Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم طالبان کوختم کرنے کیلئے امریکہ سے فوجی امداد لیتے ہیں لیکن دوسری طرف طالبان کو پناہ دیتے ہیں۔الطاف حسین


ہم طالبان کوختم کرنے کیلئے امریکہ سے فوجی امداد لیتے ہیں لیکن دوسری طرف طالبان کو پناہ دیتے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 5/26/2016
ہم طالبان کوختم کرنے کیلئے امریکہ سے فوجی امداد لیتے ہیں لیکن دوسری طرف طالبان کو پناہ دیتے ہیں۔الطاف حسین
ملااخترمنصور، اسامہ بن لادن، خالدشیخ محمداورالقاعدہ اورطالبان کے دیگربڑے بڑے لوگوں کوپاکستان میں مارا گیایا پکڑا گیا
جب امریکہ پاکستان کایہ دہراعمل دیکھے گاتوکیاوہ دیکھ کرخوش ہوگا؟ کیاوہ خودکارروائی نہیں کرے گا؟
ہمارے بزرگوں نے کوٹہ لینے کیلئے پاکستان نہیں بنایاتھا ،ہم کوٹہ سسٹم کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے 
ہمیں کوٹہ سسٹم ، کرپشن، جاگیردارانہ نظام، مذہبی انتہاء پسندی ، طالبان ، القاعدہ ،داعش اور فرقہ پرست تنظیموں سے پاک پاکستان چاہیے،
ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے
ہمارے صوبے میں کسی بھی مذہب ،عقیدے کے ماننے والے یاکسی بھی قومیت کے لوگوں کا وہی حق ہوگا جواردوبولنے والوں کا ہوگا 
صوبہ سندھ میں دس سال کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کیاگیا تھا جو 60 برس گزرجانے کے باوجود آج بھی نافذ ہے
لاکھوں افغان، ازبک، تاجک اورنجانے کس کس ملک کے باشندوں کوپاکستان میں لاکربسادیاگیا
45سالوں سے بنگلہ دیش میں ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار نے والے پاکستانیوں کووطن نہیں لایاجاتا
سانحہ پکا قلعہ کے شہداء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو قاتلوں سے قرآن وسنت کی روشنی میں قصاص لیں گے
نوجوان نسل سانحہ پکا قلعہ اور دیگرسانحات کی تفصیلات سے آگاہی کیلئے اپنے بزرگوں سے دریافت کریں اور کتابچوں کا مطالعہ کریں
ایم کیوایم کے ذمہ داران تجارتی وکاروباری شخصیات سے رابطہ کرکے سانحہ پکاقلعہ کے شہداء کی یادگارکی تعمیر کرائیں
سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کی 16 ویں برسی پرکراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر،نواب شاہ، سانگھڑ اور ٹنڈوالہیار میں اجتماعات سے خطاب
لندن۔۔۔26،مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے واشگاف الفاظ میں کہاہے کہ ہمارے بزرگوں نے کوٹہ لینے کیلئے پاکستان نہیں بنایاتھا ،ہم کوٹہ سسٹم کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے ، ہمیں کوٹہ سسٹم ، کرپشن، جاگیردارانہ نظام، مذہبی انتہاء پسندی ، طالبان ، القاعدہ ،داعش اور فرقہ پرست تنظیموں سے پاک پاکستان چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے لئے علیحدہ صوبہ ضروربنائیں گے اور اس مقصد کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 16 ویں برسی کے سلسلے میں کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر،نواب شاہ، سانگھڑ اور ٹنڈوالہیار میں منعقدہ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات سے بیک وقت ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماعات میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ 
