Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی پی پی حکومت ،سندھ اسمبلی میں زیادہ عددی اکثریت کے باعث بلدیاتی قوانین میں من مانی تبدیلی کرکے لوکل گورنمنٹ کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر


پی پی پی حکومت ،سندھ اسمبلی میں زیادہ عددی اکثریت کے باعث بلدیاتی قوانین میں من مانی تبدیلی کرکے لوکل گورنمنٹ کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر
 Posted on: 5/1/2016 1
پی پی پی حکومت ،سندھ اسمبلی میں زیادہ عددی اکثریت کے باعث بلدیاتی قوانین میں من مانی تبدیلی کرکے لوکل گورنمنٹ کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر
قائدتحریک اورایم کیوایم نے ہمیں ’’مہاجر‘‘ لفظ کی شناخت دی جس پر ہمیں فخر ہے ، حیدر امام رضوی ، ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ
گلشن اقبال ریذیڈنٹس کمیٹی کے تحت ہاکی کلب میں منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔ یکم؍ مئی 2016ء
ٍ نامزد حق پرست مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ’’صفائی نصف ایمان ‘‘ ہے اسی جذبے کے تحت ہم نے کراچی کی گندگی کو صاف کرنے کیلئے باہر نکلے تھے مگر سندھ حکومت کی جانب سے ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا گیا ،ہم نے خود ااپنی مدد آپ کے تحت کراچی کو صاف کرنے کوشش کی مگر افسوس کے ساتھ کچھ اور مہربان ہمارے سامنے آگئے اور ہمارے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا جس کے باعث ہمیں صفائی مہم کوروکنا پڑا اور ہمارا کام ادھورا رہ گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گلشن ریزیڈنٹنس کمیٹی کے تحت کے ہاکی کلب میں منعقد ہ اجتما ع سے کیا۔ اس مو قع پررابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر عبدالقادر خانزدہ،محفوظ یار خان،دہ ، ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، حق پر ست ارکان اسمبلی مزمل قریشی، ثمن جعفری،دیگر معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ دسمبر 2015 بلدیاتی الیکشن میں منتخب نمائندے ابھی تک حلف نہیں لے سکے جس کی وجہ سے وہ عوامی مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی حکومت ،سندھ اسمبلی میں زیادہ عددی اکثریت کے باعث بلدیاتی قوانین میں من مانی تبدیلی کرکے لوکل گورنمنٹ کے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کا دن رات راگ الاپنے والی پی پی پی حکومت نے جمہوریت کی نرسری یعنی لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کبھی نہیں کروائے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی سے پی پی پی کی حکومت نے ایک کالاقانون عددی اکثریت کی وجہ سے پاس کرواگیا جس کے نفاذ سے بلدیاتی الیکشن میں منتخب ہونے والے مئیر، ڈپٹی میئر ، یوسی چئیرمین ، وائس چئیر مین اور کونسلر کو بنا کسی وجہ سے معطل کرسکتے ہیں جو کہ سر اسر ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ کچھ ضمیر فروش لوگوں کا ٹولا جن کا ضمیر بعقول ان کے جاگ چکا ہے ان لوگوں کے آنے کے بعد سے منتخب ہونے والے حق پرست چیئر مین،وائس چیئر مین کی گرفتاری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے اور ان سے ان کی وفاداری تبدیل کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے مگرواضح کردیں کہ ایم کیوایم کے منتخب حق پرست نمائندے قائد تحریک کے قیادت میں کل بھی متحدتھے اور آج بھی متحد ہے اور آئند ہ بھی متحد رہ کر تمام ظلم وستم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے رہیں گے۔گزشتہ دنوں ایم کیوایم شامل ہونے والے معروف ہدایتکارحیدر امام رضوی اور وکیل ساتھی اسحاق نے کہاکہ ایجنسی جتنا چاہیے زور لگالے وہ لوگوں کے دلوں سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی محبت کوعوام کے دلوں سے ختم نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک نے جن لوگوں پر احسان کیا آج وہی ضمیر فرورش لوگ احسان فراموشی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ ہم ان کی اولاد ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے کیلئے 50ہزار جانون کا نذرانہ دیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم بننے سے پہلے ہمیں لوگ مکڑ، تلیر،پناہ گیر کہا کر تے تھے اور قائدتحریک اورایم کیوایم نے ہمیں ’’مہاجر‘‘ لفظ کی شناخت دی جس پر ہمیں فخر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری بقاء صرف ایم کیوایم میں ہے ،ایم کیوایم ہماری رگوں میں ہے ور ایم کیوایم ہی ہمارے حقوق کی علمبر دار ہے۔

4/24/2024 3:43:04 PM