Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رمضان المبار ک میں زکوٰۃ ، فطرہ منتخب نمائندے ، بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین جمع کریں گے ، ڈاکٹر فاورق ستار


رمضان المبار ک میں زکوٰۃ ، فطرہ منتخب نمائندے ، بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین جمع کریں گے ، ڈاکٹر فاورق ستار
 Posted on: 5/26/2016
رمضان المبار ک میں زکوٰۃ ، فطرہ منتخب نمائندے ، بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین جمع کریں گے ، ڈاکٹر فاورق ستار 
کارکنان و ذمہ داران کو زکوٰۃ، فطرہ کی رسیدیں نہیں دی جائیں گی ، ڈاکٹر فاروق ستار 
خدمت خلق فاؤنڈیشن آئینی اور قانونی طور پر رجسٹرڈ ادارہ ہے ،رینجرز کی جانب سے زکوٰۃ ، فطرے کی وصولی سے روکنے کا عمل 
غیر آئینی و غیر قانونی ہے، ڈاکٹر فارو ق ستار 
کے کے ایف کی جانب سے زکوٰۃ ، فطرہ کی وصولی کیلئے بنک اکاوئٹ بنا کر انہیں مشتہر کیاجائے گا ، ڈاکٹر فاروق ستار 
زکوۃِ فطرہ کی وصولی کا شفاف طریقہ وضع کردیا ہے ، اب کارکنان و ذمہ داران کے گھروں پر چھاپے و گرفتار یاں نہ کی جائیں ، ڈاکٹر فارو ق ستار
نوا زشریف ، قائم علی شاہ ، جنرل بلال اور اے ڈی خواجہ ہمارے اس مثبت طریقے کی حوصلہ افزائی کریں ، ڈاکٹر فاروق ستار 
سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد 1990ء میں 68سے زائد ہماری ماؤں،بہنوں ، بیٹیوں ، بھائیوں اور بزرگوں کو سفاکانہ طریقے سے 
ریاستی جبر کے تحت قتل کیا گیا ، ڈاکٹر فاروق ستار 
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ سانحہ پکا قلعہ کی 26ویں برسی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔26، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد 1990ء میں 68سے زائد ہماری ماؤں،بہنوں ، بیٹیوں ، بھائیوں اور بزرگوں کو سفاکانہ طریقے سے ریاستی جبر کے تحت قتل کیا گیا اور ان کے لواحقین آج بھی انصاف سے محروم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن آئینی اور قانونی طور پر رجسٹرڈ ادارہ ہے ،، ہمیں زکوٰۃ ، فطرے کی وصولی سے روکنا رینجرز کا غیر آئینی و غیر قانونی عمل ہے ،اس مرتبہ رمضان المبارک میں زکوٰۃ، فطرہ صرف ایم این ایز ، ایم پی ایز ، سینیٹرز ، یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین جو ایم کیوایم کے ساتھ کے کے ایف کے رضاکار بھی ہیں انہیں صرف یہ رسیدیں دی جائیں گی جو کے کے ایف ، نذیر حسین ہسپتال، میت بس گاڑیوں ، ایمبولینس سروس کے نام سے ہوسکتیں ہیں اور ان کے نام پر مختلف اکاؤنٹس بھی قائم کئے جائیں گے،مخیر حضرات اور عوام ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی کے کے ایف سے بھر پور تعاون کریں ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبار ک میں زکوٰۃ اورفطرہ کی وصولی کا یہ طریقہ وضع کرلیا ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے جمعرات کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں سانحہ 26، 27مئی 1990ء کے شہداء کی 26ویں برسی کے موقع پر صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ پاکستان کے تمام مظلوموں کو جب تک ایک منصفانہ سیاسی ، معاشی اور معاشرتی نظام نہیں دیں گے اس وقت تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے ، ہم یہاں شہدائے پکا قلعہ حیدرآباد کی 26ویں منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں ، ، آج ہم نے اس واقعہ کی یاد کو تاز ہ کیا ہے اور یہ عزم کیا ہے کہ ہم آئندہ بھی اپنے جائز مقاصد کے حصول کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبار ک کی آمد کے اعتبار سے اس بات کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کو قائد اعظم کے ویژن کے مطابق ایک فلاحی ریاست بنانا ہے لیکن بد قسمتی سے آج اس پاکستان کو چند سو خاندانوں کی جاگیر بنا دیا گیا ہے ، تمام حکومتیں پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے میں ناکام ہوگئیں ہیں اگر کوئی پاکستان کو فلاحی ریاست بنا سکتا ہے تو وہ صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ زکوٰۃ ، خیرات کا اگر ایک اچھا نظام پاکستان میں قائم ہو تو پاکستان سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے اور پاکستان ایک فلاحی ریاست بن سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ گزشتہ سال بھی ہمارے زکوۃ، فطرہ جمع کرنے اور غریبوں کی امداد کرنے کے جذبے کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کو زکوٰۃ اور فطرہ جمع نہیں کرنے دیا گیا ، خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک آئینی اورقانونی طو رپر رجسٹرڈ ادارہ ہے اور ہماری سیاست کا محور اور مرکز بھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور ہمارافلاحی ادار ہ کے کے ایف بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے اسی مشن کو آگے بڑھا رہا ہے ، گزشتہ ایک سال میں کیونکہ زکوٰۃ اورفطرہ جمع کرنے میں رکاوٹیں حائل کی گئیں اور کھالیں جمع کرنے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ، وصولی میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ہمیں نقصان پہنچایا گیا ،اس عمل سے نذیر حسین یونیورسٹی میں تعلیم کے فروغ کی کوششیں ، لوگوں کے اعزازیئے اسکالر شپ ، نذیر حسین اسپتال ، میت بس سروس ، ایمبولینس سروس ، سرد خانے اور دیگر فلاحی کام اور اسکول حتی کہ لیبارٹریز جہاں بہت کم نرخ پر ٹیسٹ کئے جاتے ہیں متاثر ہورہے ہیں ، اب بھی اسی مقصد کیلئے پرنٹنگ پریس جہاں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی رسیدیں چھپ رہی تھیں وہاں رینجرز نے چھاپہ مارا اور تمام رسیدوں کو ضبط کرلیا ،کے کے ایف ایک آئینی اور قانونی دائرے میں کررہا ہے ، کے کے ایف کے چارٹر کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا لہٰذا ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں زکوٰۃ ، فطرے کی وصولی سے روکنا رینجرز کاغیر آئینی و غیر قانونی عمل ہے ، ہم فلاحی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں ، اور انسانی حقوق کی تنظیموں اورجمہوریت کے علمبردار وں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس کی مذمت کریں ۔ انہو ں نے کہاکہ فلاحی کاموں کو چلانے کیلئے ہمیں عوام کی ضرورت ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ تمام رکاوٹوں کے باوجود ہمیشہ کی طرح خدمت خلق فاؤنڈیشن سے رضاکارانہ طور پر تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی زورزبردستی سے زکوٰۃ ، فطرہ جمع نہیں کیا ہے یہ ہماری پالیسی نہیں ہے ، ہم رضاکارانہ طور پرفطرہ زکوٰۃ جمع کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور چیئرمین ، وائس چیئرمینز کو کے کے ایف کے ٹرسٹیز کی طرف سے یہ اختیار دیاجائے گا کہ وہ کے کے ایف کیلئے زکوٰۃ ، فطرہ جمع کرسکتے ہیں یہ مکمل آئینی وقانونی کام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی حکومت ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، صوبائی وزیر داخلہ انور سیال ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنا ایک طریقہ وضع کیا ہے اور اسے مشتہر کیا ہے اور عوام میں اور مخیر حضرات کو گائیڈنس دی ہے کہ وہ کس طرح کے کے ایف کی مدد کرسکتے ہیں اور کے کے ایف کے فلاحی کاموں میں کس طرح ہاتھ بٹاسکتے ہیں اس کے لئے یہ شفاف طریقہ وضع کیاگیا ہے ۔ گزشتہ چند دنوں سے ہمارے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز کردیا گیا ہے تاکہ رمضان میں زکوٰۃ ، فطرہ کی و.صولی میں رکاوٹ ڈالی جائے ۔انہوں نے کہاکہ زکوٰۃ ، فطرے کی وصولی کیلئے ہم نے مثبت طریقہ اختیار کرلیا ہے تو نوا زشریف ، قائم علی شاہ ، جنرل بلال اور اے ڈی خواجہ ہمارے اس طریقے کی عزت کریں گے اور ہمارے کام میں رکاوٹ نہیں ڈالیں، ، بلاجوز رضاکاروں اور کارکنوں کی گرفتاریاں نہیں کی جائیں ، ہم کارکنان کو زکوٰۃ ، فطرہ کی رسید نہیں دے رہے ہیں ، اب خدارا ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے نہ مارے جائیں ان رسیدوں کو ایسا بنا دیا گیا تھا جیسے کوئی ایسی چیز ہو جس پر پابندی ہے ، اسی وجہ سے ہم نے رسیدوں کا چکر ختم کردیا ۔

4/26/2024 12:38:16 AM