Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج سے 38 سال قبل اے پی ایم ایس او کے تحت اسی عنوان سے ایک تاریخی پمفلٹ جاری ہوا تھا جس نے ملک پر چھائی تاریکی اور سکوت کو توڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار


آج سے 38 سال قبل اے پی ایم ایس او کے تحت اسی عنوان سے ایک تاریخی پمفلٹ جاری ہوا تھا جس نے ملک پر چھائی تاریکی اور سکوت کو توڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 5/26/2016
آج سے 38 سال قبل اے پی ایم ایس او کے تحت اسی عنوان سے ایک تاریخی پمفلٹ جاری ہوا تھا جس نے ملک پر چھائی تاریکی اور سکوت کو توڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار
طالبعلم طبقہ کسی بھی ملک کا سب سے اہم طبقہ ہوتا ہے کیونکہ یہی طبقہ آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالتا ہے لیکن افسوس کہ پاکستان میں طالبعلم طبقے پر سب سے کم توجہ دی جاتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار
یونیوسٹی کیٹیگری میں حامد علی ملک، محمد اطیب اور اقبال حسین رضوی جبکہ کالج کیٹیگری میں کہکشاں انجم، عثمان ملک، طلحہ عالم نے اوّل، دوئم اور سوئم پوزیشنز حاصل کیں
اے پی ایم ایس او سیکٹر بی کے زیر اہتمام گورنمٹ کا لج فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ تقریری مقابلے کے شرکاء سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 26؍ مئی 2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سیکٹر بی کے زیر اہتمام گورنمٹ کا لج فیڈرل بی ایریا میں نوجوانوں میں تقریری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے تقریری مقابلے کا انعقاد کایا گیا۔ ’’میری آواز سنو‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریری مقابلے کے مہمان خصوصی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیز ڈاکٹر فاروق ستار تھے جبکہ اس موقع پر نامزد حق پرست چیئرمین سینٹرل ریحان ہاشمی، رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم، وائس چیئرپرسن اے پی ایم ایس او وجیہہ رؤف، کالج پرنسپل، اساتذہ کرام، اراکین مرکزی کابینہ اے پی ایم ایس او، سیکٹر بی کے ذمہ داران و کارکنان سمیت بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ تقریری مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج سے 38 سال قبل اے پی ایم ایس او کے تحت اسی عنوان سے ایک تاریخی پمفلٹ جاری ہوا تھا جس نے ملک پر چھائی تاریکی اور سکوت کو توڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ طالبعلم طبقہ کسی بھی ملک و معاشرہ کا سب سے اہم طبقہ ہوتا ہے لیکن افسوس کہ پاکستان میں طالبعلم طبقے پر سب سے کم توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے یہی طلبہ کل ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے اس لئے بحیثیت طالبعلم آپ سب پہ یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ دل لگا کر تعلیم حاصل کریں تاکہ آپ ملک کو ترقی و کامرانی سے ہمکنار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر مہمانان گرامی نے اے پی ایم ایس او کی مرکزی کابینہ کے ہمراہ اے پی ایم ایس او کے 38 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا۔ تقریری مقابلے میں یونیوسٹی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حامد علی ملک، دوسری پوزیشن محمد اطیب اور تیسری پوزیشن اقبال حسین رضوی نے حاصل کی جبکہ کالج کیٹیگری میں کہکشاں انجم نے اوّل، عثمان ملک نے دوئم، طلحہ عالم نے سوئم پوزیشنز حاصل کیں۔ تقریری مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئی جبکہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں اسناد، انعامات اور کیش پرائزز تقسیم کئے گئے۔ اسکے علاوہ اسکول کیٹیگری میں بے بی ماہم اور علیشا کو اے پی ایم ایس او سیکٹر بی کی جانب سے خصوصی انعامات اور کیش پرائز دیئے گئے۔




4/26/2024 1:28:40 AM