Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ پکا قلعہ ظلم و بربریت کا ایسا مذموم واقعہ ہے کہ اسے فرامو ش نہیں کیا جاسکتا۔ الطاف حسین


سانحہ پکا قلعہ ظلم و بربریت کا ایسا مذموم واقعہ ہے کہ اسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/26/2016
سانحہ پکا قلعہ ظلم و بربریت کا ایسا مذموم واقعہ ہے کہ اسے فرامو ش نہیں کیا جاسکتا۔ الطاف حسین
سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد ملک کی تاریخ میں جمہوری دور کا وہ گہرا زخم ہے جوآج بھی تازہ ہے۔ الطاف حسین
حیدرآباد کے پکا قلعہ میں پولیس آپریشن کے نام پرظلم وبربریت کاجوبازارگرم کیاتھاوہ پاکستان کی تاریخ کاسیاہ باب ہے
اتنے بڑے واقعہ کے باوجود معصوم شہریوں کے شہیدکرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی
معصوم وبے گناہ مہاجروں کے خون سے ہولی کھیلنے والے سفاک اہلکاروں اوراس کارروائی کاحکم دینے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے
سانحہ پکا قلعہ26، 27مئی 1990ء کے شہداء کی 26ویں برسی کے موقع پر قائدتحریک الطا ف حسین کاشہداء کو خراج عقیدت
حق پرست شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی ۔الطاف حسین
لندن۔۔۔25، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ26، 27مئی 1990ء کے شہداء کو زبرست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ حق پرست شہداء کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی ۔ سانحہ پکا قلعہ حیدآباد کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد ملک کی تاریخ میں جمہوری دور کا وہ گہرا زخم ہے جوآج بھی تازہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 26، 27مئی 1990ء کو اس وقت کی حکومت نے حیدرآباد کے پکا قلعہ میں پولیس آپریشن کے نام پرظلم وبربریت کاجوبازارگرم کیاتھاوہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے، اس روزپکاقلعہ کی بجلی، پانی اور گیس کی سپلائی بند کرکے پکاقلعہ کے گھروں پرچڑھائی کی گئی اور فائرنگ کرکے کئی بے گناہ مہاجروں کو شہید کیا گیا۔ جب اگلے روزیعنی 27مئی 1990ء کو پکاقلعہ کی خواتین نے سروں پرقرآن مجید رکھ کراحتجاج کیا اور آپریشن بند کرنے کی دہائیاں دیں توحکومت کی ایماء پر پولیس اہلکاروں نے خواتین پرگولیاں چلائیں جس سے کئی خواتین بھی شہید ہوئیں۔ سرکاری اہلکاروں نے شہید ہونے والوں کے جنازے بھی نہیں اٹھانے دیے جس کی وجہ سے ان شہیدوں کو پکا قلعہ کے احاطے ہی میں سپردخاک کرناپڑا۔اتنے بڑے واقعہ کے باوجود معصوم شہریوں کے شہید کرنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اوراس واقعہ میں شہیدہونے والوں کے لواحقین کوآج تک انصاف نہیں مل سکا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ سانحہ پکاقلعہ ظلم وبربریت کاایسا مذموم واقعہ ہے کہ اسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کے شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے ، شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد میں معصوم وبے گناہ مہاجروں کے خون سے ہولی کھیلنے والے ظالم اور سفاک اہلکاروں اوراس کارروائی کاحکم دینے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

4/26/2024 8:59:57 PM