Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاپتہ افراد کامعاملہ خالصتاً انسانی مسئلہ ہے، قائد تحریک الطاف حسین


لاپتہ افراد کامعاملہ خالصتاً انسانی مسئلہ ہے، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 8/30/2013
لاپتہ افراد کامعاملہ خالصتاً انسانی مسئلہ ہے، قائد تحریک الطاف حسین
مہذب اور جمہوری معاشرے میں شہریوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کردینابنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ایم کیوایم ، لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے کرب اور اذیت کو بخوبی محسوس کرسکتی ہے کیونکہ اس کے 28 کارکنان کو مختلف ادوار حکومت میں ان کے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا۔
ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ آج بھی اپنے پیاروں سے ملنے کی آس میں تڑپ رہے ہیں
بلوچستان کے لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کراکر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے، ارباب اختیار واقتدار سے مطالبہ
لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر قائد تحریک الطاف حسین کا بیان
لندن۔۔۔30، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کامعاملہ خالصتاً انسانی مسئلہ ہے اور ایک مہذب اور جمہوری معاشرے میں شہریوں کو گرفتارکرکے لاپتہ کردینابنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ لاپتہ افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ماورائے آئین اقدامات کرکے شہریوں کو گرفتارکرنا، انہیں عدالت میں پیش نہ کرنا، لاپتہ کردینا اور پھر لاپتہ افراد کی لاشوں کاملنا ملک بھر کے انسانیت اور جمہوریت پسند عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کے اہل خانہ جس ذہنی کرب اور اذیت سے گزررہے ہیں ایم کیوایم ، اس کرب اور اذیت کو بخوبی محسوس کرسکتی ہے کیونکہ ایم کیوایم کے 28 کارکنان کو مختلف ادوار حکومت میں ان کے اہل خانہ کے سامنے گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا اوران کے بارے میں آج تک نہیں بتاجارہا ہے کہ وہ زندہ بھی ہیں یا شہید کردیئے گئے ہیں، ان لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ آج بھی اپنے پیاروں سے ملنے کی آس میں تڑپ رہے ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایاجائے اور معاملات کو پوائٹ آف نوریٹرن تک پہنچنے سے پہلے دانشمندی اور عقلمندی کامظاہرہ کرکے مظلوموں کو انصاف فراہم کیاجائے۔ جناب الطاف حسین نے ارباب اختیار واقتدار سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کو فی الفور بازیاب کرایا جائے ، انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ فی الفور بندکرایا جائے ۔

5/18/2024 8:16:54 PM