندھ دھرتی کابیٹاہوں، مجھے سندھ کا دوست اورخیرخواہ سمجھیں۔الطاف حسین
حیدرآباد، میرپورخاص،سکھر، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار اورسانگھڑزونوں پر کارکنوں اورذمہ داروں سے بیک وقت خطاب
سندھ کے ہاری وڈیروں کے غلام بنے ہوئے ہیں ،انہیں اس غلامی سے صرف الطاف حسین ہی نجات دلاسکتے ہیں، سندھی کارکنان
نئے صوبہ کے قیام کامطالبہ حقیقت پسندی پرمشتمل ہے اورہم خود اس کے حق میں مہم چلائیں گے،سندھی بولنے والے کارکنان کے جذبات
لندن ۔۔۔ 28 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سندھ دھرتی ماں کے دوبیٹے ہیں،ایک سندھ ون اوردوسرا سندھ ٹو، ان دونوں بیٹوں پر مشتمل دو علیحدہ علیحدہ صوبے بنائے جاسکتے ہیں، سندھ ون ہاریوں ، کسانوں،غریبوں اورمتوسط طبقہ پر مشتمل ہوگااورسندھ ٹو وڈیروں جاگیرداروں کاصوبہ ہو۔ سندھ ون صوبے کی دوسرکاری زبانیں ہوں گی ، ایک اردوہوگی اوردوسری سندھی ہوگی اور یہاں جوبھی سر کاری فارم ہوگا وہ اردواورسندھی زبان میں ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حیدرآباد، میرپورخاص،سکھر، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار اور سانگھڑزونوں پر کارکنوں اورذمہ داروں سے بیک وقت خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم نے اپنے مقصدکے حصول کیلئے اتنی قربانیاں دی ہیں،حقوق کے حصول کیلئے ہم سندھ میں علیحدہ صوبے کا قیام چاہتے ہیں جہاں پولیس بھی مقامی ہو،جہاں مقامی لوگوں کوان کے حقوق سے محروم نہ رکھاجاتاہو۔انہوں نے کہاکہ ہماری جانب سے نئے صوبے کے قیام کی بات پر سندھی بولنے والوں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی میں نے سندھیو ں اورمہاجروں کوقریب لانے اور انہیں اپنے حقوق کے لئے ملکرجدوجہدکرنے کی بات کی تو استحصالی قوتوں نے سندھ کارڈکھیل کرسندھی بھائیوں کومجھ سے دورکرنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سندھی بھائیوں کوصرف زبان سے اپنابھائی نہیں کہابلکہ میں نے عملاً بارباراس کے ثبوت پیش کئے ہیں،میں نے اپنے گھر عزیزآباد سے سندھی بولنے والوں کوقومی وصوبائی اسمبلی کاممبربنایا،غریب سندھی بولنے والوں کو قومی وصوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ میں بھیجا۔انہوں نے سوال کیاکہ کیا پیپلز پارٹی، مسلم لیگ، فنکشنل یاکسی اورجماعت نے غریب ومتوسط طبقہ کے سندھی بولنے والوں کواپنے گھرسے اسمبلیوں میں بھیجا؟انہوں نے سندھی طلبہ وطالبات ، دانشوروں، نوجوانوں، ماؤں،بہنوں،بزرگوں اورتمام عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں بھی سندھ دھرتی کابیٹاہوں اورمیں شاہ لطیف بھٹائی ؒ کی دھرتی کی قسم کھاکر آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ جونیاصوبہ ہوگاوہ غریب کسانوں، ہاریوں اورعوام کاصوبہ ہوگا اوروہ وڈیروں اور جاگیرداروں سے آزاد ہوگا ۔ جناب الطا ف حسین نے سندھ کے ہاریوں،کسانوں اورغریب عوام کومخاطب کرتے ہوئے ان سے سوال کیاکہ آپ جاگیرداروں وڈیروں کے ساتھ ہیں یا غریب ہاریوں کے ساتھ ہیں؟ آ پ 70سال سے ان وڈیروں کے غلام بنے ہوئے ہیں، آپ وڈیروں کی زمینوں پر کام کرتے ہیں، ان کیلئے فصلیں اگاتے ہیں، انہیں کماکردیتے ہیں لیکن آپ آج بھی ہاری کے ہاری ہیں، محنت کش کے محنت کش ہیں،یہ وڈیرے آپ پرظلم کرتے ہیں، سندھی بہنوں بیٹیوں کو کاری قراردے کرقتل کرتے ہیں، آپ کے ساتھ غلاموں جیساسلوک کرتے ہیں، آپ انتظارمت کریں اورظلم کے اس نظام سے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے الطاف حسین کے ہاتھ مضبوط کریں ، میں بھی سندھ دھرتی کابیٹاہوں، مجھے سندھ کا دوست اورخیرخواہ سمجھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ دھرتی ماں کے دوبیٹے ہیں،ایک سندھ ون اوردوسرا سندھ ٹو، ان دونوں بیٹوں پر مشتمل دو علیحدہ علیحدہ صوبے بنائے جاسکتے ہیں، سندھ ون ہاریوں ، کسانوں ، غریبوں اورمتوسط طبقہ پر مشتمل ہوگااورسندھ ٹو وڈیروں جاگیرداروں کاصوبہ ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ ون صوبے کی دوسرکاری زبانیں ہوں گی ، ایک اردوہوگی اوردوسری سندھی ہوگی اور یہاں جوبھی سر کاری فارم ہوگا وہ اردواورسندھی زبان میں ہوگا۔ہمارے صوبے میں ہرکسی کوآنے جانے اوررہنے سہنے کی آزادی ہوگی۔ یہ علیحدہ صوبہ ایک گلدستے کی مانندہوگا،اس میں سارے رنگوں کے پھول شامل ہوں گے،یہاں سندھی، مہاجر، پنجابی ، پختون ، بلوچ،سرائیکی ، ہزارے وال، تمام قومیتوں ، برادریوں اورتمام مذاہب اورعقائدکے لوگ بھائیوں کی طرح مل کررہیں گے ، یہاں کوئی جاگیرداری اور وڈیرا شاہی نہیں ہوگی۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ جب بھی الیکشن ہوتے ہیں تواندرون سندھ وڈیرے طاقت اوردھاندلی کے ذریعے مخالفوں میں سے کسی کوکامیاب نہیں ہونے دیتے لہٰذااب آئندہ الیکشن ہوں توحق پرست سندھی مائیں بہنیں بزرگ اورنوجوان پوری کوشش کریں کہ وہ پولنگ بوتھ میں جاکرپتنگ پر مہر لگائیں ، ایک مرتبہ ایم کیوایم کی اکثریت آگئی توہم سندھ کوان جاگیرداروں اوروڈیروں کی قیدسے آزادکرادیں گے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ مجھے پوری امیدہے کہ سندھی بھائی اس پیغام کو پھیلائیں گے،غریب ومتوسط طبقہ کی جماعت ایم کیوایم کاساتھ دیں گے اورانشاء اللہ اردوبولنے والوں سے زیادہ سندھی بولنے والے ساتھی اس پیغام کو لیکرگوٹھ گوٹھ جائیں گے۔ اس موقع پر سندھی بولنے والے کارکنوں اورذمہ داروں نے جناب الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اندرون سندھ کے علاقوں کے ہاری، کسان وڈیروں کے غلام بنے ہوئے ہیں اورانہیں اس غلامی سے اگرکوئی نجات دلاسکتاہے تووہ صرف آپ ہی دلاسکتے ہیں کیونکہ باقی جماعتیں خودوڈیروں اورجاگیرداروں پر مشتمل ہیں۔ سندھی کارکنوں نے کاکہناتھاکہ سندھ میں نئے صوبہ کے قیام کا مطالبہ حقیقت پسندی پرمشتمل ہے اورہم سندھی بولنے والے کارکنان خودبھی اس کے حق میں مہم چلائیں گے تاکہ ہاریوں،کسانوں کووڈیروں سے نجات مل سکے۔ اس موقع پر کارکنوں نے کافی دیرتک جناب الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگائے ۔ جناب الطاف حسین نے حیدرآباد، میرپورخاص ، سکھر ، نوابشاہ، ٹنڈوالہ یار اورسانگھڑزونوں کے کارکنوں اورذمہ داروں کوتمام ترمشکلات کے باوجود چٹان کی طرح ڈٹے رہنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

4/25/2024 6:03:55 PM