Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

یکم مئی محنت کشوں کا نظریاتی دن ہے، مرکزی رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


یکم مئی محنت کشوں کا نظریاتی دن ہے، مرکزی رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 5/2/2016 1
یکم مئی محنت کشوں کا نظریاتی دن ہے، مرکزی رہنما ایم کیوایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیوایم آج جن جھوٹے الزمات کی لپیٹ میں ہیں و ہ محنت کشوں کے حقوق کی را ہ میں رکاوٹ بننے والے دوفیصد استحصالی طبقہ کی سازشوں کا نتیجہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
دنیا کی کوئی قوم محنت کشوں کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ، رکن رابطہ کمیٹی عادل خان 
شکاگو کے محنت کشوں نے عظیم قربانیاں دیکر محنت کشوں کو رہتی دنیا تک ایک مقام دلا دیا ہے، انچارج لیبر ڈویژن اسد کاظمی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں یکم مئی کے موقع پر منعقدہ محنت کشوں کے اجتماع سے خطاب 
کراچی ۔۔۔2، مئی 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ یکم مئی محنت کشوں کا نظریاتی دن ہے اور دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی انقلاب آئے ہیں ان میں محنت کشوں کا کردار اولین اور اہمیت کا حامل رہا ہے ،ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں بھی محنت کش طبقہ شروع دن سے ہی تحریک کی آبیاری کررہا ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ایم کیوایم تمام تر مظالم ،سازشوں اور منفی پروپیگنڈے کے باوجود اپنی منزل تک ضرور پہنچے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں گزشتہ روز ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے زیرا ہتمام یکم مئی کے موقع پر خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں منعقدہ محنت کشوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ۔اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان ، زاہد منصوری ، لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی و اراکین اور یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کی عملی جدوجہد کررہے ہیں اور ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف آواز اٹھائی اور جہد مسلسل کرکے غریب و محنت کش طبقے کے پڑھے لکھے افراد کو ملک کے منتخب ایوانوں میں بھیجا ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم آج جن جھوٹے الزمات کی لپیٹ میں ہیں وہ اسی دو فیصد استحصالی طبقہ کی سازشوں کا نتیجہ ہے جو ملک کے غریب و متوسط طبقے کے پڑھے لکھے افراد کا ملک پر حق حکمرانی تسلیم نہیں کرتا ہے اور حق مانگنے کو جرم قرار دیتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھی جائے گی ، آج جو عناصر ملک کی چوتھی بڑی اور محب وطن جماعت کو سیاسی مفادات کی خاطر دیوار سے لگا نے کا مذموم عمل کررہے ہیں وہ اس کے خوفناک نتائج سے یا تو واقف نہیں ہیں یا پھر ملک و قوم سے حقیقتا مخلص نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حقوق کی جدوجہد میں اونچ نیچ ، کٹھن اور مشکلات حالات کا سامنا رہتا ہے اور ایم کیوایم ملک کی واحد جماعت ہے جو شروع دن سے ہی آزمائش میں ہے لیکن الحمد اللہ ظلم و جبر اور تمام ریاستی ہتھکنڈوں کے باوجود اللہ تعالیٰ تائید اور عوامی حمایت کی بدولت آج بھی سرخرو ہے اور اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان نے کہاکہ دنیا کی کوئی قوم محنت کشوں کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی اور ممالک کی ترقی و خوشحالی کا راستہ محنت کشوں کے درمیان سے ہوکر گزرتا ہے ۔ لیبر ڈویژن کے انچارج اسد کاظمی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش طبقہ کی صلاحیتوں سے آج کئی ممالک ترقی کی منازل طے کررہے ہیں اور پاکستان بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے بشرطیکہ وہ محنت کش طبقہ کے جائز حقوق کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔انہوں نے شکاگو کے محنت کشوں نے عظیم قربانیاں دیکر محنت کشوں کو رہتی دنیا تک ایک مقام دلا دیا ہے اور شکاگو کے محنت کشوں کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ 

4/18/2024 9:56:03 PM