Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رینجرز کی حراست میں ڈاکٹر فاروق ستار کے کورآڈینیٹر آفتاب حسین کی شہادت کی شدید مذمت


رینجرز کی حراست میں ڈاکٹر فاروق ستار کے کورآڈینیٹر آفتاب حسین کی شہادت کی شدید مذمت
 Posted on: 5/4/2016 1
رینجرز کی حراست میں ڈاکٹر فاروق ستار کے کورآڈینیٹر آفتاب حسین کی شہادت کی شدید مذمت
اگر ایم کیو ایم راء کی ایجنٹ ہوتی تو آج لاہور ہائی کورٹ کے وکلاء کی کثیر تعداد پارٹی میں شامل نہ ہوتی
ایم کیو ایم میں خواتین کو عزت جبکہ تحریک انصاف میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جاتاہے 
آفاق احمد شہداء کے خاندانوں سے معافی مانگیں پھر قائد تحریک الطاف حسین فیصلہ کرینگے
ایم کیو ایم سے عزت اور شہرت حاصل کرنے والے آج نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں
سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ہمارے ذمہ داران و کارکنان کے جعلی پریس ریلیز میں جاری کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے
قائد ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کے فکروفلسفہ سے متاثر ہو کر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، سید حسنات زاہد گیلانی ایڈووکیٹ
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی کا لاہور ہائی کورٹ کے وکلاء اور الحمراتھیٹر کی اداکارشمیم کیایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر پنجاب ہاؤس لاہور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
لاہور ۔۔۔ 04؍ مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم ’’را‘‘ کی ایجنٹ ہوتی تو آج لاہور ہائی کورٹ کے وکلاء کی کثیر تعداد ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار نہ کرتی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے وکلاء کی ایم کیو ایم شمولیت پنجاب میں حق پرست انقلاب کی نوید ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائی کورٹ کے وکلاء اور الحمراء تھیٹر کے اداکار شمیم کی ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر پنجاب ہاؤس لاہورمیں ایم کیو ایم پنجاب اور لاہور کے ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس پریس کانفرنس میں خواتین وکلاء کی شمولیت نے بھی اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کی طرح ایم کیو ایم میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک یا بدتمیزی نہیں کی جاتی بلکہ یہاں انہیں خاندان کی طرح عزت و احترام دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کراچی میں رینجرز کی حراست میں ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر آفتاب حسین کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں درجنوں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے اور کارکنوں کی کثیر تعداد کو لاپتہ کر دیا گیا ہے جو کہ آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اس سے قبل بھی متعدد بار توڑنے کی کوشش کی گئی جس میں ناکامی ہوئی، ایم کیو ایم سے عزت اور شہرت حاصل کرنے والے آج نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں اور وزارتوں کے مزے لوٹنے والے آج احسان فراموشی کرتے ہوئے ایم کیو ایم پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آفاق احمد کو پہلے ایم کیو ایم چھوڑ کر جانا نہیں چاہیے تھا اب اگر نائن زیرو آنا چاہتے ہیں تو پہلے شہداکے خاندانوں اور قائد تحریک الطاف حسین سے معافی مانگیں پھر وہ فیصلہ کرینگے۔ گزشتہ دنوں پاک سرزمین پارٹی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ انہوں نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے ہمارے ذمہ داروں اور کارکنوں کے نام اپنی پریس ریلیز میں جاری کئے۔ اس موقع پر کارکن سعید خان جس کا نام گزشتہ دنوں پریس ریلیز میں جاری کیا تھا اسنے میڈیا کے سامنے بتایا کہ وہ آج تک ان سے ملا ہی نہیں جبکہ اس کا نام پریس ریلیز میں جاری کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والے لاہور بار کی ہیومن رائٹس کمیٹی کے چیئرمین اور ہائی کورٹ بار کے ایگزیکٹو ممبر سید حسنات زاہد گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ اپنی مرضی اورقائدایم کیو ایم جناب الطاف حسین کے فکروفلسفہ سے متاثر ہو کر اپنے ساتھیو ں سمیت ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس ملک سے جاگیردارنہ ، وڈیرانہ نظام کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں محمد بصیر احمد ایڈووکیٹ، محمد منیر احمد ایڈووکیٹ، چوہدری محمد قذافی ایڈووکیٹ، زاہد مغل ایڈووکیٹ، جاوید نسیم ایڈووکیٹ، طارق نسیم ایڈووکیٹ، ضیاء دھلوں ایڈووکیٹ، سردار فاروق ارشد ڈوگر ایڈووکیٹ، چوہدری منظور عابد جٹ ایڈووکیٹ، غلام اسحاق ایڈووکیٹ، شہزاد ہمایوں ایڈووکیٹ، ریحان شبیر ایڈووکیٹ، سہیل انور ایڈووکیٹ، سید اکرم علی بخاری ایڈووکیٹ، سید سہیل شیرازی ایڈووکیٹ، سردار عثمان بھٹہ ایڈووکیٹ، قاضی سلیمان ایڈووکیٹ، طلحہ رشید ملک ایڈووکیٹ (خاتون)، الطاف جٹ ایڈووکیٹ، چوہدری منظور عابد جٹ ایڈووکیٹ، حنا تبسم ایڈووکیٹ، حمیرا اعجاز ایڈووکیٹ، رضیہ شریف ایڈووکیٹ، ثنا ء اللہ کھوکھر ایڈووکیٹ، عابد شریف ایڈووکیٹ ، محمد قاسم ایڈووکیٹ و دیگر شریف تھے۔ دریں اثناء وکلاء کی پنجاب ہاؤس آمد پر پھولوں کی پتیوں نچھاور کر کے زبردست استقبال کیا گیا۔ 

4/23/2024 6:11:03 AM