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 26 اور27 مئی 1990ء کو پکا قلعہ حیدرآباد میں دو روز تک آگ اور خون کی ہولی کھیلی گئی ، پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سندھ کی جیلوں سے خطرناک ڈاکوؤں اورجرائم پیشہ عناصر کو پولیس کی وردیاں پہنا کرپکا قلعہ پر چڑھائی کی گئی،پانی ، بجلی ، گیس اور ٹیلی فون لائن کاٹ کرپکاقلعہ کے مکینوں کو بنیادی سہولیات سے محروم کیاگیا، چھاپوں کے دوران سفاک درندوں نے دروازے توڑے اورزبردستی گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں اور خواتین کی بے حرمتی کی ۔ جب ان یزیدی مظالم کے خلاف بزرگ مہاجرخواتین اپنے سروں پر قرآن مجید لیکر حملہ آوروں کے سامنے آئیں اور انہیں قرآن مجید کا واسطہ دینے لگیں تو سفاک قاتلوں نے قرآن مجید کا بھی احترام نہیں کیااورگولیاں برساکر قرآن مجید اور انہیں سینے سے لگانے والی خواتین کو شہید کردیالیکن ان شہداء کے کسی ایک قاتل کوبھی گرفتارنہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پکا قلعہ کے شہداء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ، اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو پکا قلعہ میں قتل عام کرنے والوں سے قرآن وسنت کی روشنی میں قصاص لیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سانحہ پکاقلعہ کے وقت جو لوگ پیدا نہیں ہوئے تھے انہیں شائد اس قیامت کا اندازہ بھی نہیں ہوگا ۔ انہوں نے نوجوان نسل پرزوردیا کہ سانحہ پکا قلعہ اور دیگرسانحات کی تفصیلات سے آگاہی کیلئے نہ صرف اپنے بزرگوں سے دریافت کریں بلکہ اس سلسلے میں کتابچوں کابھی مطالعہ کریں تاکہ وہ اور آنے والی نسلیں مہاجرنعرہ لگانے کی وجوہات جان سکیں۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران کو تاکید کی کہ وہ تجارتی وکاروباری شخصیات سے رابطہ کرکے ان سے درخواست کریں کہ وہ اپنی نگرانی میں سانحہ پکاقلعہ کے شہداء کی یادگارکی تعمیر کرائیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم تمام قومیتوں ، مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور کسی کے بھی خلاف نہیں ہے کیونکہ یہ اختلاف ہمارے مزاج کا حصہ ہی نہیں ہے ۔بانیان پاکستان نے یہ نہیں سوچا کہ وہ اردوبولنے والے ہیں اور پاکستان جس جغرافیہ میں قائم ہوگا وہاں کوئی اردوبولنے والا نہیں ہے، اس حقیقت کے باوجود انہوں نے نہ صرف قیام پاکستان کیلئے عملی جدوجہد کی بلکہ 20لاکھ جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیالیکن افسوس کہ ان کی قربانیوں کااحترام نہیں کیاگیااورانہیں اورانکی اولادوں کوان کے حقوق سے محروم کردیاگیا،ان کے ساتھ کوٹہ سسٹم اوردیگراقدامات کے ذریعے کھلی ناانصافیاں کی گئیں۔ یہ ظلم وستم کی انتہاء ہے کہ صوبہ سندھ میں دس سال کیلئے کوٹہ سسٹم نافذ کیاگیا تھا جو 60 برس گزرجانے کے باوجود آج بھی نافذ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے کوٹہ لینے کیلئے پاکستان نہیں بنایاتھا، ہم کوٹہ سسٹم کو کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کریں گے اوراپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جناب الطاف حسین نے واشگاف الفاظ میں کہاکہ ہمیں کوٹہ سسٹم ، کرپشن، جاگیردارانہ نظام، مذہبی انتہاء پسندی ، طالبان ، القاعدہ ،داعش اور فرقہ پرست تنظیموں سے پاک پاکستان چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے اور ملک میں نئے نئے صوبے قائم کرکے ہی پاکستان کو مضبوط ومستحکم بنایاجاسکتا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے کہ وہ اردوبولنے والوں کیلئے بھی علیحدہ صوبہ قائم کرے کیونکہ اب ہم نے عہد کرلیا ہے کہ ہم اپنے لئے علیحدہ صوبہ ضروربنائیں گے اور اس مقصد کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک باالطاف حسین کے لوگوں کی حکومت آجائے تو ہم مذہبی رواداری کاماحول قائم کریں گے کہ پورے شہرمیں کسی سنی فقہ کے شخص کونمازپڑھنی ہوگی تووہ کسی امام بارگاہ میں جاکراداکرسکے گااوراگرکسی شیعہ کونمازاداکرنی ہوگی تووہ نزدیک واقع کسی بھی مسجد میں جاکربلاخوف وخطرنماز اداکرسکے گا۔