Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی بھر میں شیڈول سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کراچی بھر میں شیڈول سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 5/2/2016 1
کراچی بھر میں شیڈول سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
کے الیکٹرک نے اپنی بجلی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے بجائے شیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایک جانب عوام ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کررہے ہیں دوسری جانب کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا کر شہریوں کا سکون تک چھین لیا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ شدید گرمی کے موسم میں کے الیکٹرک کی جانب سے شیڈول سے زائد بجلی کی 
لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرائیں ، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔2، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں شیڈول سے زائد بجلی لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ شہر میں گرمی عروج پر ہے اورکے الیکٹرک نے اپنی بجلی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے بجائے شیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کے الیکٹرک کی جانب سے موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے بلند و بانگ دعوے کئے گئے تھے لیکن موسم گرما شروع ہوتے ہی شہر بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانئے میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ کے الیکٹرک موسم گرما میں بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھاتی اور شہریوں کو تواتر کے ساتھ بجلی فراہم کرتی لیکن صد افسوس کہ کے الیکٹرک نے شہر کراچی کے عوام کو بجلی کی فراہمی کیلئے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جس کا خمیازہ شہر بھر کے عوام بجلی کی زائد لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کی صورت میں بھگت رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی میں شدید موسم گرما کے دوران کے الیکٹر ک کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے باعث سینکڑوں افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور اب بھی یہی صورتحال شہر بھر میں موجود ہے اور شدید گرمی کے باعث گھروں اور دفاتر میں قیام کررہے ہیں اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کررہے ہیں لیکن کے الیکٹرک نے شیڈول سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے شہریوں کا سکون تک چھین لیا ہے اور لوگ شدید گرمی میں اپنے معمولات زندگی نمٹانے پر مجبور ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں شیڈول سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیاجائے اور شہریوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات فی الفور بروئے کار لائے جائیں ۔ 

4/26/2024 9:53:15 PM