Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوشہروفیروز میں وڈیرے کی جانب سے غریب مزدوروں پر تشدداورغیرانسانی سزا کے خلاف کل بروزجمعہ شام چاربجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کااعلان


نوشہروفیروز میں وڈیرے کی جانب سے غریب مزدوروں پر تشدداورغیرانسانی سزا کے خلاف کل بروزجمعہ شام چاربجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کااعلان
 Posted on: 5/19/2016
نوشہروفیروز میں وڈیرے کی جانب سے غریب مزدوروں پر تشدداورغیرانسانی سزا کے خلاف کل بروزجمعہ شام چاربجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کااعلان
اس سے نہ صرف انسانیت کی تذلیل ہوئی ہے بلکہ اس منظر کودیکھ کر زمین وآسمان لرزاٹھے ہیں۔ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ
اس ظالمانہ واقعہ کے خلاف سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بھی آوازاٹھائی جائے گی۔ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ
ظالم وڈیرے کے خلاف تشدداور اقدام قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں اوراسے جیل میں عام قیدیوں کے ساتھ رکھاجائے
حکومت اورعدلیہ کے سامنے یہ مقدمہ بغیرکسی کانٹ چھانٹ کے حقائق کی روشنی میں پیش کیاجائے 
سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ نوشہروفیروزمیں پیش آنے والے انسانیت کی تذلیل کے اس واقعہ کاازخودنوٹس لیا جائے
ظالم وڈیرے اوراس کے جرگہ میں شریک تمام افراد کوگرفتارکیاجائے اور اورسخت سے سخت سزادی جائے۔ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ
اس ظلم میں وڈیرے کاساتھ دینے والے مقامی پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ
سندھ سمیت پورے ملک میں جرگوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے، غیرقانونی جرگوں کے نام پر وڈیروں اور جاگیرداروں کی جانب سے غریب ہاریوں، کسانوں اور مزدوروں پرڈھائے جانے والے مظالم کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ
قانون اورآئین کے تحت اس ظالم وڈیرے کوسخت سے سخت سزادی جائے اورکراچی شہرمیں اس کے داخلے پر پابندی لگائی جائے
انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس ظالمانہ واقعہ کے خلاف آوازاحتجاج بلند کریں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔ 19 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے شہرنوشہروفیروز میں مقامی وڈیرے کی جانب سے گدھاگاڑی چلانے والے غریب مزدوروں پر تشدداورغیرانسانی سزا دیئے جانے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس انسانیت سوزواقعہ کے خلاف کل بروزجمعہ کوشام چاربجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کااعلان کیا ہے۔ اس بات کااعلان آج خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ نے پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان محترمہ زریں مجید اوراسماعیل قریشی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ نے کہاکہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو 98 فیصد غریب ومتوسط طبقہ کی نمائندگی کرتی ہے اور ان کے جائز حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ملک وقوم پرمسلط فرسودہ جاگیردارانہ ،وڈیرانہ ، سردارانہ اور بے لگام سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کیلئے جدوجہدایم کیوایم کے منشور کاحصہ ہے لہٰذا ایم کیوایم نے جاگیرداروں اوروڈیروں کے ظلم وبربریت کے خلاف ہمیشہ ہر فورم پرآوازاحتجاج بلند کی ہے ۔ انہوں نے سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں پیش آنے والے انسانیت سوز اور انتہائی لرزہ خیز واقعہ کی تفصیل بیان کراتے ہوئے کہاکہ مقامی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نوشہروفیروز میں غلطی سے ایک وڈیرے محمد بخش مغیجوکی پجیروسے ایک گدھا گاڑی ٹکراگئی جس پر اس وڈیرے اور اس کے غنڈوں نے گدھاگاڑی چلانے والے دو مزدور بھائیوں ایازمیمن اور سہیل میمن کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ یہ دونوں غریب مزدور بھائی ہاتھ جوڑ کر اس غلطی کی معافیاں مانگتے رہے لیکن سفاک وڈیرے کو ان پر زرہ برابر بھی رحم نہ آیا اور انہیں تشددکا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیاجہاں ان پرمزیدتشددکیاگیا ۔ غریب مزدوروں پر ظلم وتشدد کے باوجود وڈیرے محمد بخش مغیجو کی چنگیزیت کو قرارنہ آیا اور وہ غریب مزدوروں کو تھانے سے اپنی اوطاق میں لے آیا جہاں غیرقانونی جرگہ طلب کرکے جرگے میں موجودپچاس سے زائد افراد کے سامنے ان غریب مزدوروں کو انتہائی ذلت آمیز سزا سنائی گئی۔ ظالم وسفاک وڈیرے نے غیرقانونی وغیرآئینی جرگے کے ذریعہ یہ انسانیت سوز فیصلہ کرایا کہ وڈیرے کی گاڑی سے گدھاگاڑی ٹکرانے کی سزا کے طور پر دونوں غریب مزدور بھائیوں ایاز میمن اور سہیل میمن پورے جرگے کے سامنے وڈیرے محمد بخش مغیجو کے جوتے منہ میں اٹھاکر وڈیرے کے پاس جائیں اور اس کے قدموں پر گر کراوراس کے پیروں پرسررکھ کراس سے معافی مانگیں ۔ جرگے کے سفاکانہ اور ظالمانہ فیصلے کے سامنے غریب مزدورقطعی بے بس تھے اور انہیں اپنی جاں بخشی کیلئے اس ذلت آمیز سزا کوقبول کرتے ہوئے اس سفاک وڈیرے محمد بخش مغیجو کے جوتے منہ میں دباکر اس کے پیروں پر گر کر معافی مانگنی پڑی ۔ ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ نے اس واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہیہ واقعہ صرف دوغریب گدھاگاڑی چلانے والے نوجوانوں پر ظالم وڈیرے کے بہیمانہ تشددکاواقعہ نہیں ہے بلکہ جس طرح دونوں غریب بھائیوں کو جرگے کے ظالمانہ فیصلے کے تحت وڈیرے کے جوتے کومنہ میں لیکروڈیرے کے پاؤں پکڑنے اوراس کے پیروں پرسررکھوایاگیاہے اس سے نہ صرف انسانیت کی تذلیل ہوئی ہے بلکہ اس منظر کودیکھ کر زمین وآسمان لرزاٹھے ہیں۔ انسانیت کی تذلیل کے اس المناک واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جیسے ہی یہ انسانیت سوز واقعہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے علم میں آیااورہم نے انسانیت کی تذلیل کے ان افسوسناکمناظرکودیکھاتورابطہ کمیٹی نے فوراً اجلاس طلب کرکے اس واقعہ پرآوازاحتجاج بلندکرنے کا فیصلہ کیا۔رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق وڈیرے کی جانب سے غریب مزدوروں پرکئے جانے والے اس ظلم وتشدداورغیرانسانی سلوک کے خلاف کل بروز جمعہ شام 4بجے کراچی پریس کلب پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گااوراس انسانیت سوزواقعہ پر بھرپوراحتجاج کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ظالمانہ واقعہ کے خلاف سندھ اسمبلی، قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بھی آوازاٹھائی جائے گی۔ ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ نے حکومت سندھ سے پرزورمطالبہ کیا کہ غریب گدھاگاڑی والوں کے ساتھ انسانیت سوزسلوک کرنے والے ظالم وڈیرے محمدبخش مغیجوکو نہ صرف فی الفور گرفتارکیاجائے بلکہ غریب نوجوانوں پر وحشیانہ تشددکرنے پر ظالم وڈیرے کے خلاف تشدداور اقدام قتل کے مقدمات قائم کئے جائیں اوراسے جیل میں اے کلاس یابی کلاس دینے کے بجائے عام قیدیوں کے ساتھ رکھاجائے اورسخت سے سخت سزادی جائے۔ حکومت اورعدلیہ کے سامنے یہ مقدمہ بغیرکسی کانٹ چھانٹ کے حقائق کی روشنی میں پیش کیاجائے اورگواہ کے طورپراے آروائی نوشہروفیروز کے نمائندے کوبھی طلب کیاجائے جس نے اس سارے ظلم کی داستان میڈیاپر بیان کی ہے ۔ ڈاکٹرعبدالقادرخانزادہ نے کہاکہ جب ملک عدلیہ موجود ہے ، سپریم کورٹ ، ہائیکورٹس اورسیشن کورٹس موجود ہیں توپھرجرگہ کے نام پر قائم کی جانے والی اس قسم کی عدالتیں سراسرغیرقانونی ہیں لہٰذا ایم کیوایم سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ سے بھی اپیل کرتی ہے کہ نوشہروفیروزمیں پیش آنے والے انسانیت کی تذلیل کے اس واقعہ کاازخودنوٹس لیا جائے، ظالم وڈیرے اوراس کے جرگہ میں شریک تمام افراد کوگرفتارکیاجائے ۔اس ظلم میں وڈیرے کاساتھ دینے والے مقامی پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور سندھ سمیت پورے ملک میں اس قسم کے جرگوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے اوران غیرقانونی جرگوں کے نام پر وڈیروں اور جاگیرداروں کی جانب سے غریب ہاریوں، کسانوں اور مزدوروں پرڈھائے جانے والے مظالم کاسلسلہ بندکیاجائے ۔ قانون اورآئین کے تحت اس ظالم وڈیرے کوسخت سے سخت سزادی جائے اورکراچی شہرمیں اسکے داخلے پر پابندی لگائی جائے ۔اوراگراس سفاک اورظالم وڈیرے نے ضداورہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کارخ کیاتوردعمل کی ذمہ داری حکومت سندھ اور پولیس پر عائدہوگی۔ کراچی کے نوجوان، مائیں، بہنیں اوربزرگ غریبوں کے ساتھ اس ظالمانہ سلوک کوکسی بھی قیمت پربرداشت نہیں کریں گے اورشہرمیں ایسے ظالم وڈیروں کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کارکنان و عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ظالمانہ واقعہ کے خلاف کل بروزجمعہشام چاربجے کراچی پریس کلب پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کہ وہ بھی ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں اور اس ظالمانہ واقعہ کے خلاف آوازاحتجاج بلند کریں اور بیانات، مظاہروں اورسیمینارزکے ذریعے لوگوں کواس ظلم وبربریت سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نوشہروفیروزمیں ظالم وڈیرے کے انسانیت سوزسلوک کانشانہ بننے والے بھائیوں ایازمیمن اورسہیل میمن سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں اورانہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم اس ظلم پر ہرسطح پر آوازاحتجاج بلندکریں گے۔ 

4/24/2024 3:21:01 PM