کسی بھی فقہ یامسلک کاماننے والاکہیں بھی کوئی خوف یاڈرمحسوس نہیں کرے گا۔شیعہ سنی ہی نہیں بلکہ اسماعیلی، بوہری، احمدی، پارسی ، ہندو ،سکھ ، عیسائی ، کسی بھی مذہب ،مسلک یاعقیدے کے ماننے والے یاکسی بھی قومیت کے لوگوں کاہمارے صوبے میں وہی حق ہوگا جواردوبولنے والوں کا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ختم ہوجائیں یاپھر متحد ہوکراپنے حقوق کے حصول کی جدوجہدکوکامیاب بنالیں تاکہ کوئی بھی ہمیں اورہمارے بچوں کوغلام نہ بناسکے۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ مشرقی پاکستان میں رہنے والے وہ اردوبولنے والے جنہوں نے 1971ء میں پاکستان کاساتھ دیاجومشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بن جانے کے بعد آج 45سالوں سے وہاں ریڈکراس کے کیمپوں میں کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں لیکن انہیں پاکستان نہیں لایاجاتااس کے بجائے افغان، ازبک، تاجک اورنجانے کس کس ملک کے لاکھوں باشندوں کوپاکستان میں لاکربسادیاگیا، ہم نے بہت مطالبہ کیاکہ انہیں ان کے وطن واپس بھیجا جائے لیکن ایسا نہیں کیاگیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ چھ روزقبل طالبان کے امیرملااخترمنصورکوبلوچستان کے علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں مار دیاگیا، ہم ایک طرف تو امریکہ سے طالبان کوختم کرنے کیلئے فوجی امداد اورپیسہ لیتے ہیں لیکن دوسری طرف طالبان کواپنے ہاں پناہ دیتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ملااخترمنصورکی طرح القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن، خالدشیخ محمداورالقاعدہ اورطالبان کے دیگربڑے بڑے لوگوں کوپاکستان میں مارا گیایا پکڑا گیا، جب امریکہ پاکستان کایہ دہراعمل دیکھے گاتوکیاوہ دیکھ کرخوش ہوگا؟ کیاوہ خودکارروائی نہیں کرے گا؟انہوں نے کہاکہ پاکستان میں موجود طالبان ، القاعدہ اوردیگر بین الاقوامی تنظیموں کے لوگوں کوپکڑنے کے بجائے کراچی ، حیدرآباد میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے اورانہیں تشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے، ان کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے، جب میں اس پر احتجاج کرتاہوں توشکایت ہوتی ہے ۔ انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل 
راحیل شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے لئے الطاف حسین اورایم کیوایم حاضر ہے ، آپ ایم کیوایم کواپنے ساتھ ملائیے،ایم کیوایم کے کارکنان پاکستان کی خاطرآپ کی ہرطرح کی مددکرنے حتیٰ کہ اپنی جان تک قربان کرنے کیلئے تیارہیں۔ جناب الطا ف حسین نے سانحہ پکاقلعہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر ممتازعالم دین سینیٹرمولاناتنویرالحق تھانوی نے شہدائے پکاقلعہ سمیت تحریکی
جدوجہدکے تمام شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔


کراچی تصاویر









  حیدرآباد، تصاویر


ٹنڈوالہیار تصاویر



میرپورخاص تصاویر


4/19/2024 3:28:22 AM