Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت کی جانب سے پیٹرول، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


حکومت کی جانب سے پیٹرول، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 9/1/2013 1
موجودہ حکومت سے عوام یہ امید رکھے ہوئے تھے کہ وہ عوام کے استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی روش اختیار نہیں کرے گی، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عوام دشمن فیصلہ فی الفور واپس لے کر عوام کو سبسڈی دی جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم

کراچی ۔۔۔یکم ، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت کی جانب سے پیٹرول ، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نئی منتخب عوامی حکومت نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک بھر کے عوام کو مایوس کردیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ مہنگائی ، بیروزگاری اور دہشت گردی کا شکار ملک بھر کے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول پہلے ہی مشکل تھا اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے در اضافے کی مشق برقرار رکھ کر ایک بار پھر عوام سے باعزت طریقے سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیاجبکہ موجودہ حکومت سے عوام یہ امید رکھے ہوئے تھے کہ وہ عوام کے استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کی روش اختیار نہیں کرے گی اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت بجلی ، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات میں عوام کو ریلیف فراہم کرے گی لیکن موجودہ حکومت کے اقدامات اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ عوام نے موجودہ حکومت سے جو توقعات وابستہ کررکھی تھیں وہ پوری ہوتی نظر نہیں آتی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کا طوفان ہے اور اس صورتحال کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے ، اور اس اضافے سے براہِ راست عوام ہی متاثر ہونگے ، اشیائے صرف کی قیمتوں ، ٹرانسپورٹ کرایوں سمیت دیگر شعبوں میں مہنگائی کی شرح خطرناک حد تک بڑھے گی اور اس میں بے لگام اضافہ ہوگا ۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف سے مطالبہ کیا کہہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عوام دشمن فیصلہ نہ صرف فی الفور واپس لیاجائے بلکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مد میں مزید سبسڈی کے مثبت اور عملی اقدامات بروئے کار لائے ۔



5/18/2024 1:17:03 PM