Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیابانے چلو۔۔۔ورنہ تھانے چلو


خیابانے چلو۔۔۔ورنہ تھانے چلو
 Posted on: 5/2/2016 1
خیابانے چلو۔۔۔ورنہ تھانے چلو
(خیابانِ سحروالوں کے نام)

حاکمِ وقت کا یہ ہی فرمان ہے
بچ نہ پائے گا وہ جس میں ایمان ہے
اب مقدر ہی بس اس کا زندان ہے
تھانیداروں کا بھی اب یہ اعلان ہے
اب سزا اپنے حصے کی پانے چلو
خیابانے چلو ورنہ تھانے چلو

تجھ کو بنگلے میں راحت بھی مل جائے گی
ڈھیر ساری یہ دولت بھی مل جائے گی
چند لمحوں میں شہرت بھی مل جائے گی 
کچھ دنوں میں حکومت بھی مل جائے گی
بیچ کر خود کو سب کچھ ہی پانے چلو
خیابانے چلو ورنہ تھانے چلو

تو ہے نادان عزت پہ مرتا ہے کیوں
اپنی ہی آگ میں روز جلتا ہے کیوں
ظرف کی بات پر یوں بگڑتا ہے کیوں
بے وفائی کے طعنے پہ لڑتا ہے کیوں
آؤ دولت پہ سب کچھ لٹانے چلو
خیابانے چلو ورنہ تھانے چلو


کیوں بنائے رہیں یہ شراف کے بت
اپنی تہذیب کے اور ثقافت کے بت
یہ لحاظ و مروت، روایت کے بت
یہ بزرگوں کی عزت، عبادت کے بت
اپنے پیروں سے ان سب کو ڈھانے چلو
خیابانے چلو ورنہ تھانے چلو

جس کے دم سے یہ نام اور یہ شان ہے
جس کے دم سے زمانے میں پہچان ہے
جس کا تم سب کی نسلوں پہ احسان ہے
نام پر جس سے شانِ گلستان ہے
اب اسی نام کو ہی مٹانے چلو
خیابانے چلو ورنہ تھانے چلو

کس قدر بدنما ان کی تصویر ہے
ان کے پیروں میں دشمن کی زنجیر ہے 
اب یہی بے ضمیروں کی تقدیر ہے 
مٹنا اب ان کے خوابوں تعبیر ہے
اپنے جذبوں کو اب آزمانے چلو
خیابانے چلو ورنہ تھانے چلو

مصطفےٰؔ عزیزآبادی
2مئی 2016ء

4/24/2024 2:11:28 PM