Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر کے عوام خصوصاً مخّیر حضرات خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کے لئےزیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں،الطاف حسین کی اپیل


ملک بھر کے عوام خصوصاً مخّیر حضرات خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کے لئےزیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں،الطاف حسین کی اپیل
 Posted on: 5/27/2016
ملک بھر کے عوام خصوصاً مخّیر حضرات خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کے لئےزیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں،الطاف حسین کی اپیل
ریاستی جبر اور طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کو اس کی فلاحی سرگرمیوں سے روکا جا رہا ہے
ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں ، ہم غریبوں ناداروں کی امدادکرنے سے بھی قاصرہورہے ہیں
خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک رجسٹرڈ فلاحی ادارہ ہے اس کو کام کرنے سے جبر اًروکا جا رہا ہے،عوام اور تاجروں کی انجمنوں کو دھمکایا جا رہا ہے 
اوورسیزمیں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کوزیادہ سے زیادہ عطیات بجھوائیں۔الطاف حسین
ؒ لندن۔۔۔27؍مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم پاکستانیوں خصوصاً مخّیر حضرات سے اپیل کی وہ غریبوں اورناداروں کی مددکرنے والے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک خصوصاًسندھ کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیوایم کافلاحی ادارہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کئی برسوں سے غریبوں، محتاجوں، ناداروں کی بلاامتیازمددکررہاہے، اس کے فلاحی ادارے دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں لیکن جب سے ایم کیوایم کے خلاف آپریشن شروع ہواہے ، ریاستی جبر کے ذریعے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کی راہ میں بھی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ،عوام جانتے ہیں کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ہسپتال ،نذیر حسین یونیورسٹی، بلڈ بینک، مردہ خانے، میت بس سروس اور ایمبولینس سروس اور غریب ومساکین اور ضر ورتمندوں کی امدادقربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی رقوم ،زکوٰۃ فطرہ اوردیگر عطیات کی مددسے ہی کی جاتی ہے لیکن گزشتہ سال قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو چرمِ قربانی جمع کرنے نہیں دی گئی،کارکنوں کوگرفتارکیاگیا،قربانی کی کھالیں قبضے میں لے لی گئیں ۔ اسی طرح گزشتہ رمضان میں بھی زکوٰۃ فطرہ آزادانہ طورپرجمع کرنے نہیں دیاگیا۔گزشتہ سال کی طرح اب پھرایم کیوایم کے اس فلاحی ادارے کوزکوٰۃ فطرہ جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ عجب تماشہ ہے کہ پاکستان میں کالعدم تنظیموں ، جہادیوں اور فرقہ وارانہ تنظیموں حتیٰ کہ نام بدل کرکام کرنے والی کالعدم تنظیموں کو تو قربانی کی کھالیں جمع کرنے ،مساجد کے باہر کیمپ اور اسٹال لگا کر زکوٰۃ فطرہ اور دیگر عطیات جمع کرنے کی مکمل آزادی ہے جبکہ دوسری جانب ایم کیوایم جوایک قانونی سیاسی جماعت ہے اورجس کافلاحی ادارہ قانونی طورپرایک رجسٹرڈ فلاحی ادارہ ہے اس کو کام کرنے سے جبر اًروکا جا رہا ہے،عوام اور تاجروں کی انجمنوں کو دھمکایا جا رہا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے کوعطیات نہ دیں حتیٰ کہ پرنٹنگ پریس تک کو کہا جا رہا ہے کہ و ہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی زکوٰۃ فطرے کی رسیدیں نہ چھاپیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک ہے صورتحال ہے اور اس کی وجہ سے نہ صرف فلاحی سرگرمیاں متاثرہورہی ہیں بلکہ ہم غریبوں ناداروں کی امدادکرنے سے بھی قاصرہورہے ہیں۔انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں خصوصاً مخّیر حضرات سے اپیل کی وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں۔ ازخود اپنے گھر والوں ، رشتہ داروں ، عزیز و اقارب، محلہ داروں غرض جن جن سے مراسم ہیں ان سے زکوٰۃ فطرہ جمع کر کے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں پہنچائیں ۔انہوں نے اوورسیزمیں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کوزیادہ سے زیادہ عطیات بجھوائیں تاکہ وہ غریب ومستحق افرادکی مدداورفلاحی سرگرمیاں جاری رکھ سکے۔

4/18/2024 3:02:07 PM