Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یونیورسٹیز بل شہری علاقوں کے طلباء کے میرٹ کا قتل ہے، اے پی ایم ایس او


یونیورسٹیز بل شہری علاقوں کے طلباء کے میرٹ کا قتل ہے، اے پی ایم ایس او
 Posted on: 8/29/2013
یونیورسٹیز بل شہری علاقوں کے طلباء کے میرٹ کا قتل ہے، اے پی ایم ایس او
حکومت نے بل پاس کرکے تعصب کی تمام حدود پار کردی ہیں
گزشتہ 66 برسوں سے حکمران صوبے کی تعلیمی ضروریات کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں
طلباء کا تعلیمی استحصال بند نہ ہوا تو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے پہ مجبور ہوں گے
اے پی ایم ایس او کی سندھ یونیورسٹیز لاء بل 2013ء کی مخالفت
کراچی ۔۔۔29، اگست2013ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے سندھ میں سرکاری جامعات اورآئی بی اے سمیت دیگرتعلیمی اداروں کے ترمیمی بل کو یکسر الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے صوبہ بھر میں احتجاج کرنے کا عندیہ دیا ہے ۔ایک بیان میں مرکزی کابینہ کا کہا کہ سندھ یونیورسٹیز لازبل 2013ء ،صوبے کے شہری علاقوں کے طلباء کے میرٹ کا قتل ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا ۔انھوں نے کہا کہ اس بل کو پاس کر کے کراچی کی تین بڑی سرکاری جامعات میں مقامی طلبا ء کی مخصوص نشستیں ختم کر دی گئی ہیں اور اسی طرح کراچی کے علاوہ حیدر آباد ،میر پور خاص میں جامعات کے قیام کو روکا جارہا ہے۔انھوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے طلبا ء کے ساتھ امتیازی سلوک کوئی نئی با ت نہیں ہے اس سے قبل بھی داؤد انجینئرنگ کالج میں کراچی میں مقامی طلباء کی سیٹوں کی تعداد محض 30ہے جبکہ دیہی علاقوں کے طلباء کیلئے 174نشستیں مختص ہیں لیکن موجودہ حکومت نے اس بل کو پاس کرکے تعصب کی تمام حدود پار کردی ہیں،انکا کہنا تھا کہ گزشتہ 66برسوں سے حکمران دیہی علاقوں کی تعلیمی ضروریات کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں اور آج انھوں نے اس بل کے ذریعے شہری علاقوں کی جامعات کو بھی تاریکیوں میں دھکیلنے کا اقدام کیا ہے جو قابل مذمت ہے۔انھوں نے جامعات میں تقرریوں اور تبادلوں و دیگر اختیارات وزیر اعلیٰ کو منتقل کرنے اور صوبائی وزارت تعلیم کی جانب سے مہرا ن یونیورسٹی اور ڈاؤیونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تبدیلی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ بل پر نظر ثانی کر کے شہری علاقوں کے تعلیمی اداروں میں میر ٹ کا قتل بند کیا جائے بصورت دیگراپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہوں گے ۔انھوں نے STEVTAکے قیام اور اس کی تعصبانہ پالیسیوں پر بھی شدید احتجاج کیا اورحکومت سے حیدر آباد میڈیکل کالج کے فی الفور قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے شہری علاقوں کے طالبعلموں اور اساتذہ کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

5/18/2024 6:19:27 PM