Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم حیدرآباد کے سابق سیکٹر انچارج ندیم قاضی کو فی الفور رہا کیاجائے ، رابطہ کمیٹی


ایم کیوایم حیدرآباد کے سابق سیکٹر انچارج ندیم قاضی کو فی الفور رہا کیاجائے ، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/24/2016
ایم کیوایم حیدرآباد کے سابق سیکٹر انچارج ندیم قاضی کو فی الفور رہا کیاجائے ، رابطہ کمیٹی
ندیم قاضی کی بلاجواز گرفتاری ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا تسلسل ہے ، رابطہ کمیٹی
پولیس او رسی آئی اے کے اہلکاروں نے بورڈآفس حیدرآباد میں چھاپہ مارکرندیم قاضی کو بلاجواز گرفتارکیا، رابطہ کمیٹی
ذمہ داروں ،کارکنوں اورمنتخب عوامی نمائندوں کو گرفتارکرکے ان پر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالاجارہا ہے، رابطہ کمیٹی
غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں سے پرعزم ذمہ داروں اور کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔24، مئی2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حیدرآباد زون کے سابق سیکٹر انچارج ندیم قاضی کی بلاجوا ز گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس قسم کے واقعات کو ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا تسلسل قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم حیدرآباد سیکٹر G کے سابق انچارج ندیم قاضی ولد قاضی معین الدین بورڈآفس حیدرآباد میں ملازمت کرتے ہیں ، آج ڈبل کیبن ویگو گاڑی اور متعددپولیس موبائلوں میں سوارپولیس او رسی آئی اے کے اہلکاروں نے بورڈآفس حیدرآباد میں چھاپہ مارکرندیم قاضی کو بلاجواز گرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ،کارکنوں اورمنتخب عوامی نمائندوں کو گرفتارکرکے ان پر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالاجارہا ہے اور ندیم قاضی کی گرفتاری بھی اسی سازش کا تسلسل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ غیرقانونی چھاپوں اور گرفتاریوں سے نہ تو ایم کیوایم کے پرعزم ذمہ داروں اور کارکنوں کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں اورنہ ہی اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کارکنان وعوام کو حق پرستانہ جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ ندیم قاضی کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاری کا نوٹس لیاجائے، انہیں فی الفور رہاکیاجائے اورایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند کرایاجائے ۔

4/19/2024 5:41:14 PM