Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں وزیراعظم نوازشریف ازخود استعفیٰ دے کر ملک کو بحرانی صورتحال سے باہرنکالیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ


جب تک پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں وزیراعظم نوازشریف ازخود استعفیٰ دے کر ملک کو بحرانی صورتحال سے باہرنکالیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ
 Posted on: 5/2/2016 1
جب تک پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں وزیراعظم نوازشریف ازخود استعفیٰ دے کر ملک کو بحرانی صورتحال سے باہرنکالیں۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مطالبہ
اگر تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم اپنے عہدے پرفائزرہیں گے تو انکے سیاسی مخالفین تحقیقات کی شفافیت ،غیرجانبداری اور نتائج پر بھی سوال اٹھائیں گے
مہذب ممالک میں ذمہ داران واعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات رضاکارانہ طورپر اپنے مناصب سے استعفیٰ دے کرخودکواحتساب کیلئے پیش کررہی ہیں اوراحتساب کے حتمی نتیجہ کے سامنے آنے کا انتظار کرتی ہیں
پانامہ لیکس سے پیداہونیوالے بحران نے نہ صرف پوری قوم میں ہلچل پیداکردی ہے بلکہ اس مسئلہ پر قوم کوتقسیم درتقسیم کردیاہے
ایم کیوایم کے کنوینرندیم نصرت کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس، ملک کی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی انتہائی
ناگفتہ بہ صورتحال اوردیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
لندن ۔۔۔ 2 مئی 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کاایک ہنگامی اجلاس آج خورشیدبیگم سیکریٹریٹ میں منعقدہواجس میں ویڈیولنک کے ذریعے رابطہ کمیٹی لندن کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔اجلاس کی صدارت کنوینر ندیم نصرت نے کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں، کالجوں،یونیورسٹیوں کی انتہائی ناگفتہ بہ صورتحال پربھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں صاف پانی کے فقدان، صحت وصفائی کانہ ہونا،تعلیمی اداروں کو فرنیچراوردیگرسہولیات کی عدم دستیابی اوردیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلا س میں کہاگیاکہ یہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ آج پاکستان کے عوام کی بہت بڑی اکثریت صاف پانی، صحت، بجلی، روزگاراورتعلیم جیسی بنیادی ضروریات تک سے محروم ہے، امن وامان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے ۔ حکومت کی اولین ترجیح ان مسائل کافوری حل ہوناچاہیے لیکن حکومت ان بنیادی مسائل کوسراسرنظراندازکرکے ان بڑے بڑے منصوبوں پر خطیرسرمایہ کاری کررہی ہے جن کاعوامی نوعیت کے فوری اوربنیادی مسائل کے حل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اجلاس میں کہاگیا کہ پانامہ لیکس سے پیداہونیوالے بحران نے نہ صرف پوری قوم میں ہلچل پیداکردی ہے بلکہ اس مسئلہ پر قوم کوتقسیم درتقسیم کردیاہے۔ اجلاس میں مزیدکہا گیا کہ مہذب ممالک میں جب حکومتی ذمہ داروں یادیگر اعلیٰ شخصیات کانام کسی بھی بدعنوانی میں آتا ہے،خواہ وہ صحیح ہویاغلط تووہ اعلیٰ شخصیات رضاکارانہ طورپر اپنے اعلیٰ مناصب سے استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کیلئے پیش کردیتی ہیں اوراحتساب کے حتمی نتیجہ کے سامنے آنے کاانتظارکرتی ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہاگیاکہ آج مختلف حلقے پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیراعظم کومسلسل ہدف تنقیدبنارہے ہیں اوراس کیلئے بڑی بڑی دلیلیں بھی سامنے لارہے ہیں،ملک وقوم اس مسئلے پر ایک بحرانی کیفیت میں مبتلاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کایہ اقدام خوش آئندہے کہ انہوں نے پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کے قیام کا اعلان کیاہے لیکن اگراس حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے تک وزیراعظم اپنے عہدے پرفائزرہیں گے تو انکے سیاسی مخالفین تحقیقات کی شفافیت ، غیرجانبداری اور نتائج پر بھی سوال اٹھائیں گے۔ لہٰذا عقل ودانش کا تقاضہ ہے کہ جب تک پانامہ لیکس کے حوالے سے تحقیقات مکمل نہیں ہوجاتیں وزیراعظم نوازشریف بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے ازخود استعفیٰ دے کر ملک کو پانامہ لیکس سے پیداہونے والی بحرانی صورتحال سے باہرنکالیں اور آگے کاسفرطے کرنے میں قوم کی مددکریں ۔

4/19/2024 3:23:09 AM